تازہ ترین
ویڈیو: عمران رضا انصاری پیپلز کانفرنس میں شامل ، پی ڈی پی کو کتنا نقصان ؟

خبراردو:
اسمبلی تحلیل ہونے سے جہاں ایک طرف پیپلز کانفرنس کے چیر مین سجاد لون خوش دیکھائی دے رہے ہیں وہیں انہوں نے اس سیاسی ڈارمے سے فائدہ اٹھا کر پی ڈی پی کی ایک وکٹ گرا دی ہے ، جی ہاں پی ڈپی کے باغی لیڈر عمران رضا انصاری نے پیپلز کا نفرنس میں باظابتہ طور شولیت اختیار کر لی ہے ۔ پیپلز کانفرنس کے چیر مین سجاد لون نے ٹویٹ کے زریعے کہا کہ عمران رضا انصاری کا پیپلز لانفرنس فیملی میں خیر مقدم کرتا ہوں ۔ یہ جزباتی گھر واپسی ہے ۔ مرحوم مولوی افتخار صاحب پی پی کے بانی رکن تھے ۔ مولوی انصاری ایک بڑے لیڈر ہیں ، وہ تبدیلی کے کارواں میں برا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اور اس کے اگلے روز عمران رضا سجاد لون کیساتھ پریس کانفرنس میں بھی دھائیں جانب براجمان تھے ۔
پہلے تو عمران رضا انصاری نے یہ ثا بت کر دیا کہ محبوبہ مفتی بغیر پوچھے ان کے سر کا سودا کرنے جا رہی تھیں ، (یعنی این سی کانگریس پی ڈی پی کے ساتھ نہ بننے والا گھٹبندھن ) جس میں محبوبہ مفتی نے عمران رضا انصاری سمیت پارٹی کے مزید چار باغی لیڈران جن میں سابق ممبران اسمبلی اور عمران کے چچا عابد انصاری ، عباس وانی ، اور عبدالمجید پڈر شامل ہیں ہیں ۔ لیکن ان کی طرف سے ابھی تک کوئی سر کے سودہ والا بیان نہیں آیا ہے ۔ اور نہ ہی انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا کوئی اعلان کیا ہے
وہیں اب سیاسی حل چل میں ایک ٹویسٹ یہ آیا ہے کہ ایم ایل اے بارمولہ جاوید بیگ بھی کئی مہینوں تک باغی لیڈران کی صف میں تھے لیکن پھر انہوں نے گھر واپسی کرنے میں ہی عافیت جان لی ۔ پی ڈی پی کے بھاجپا کیساتھ سرکارٹوٹنے جانے کے بعد جب ان ممبران نے بغاوت کرنا شروع کی تو پی ڈی پی کے سینئر لیڈر مظفر بیگ نے کہا تھا کہ جو پارٹی کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف پارٹی ایکشن لیں ۔۔ لیکن آج وہی مظفر بیگ بھی پارٹی سے بھا گنے کی راہ تلاش کر رہے ہیں جس کا انہوں نے اشارہ بھی دیا ہے کہ وہ بھی سجاد لون کے تھرڈ فرنٹ یعنی ان کے اپنے پہلے گھر واپس جانے پر غور کر رہیں ۔
اب سجاد لون نے کہا کہ پی ڈی پی سے 18 ممبران اسمبلی بھاگ کر ان کیساتھ آگئے ہیں ۔ لیکن فی الحال آفیشلی صرف ایک عمران رضا انصاری ہی ہیں ۔۔ جو کہ پی ڈی پی کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پڑھے شعیہ مولوی عمران رضا انصار ی کو 2014 میں ان کے والد افتخار انصاری کے انتقال کے بعد پی ڈی پی نے پٹن کی کانسچیونسی سے ٹکٹ دے کر الیکشن لڑوایا جہاں پر وہ چودہ ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے ۔
اور اسکے بعد انہیں Information Technology, Technical Education, Youth Service and Sportsکی منسٹری بھی دی گئی ۔
شیعہ طبقے میں عمران رضا انصاری کے اثرو روسوخ کی وجہ سے پچھلے انتخابات میں ا نہوں نے دیگر شعیہ اکثریتی حلقون میں پی ڈی پی کو ووٹ دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ۔ اب وہ ووٹ بھی دلوائے گے اور الیکشن بھی لڑے گے لیکن پیپلز کانفرنس کے لئے ۔ وہیں اب اگر ان کے چچا عابد انصاری جو شعیہ طبقے کے گھڑ جڈی بل سے ایم ایل اے تھے بھی ان کے ساتھ سوار ہو گئے تو پی ڈی پی کے لئے شعیہ اکثریتی علاقوں میں پیر جمانا بہت مشکل ہوگا ۔
دنیا
واضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، واضح نتیجہ سامنے آنے تک مذاکرات سے متعلق کوئی فیصلہ یا رائے نہیں دی جا سکتی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ قیاس آرائیوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں، امریکہ کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ٹھوس نتائج کے بغیر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملکی اتحاد کو کمزور کر کے انتشار پھیلانا چاہتا ہے، فوجی ناکامی کا بدلہ معاشی دباؤ کے ذریعے لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علی رضا سلیمی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے درمیان واقع ہے، کسی
دوسرے ملک کو اس کے بارے میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی۔
ہندوستان
ہند۔عمان تجارتی معاہدہ آج سے نافذ، دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز
نئی دہلی، مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ہندستان اور عمان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے پیر سے نافذ العمل ہونے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا ہے مسٹر گوئل نے سوشل میڈیا پر کہا، “آج سے ہندستان-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) نافذ ہو رہا ہے اور میں اس بارے میں لکھ رہا ہوں کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کو کیسے مزید مضبوط کرے گا۔”
