تازہ ترین
ویڈیو: جمونکشمیر بنک کو پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے دائرے میں لانے سے ہنگامہ کیوں ؟

رضوان سلطان:
پہلے 21 نومبر کو اچانک اسمبلی تحلیل اور پھر اسکے اگلے روز ہی گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں جموں کشمیر بنک کے حوالے سے کئی اہم نو عیت کے فیصلے لے کر ریاست کی عوام کو ایک اور جھٹکا دیا گیا. 22 نومبر کو جموں میں ہوئی اس میٹنگ میں جموں کشمیر بنک کی خود مختاری کو ختم کر کے اسے اب ایک پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ بنانے کے منصوبے کو منظوری دے دی گئی ہے ۔
انتظامی کونسل نے کہا کہ جموں کشمیر حق اطلاعات ایکٹ ۲۰۰۹ یعنی RTI کا اطلاق دیگر پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کی طرح اب جموں کشمیر بنک پر بھی ہو گا ۔ وہیں بنک کو سنٹرل ویجی لنس کمیشن کے دائرے میں بھی لایا گیا ۔ اور اس طرح اسکی خود مختاری کو ختم کر کے جے کے بنک اب ریاستی قانون سازیہ کے سامنے جواب دہ ہو گا ۔ یعنی بنک کو ریاستی محکمہ خزانہ کی و ساطت سے اپنی سالانہ رپورٹ ریاستی قانون سازیہ کے سامنے پیش کرنا ہوگی ۔
ردعمل :
گورنر انتظامیہ کے اس فیصلے پر وادی میں شورشرابا اٹھنا شروع ہو گیا ہے ۔ این سی نے سرینگر میں اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گورنر کو آر ایس ایس کا بندہ تک کہہ دیا ، عمر عبداللہ نے کہا گورنر ایک نگران منتظم ہیں اور ان کے پاس لوگون کا منڈیٹ نہیں جو ایسے بڑے فیصلے لیں جن کے دور تک اثرات مرتب ہوں گے ۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس فیصلے پر کہا کہ یہ پریشنان کن ہے کہ جو ہمارے اداروں کے پاس خودمختاری ہے اسے چھینا جا رہا ہے ۔انجینئر رشید نے اس فیصلے کو تباہ کن قرار دے کر کہا کہ یہ فیصلہ ہمیں منظور نہیں ہے ۔میر واعظ عمر فاروق نے نے اسے ریاستی خصوصی پوزیشن اور اقتصادی حالت کیلئے زبردست خطرہ قرار دے کر کہا کہ دلی اب ریاست کے معاشی اداروں پر بھی ہاتھ ڈال رہی ہے ۔کشمیر اکنامک الائینس نے اسے جموں کشمیر بنک کی خود مختاری پر حملہ قرار دے کر کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو ریاست گیر میں احتجاج کا اعلان کیا جائے گا ۔
گورنر انتظامیہ کا دفاع :
اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جے کے بنک کے کام کاج اور بورڈ آف ڈائرکٹرس کے اختیارات میں مداخلت کرنے کا کوئی منسوبہ نہیں اور بنک کا نظم نسق آر بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق ہی چلتا رہئے گا ۔ ریاستی ترجمان نے واضح کیا کہ اس فیصلے کے تین مرکزی جز ہیں ۔
پہلا ۔ جموں کشمیر بنک کو پبلک سیکٹر کرنا۔ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ریاستی سرکار کا جمون کشمیر بنک میں ساٹھ فیصد شےئر ہے ، اور لہذا یہ ادارہ ایک عملی طور ایک پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ ہے ۔
دوسرا۔ آر ٹی آئی کے دائرے میں میں لانے سے کام کاج میں مزید شفافیت آئے گئی۔
تیسراَ : انہوں نے کہا کہ جہاں تک سی وی سی یعنی سنٹرل ویجی لنس کمیشن کے رہنما خطوط کی پاسداری کا تعلق ہے تو سرکار کے زیرانتظام تما م بنک ان رہنما خطوط کی پاسداری کرتے ہیں ۔۔
وہیں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کے وائی سی (know your Customer) کی پاسداری نہ کرنے سے آر بی آئی نے جموں کشمیر بنک پر تین کروڑ کا جرمانہ عائد کیا ۔
وہیں انہوں نے کہا کہ بنک کو اپنی سالانہ رپورٹ فائنانس محکمہ کے ذریعے ریاستی قانون سازیہ کے سامنے پیش کرنا ہوگی ، جو پھر سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد عوام کے سامنے لائی جائے گی ۔
آپ کو بتادیں ۱۹۳۸ میں قائم کیا گیا جموں کشمیر بنک ملک کا واحد بنک ہے جس کو ریاستی سرکار کی مدد سے چلایا جا رہا ہے اور اس وقت بنک میں ریاست سرکار کی ۶۰ شراکتداری ہے ۔
اور بنکنگ ریگیولیشن ایکٹ کے تحت جے کے بنک اس وقت آر بی آئی کی نگرانی میں کام کر رہا ہے ۔
گورنر کے اس فیصلے سے کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں ، پہلا ریگیولیشن ایکٹ آر بی آئی کو پرائیویٹ سیکٹر بنکوں پر نگرانی کا اختیار دیتا ہے ، جموں کشمیر بنک جو کہ ایکٹ کے تحت آر بی آئی کے سامنے جوابدہ ہے ، اسے اب ریاستی قانون سازیہ میں جواب دہ کیسے بنایا جاسکتا ہے ؟
دوسرا ترجمان نے کہا کہ ۶۰ فیصد شےئر ریاستی سرکار کا ہونے کی وجہ سے بنک عملی طور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ہے ، تو کیا یہ فیصلہ باقی ۴۰ فیصدشےئر ہولڈرس سے پوچھ کر کیا گیا ہے ۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال






































































































