تازہ ترین
اجودھیا میں رام مندرتعمیرہونے کی تاریخ بتائے بی جے پی، آرڈیننس کی کریں گے حمایت: ادھو ٹھاکرے

خبراردو:
اجودھیا کے لکشمن قلعہ میدان میں ہفتہ کو شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمیں آج مندربنانے کی تاریخ چاہئے۔ پہلے مندرکب بناوگے وہ بتاو، باقی باتیں بعد میں ہوتی رہیں گی۔ آج مجھے تاریخ چاہئے۔ ادھو ٹھاکرے نے اجودھیا میں جمع ہوئے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چارسال سے بی جے پی رام مندرکے موضوع پرسورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مدعے پربی جے پی بل یا آرڈیننس لائیں، ہماری پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔
ادھو نے کہا کہ اٹل جی کی اتحادی حکومت تھی، اس وقت مندرکا مدعا اٹھانا شاید مشکل ہوسکتا تھا، لیکن آج کی حکومت طاقتورحکومت ہے۔ اترپردیش اورمرکز کی حکومت دوست کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندربننے کے بعد وعدہ کرتا ہوں کہ میں رام للا کے درشن کرنے آوں گا، اب ہم انتظار نہیں کرسکتے۔ بہت سال، دن اورماہ گزرگئے۔
شیو سینا سربراہ نے کہا کہ آج تو میں صرف سوئے ہوئے کمبھ کرن کو جگانے آیا ہوں۔ کمبھ کرن رامائن میں ہی نہیں تھے، آج بھی ہیں، وہ 6 ماہ سوتے تھے مانے جاتے تھے، آج کے کئی کمبھ کرن گزشتہ 4 سالوں سے سوئے ہوئے ہیں۔ ان کو میں جگانے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یادوں کو نبھانا بھی ہمارا ہندوتوا ہے، جو وعدہ کرتے ہیں، وہ ہمارا ہندتوا ہے، اسے نبھانا چاہئے اورچلو سب لوگ مل کرمندربناتے ہیں۔ اس کے بعد ادھو ٹھاکرے نے سرجوندی کے ساحل پراپنے اہل خانہ کے ساتھ مہاآرتی کی۔
شیو سینکوں کو خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں یہاں پربھو رام کے درشن کرنے آیا ہوں۔ بالا صاحب دا کہتے تھے ہندوتوا ہماری سانسیں، ہماری سانسوں میں ہندوتوا، میں آرہا تھا توکچھ لوگوں کو اعتراض ہوا، انہوں نے کہا کہ آپ اجودھیا کیوں جارہے ہیں الیکشن ہورہا ہے، اس لئے جارہےہیں میں یہاں سیاست کرنے نہیں آیا ہوں، ایک وراثت اورایک نظریہ لے کریہاں آیا ہوں اورآج کا دن میری زندگی میں بہت ہی اہم دن ہے
جموں و کشمیر
سری نگر اراضی دھوکہ دہی معاملہ، تین افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ کشمیر نے سری نگر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ معاملہ سری نگر کے ایچ ایم ٹی خوشی پورہ میں زمین کے ایک ہی ٹکڑے کو دھوکہ دہی سے متعدد خریداروں کو فروخت کرنے سے متعلق ہے۔
اس معاملے میں سال 2024 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ تفتیش کاروں کے مطابق، ملزمان نے الگ الگ سیل ڈیڈ کے ذریعے ایک ہی جائیداد کو کئی بار فروخت کر کے متعدد خریداروں کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور انہیں مالی نقصان پہنچایا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سری نگر کے خوشی پورہ ابان شاہ کے رہائشی ملزمان معراج الدین اور شبیر احمد نے اس وقت کے پٹواری (جو اب فوت ہو چکے ہیں) کی ملی بھگت سے سری نگر کے ایچ ایم ٹی خوشی پورہ میں واقع زمین کے ایک ہی ٹکڑے کے لیے دھوکہ دہی سے کئی سیل ڈیڈ تیار کیے تھے۔ ملزمان نے خریداروں کو دھوکہ دینے اور ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے من گھڑت اور ہیرا پھیری سے تیار کردہ ریونیو ریکارڈ کا استعمال کیا۔ تفتیش مکمل ہونے پر عدالت کے سامنے چارج شیٹ پیش کر دی گئی ہے۔
یو این آئی ۔ م ع
دنیا
واضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، واضح نتیجہ سامنے آنے تک مذاکرات سے متعلق کوئی فیصلہ یا رائے نہیں دی جا سکتی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ قیاس آرائیوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں، امریکہ کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ٹھوس نتائج کے بغیر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملکی اتحاد کو کمزور کر کے انتشار پھیلانا چاہتا ہے، فوجی ناکامی کا بدلہ معاشی دباؤ کے ذریعے لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علی رضا سلیمی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے درمیان واقع ہے، کسی
دوسرے ملک کو اس کے بارے میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی۔
ہندوستان
ہند۔عمان تجارتی معاہدہ آج سے نافذ، دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز
نئی دہلی، مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ہندستان اور عمان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے پیر سے نافذ العمل ہونے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا ہے مسٹر گوئل نے سوشل میڈیا پر کہا، “آج سے ہندستان-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) نافذ ہو رہا ہے اور میں اس بارے میں لکھ رہا ہوں کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کو کیسے مزید مضبوط کرے گا۔”
وزیر تجارت نے کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندستان کی عالمی تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے کے وژن سے متاثر یہ معاہدہ نئی مارکیٹیں کھول کر، برآمدات کو بڑھا کر، سرمایہ کاری کو راغب کر کے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تیزی لا کر ہندستانی طلبہ، کاریگروں، خواتین، کسانوں، ماہی گیروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچائے گا۔”
واضح رہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال دسمبر میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں نافذ ہو رہا ہے جب خلیجی خطے میں کشیدگی کی صورتحال کے باعث خطے کے ممالک کے ساتھ ہندستان کی تجارت متاثر ہوئی ہے۔
عمان ایک چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی 55 لاکھ اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 110 ارب ڈالر ہے، اس لیے ہندستان اور عمان کے متوقع تجارتی حجم کے آبادی اور معیشت کی حدود میں رہنے کا امکان ہے۔ ہندستان اور عمان کے درمیان 2024-25 میں دوطرفہ تجارت 10.61 ارب ڈالر کے برابر تھی۔
دوطرفہ معاہدے کے تحت بھارت کو عمان کی مارکیٹ میں اپنی برآمداتی فہرست کی 98.08 فیصد اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) میں 100 فیصد چھوٹ ملے گی۔ اس سے انجینئرنگ، ادویات، سمندری مصنوعات (سی فوڈ)، کپڑے، کیمیکلز، الیکٹرانکس، پلاسٹک اور جواہرات و زیورات کے شعبوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت نے اس معاہدے کے تحت زیادہ افرادی قوت والے ملکی شعبوں کے مفادات کو خاص طور پر مدنظر رکھا ہے۔
یو این آئی ایم جے
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
دنیا3 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا






























































