وزیر تجارت نے کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندستان کی عالمی تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے کے وژن سے متاثر یہ معاہدہ نئی مارکیٹیں کھول کر، برآمدات کو بڑھا کر، سرمایہ کاری کو راغب کر کے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تیزی لا کر ہندستانی طلبہ، کاریگروں، خواتین، کسانوں، ماہی گیروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچائے گا۔”
واضح رہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال دسمبر میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں نافذ ہو رہا ہے جب خلیجی خطے میں کشیدگی کی صورتحال کے باعث خطے کے ممالک کے ساتھ ہندستان کی تجارت متاثر ہوئی ہے۔
عمان ایک چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی 55 لاکھ اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 110 ارب ڈالر ہے، اس لیے ہندستان اور عمان کے متوقع تجارتی حجم کے آبادی اور معیشت کی حدود میں رہنے کا امکان ہے۔ ہندستان اور عمان کے درمیان 2024-25 میں دوطرفہ تجارت 10.61 ارب ڈالر کے برابر تھی۔
دوطرفہ معاہدے کے تحت بھارت کو عمان کی مارکیٹ میں اپنی برآمداتی فہرست کی 98.08 فیصد اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) میں 100 فیصد چھوٹ ملے گی۔ اس سے انجینئرنگ، ادویات، سمندری مصنوعات (سی فوڈ)، کپڑے، کیمیکلز، الیکٹرانکس، پلاسٹک اور جواہرات و زیورات کے شعبوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت نے اس معاہدے کے تحت زیادہ افرادی قوت والے ملکی شعبوں کے مفادات کو خاص طور پر مدنظر رکھا ہے۔
یو این آئی ایم جے
ہندوستان
وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کے چھ سال مکمل ہونے پر اس کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پہل نے بغیر گارنٹی قرض، مالی شمولیت اور ترقی کے مواقع فراہم کر کے ان گنت ریہڑی پٹری والوں کی زندگی کو بدل دیا ہے وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، اسکیم کے مستفیدین کو مبارکباد دی اور ملک کی معیشت میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔ مسٹر مودی نے کہا، “آج ہم پی ایم سواندھی اسکیم کے چھ سال مکمل کر رہے ہیں، جس نے بغیر گارنٹی قرض، مالی شمولیت اور ترقی کے نئے مواقع تک رسائی یقینی بنا کر ان گنت ریہڑی پٹری والوں کی زندگی کو بدل دیا ہے۔ یہ اسکیم بھروسے، وقار اور بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔ تمام مستفیدین کو میری مبارکباد، جن کا پختہ عزم اور کاروباری جذبہ ہمارے ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔”
مرکزی حکومت کی جانب سے جون 2020 میں کووڈ وبا کے درمیان شروع کی گئی، پی ایم سوانیدھی کو ان ریہڑی پٹری والوں کو اقتصادی سہارا فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جن کا روزگار لاک ڈاؤن اور اقتصادی رکاوٹوں سے شدید متاثر ہوا تھا۔ یہ اسکیم اہل فروخت کنندگان کو بغیر کسی ضامن کے ورکنگ کیپیٹل لون حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے، جس سے انہیں اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے اور اسے وسعت دینے میں مدد ملتی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں، یہ پروگرام ایک اہم پہل کے طور پر ابھرا ہے جس کا مقصد سڑکوں پر ریہڑی پٹری لگانے والوں کو باضابطہ بینکنگ نظام میں لا کر ان کے درمیان مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ مستفیدین کو ڈیجیٹل لین دین اپنانے کے لیے بھی ترغیب دی جاتی ہے اور وہ وقت پر قرض کی ادائیگی سے جڑی مراعات کے اہل ہیں۔
سرکاری حکام نے پی ایم سواندھی کو ایک انقلابی فلاحی اقدام کے طور پر بیان کیا ہے جس نے شہری علاقوں میں لاکھوں چھوٹے کاروباریوں کو بااختیار بنایا ہے، جس سے انہیں اپنی آمدنی میں بہتری لانے اور اپنی مالی لچک کو مضبوط کرنے میں مدد ملی ہے۔ وزیر اعظم کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب حکومت نے اسکیم کے چھ سال مکمل ہونے پر زمینی سطح کی کاروباری صلاحیت کی حمایت کرنے اور ملک بھر میں ریہڑی پٹری لگانے والوں کے درمیان خود انحصاری کو فروغ دینے میں اس اسکیم کے کردار کا ذکر کیا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا3 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ






























































































