تازہ ترین
ویڈیو: پیڈی پی نے الطاف بخاری کو پارٹی سے خارج کیوں کیا؟

رضوان سلطان:
پچھلے مہینے جب این سی کے عمر عبداللہ نے ریاست کی عوام سے کہا تھا کہ اس بار آپ ایک ہی جماعت کی حکومت بنائے کیوں کہ مخلوط سرکا ر کا تجربہ نہایت ہی ناکام ثابت ہوا ہےْ ۔
اس بیان پر مخالفت کے بجائے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر الطاف بخاری نے عمر کے اس بیان کی حمایت کر ڈالی ۔ پھر کیا تھا محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعے مخلوط سرکا ر کی کامیابیاں اورایک جماعت والی سرکار کی ناکامیایاں گنا دیں ۔
پارٹی نے الطاف بخاری سے بیان سے خود کو الگ کر دیا ۔۔ پی ڈیٰ پی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے الطاف بخاری تک یہ خبر پہنچا دی کہ آپ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے اور آپ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانے کی پاداش میں بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا گیا ۔
الطاف بخاری کو معطل کیا کیا گیا جیسے انہیں جیل سے رہائی مل گئی ہو ۔ اطلاف بخاری نے کہا کہ میں خوش ہوں پارٹی نے مجھے معطل کر دیا ، مین نے کھبی اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا ۔ آج میں ایک بوجھ سے آزاد ہو گیا ہوں ، پی ڈی پی میں رہنا اب میرے ضمیر کے خلاف ہو گیا تھا ۔ پارٹی نے مجھے پنجرے سے آزاد کر دیا ہے ۔
اطلاعات یہ بھی مل ر ہی تھے کہ الطاف بخاری پارٹی چھوڑنے والے تھے اسی لئے پارٹی نے انہیں پہلے ہی بنیادی رکنیت سے خاری کر دیا ۔ جیسا سابق پی ڈی پی لیڈر بشارت بخاری کیساتھ دیکھنے کو ملا ، جس کو پارٹی نے معطل کر دیا اور اسکے اگلے روز ہی دن انہوں نے این سی کو جوائن کر دیا ۔
الطاف بخاری لگ بھگ پچھلے تین مینوں سے پارٹی سے الگ تھے اور ۷ جنوری کو مرحوم مفتی سعید کی تیسری سالگرہ کے موقع پر بجبہارہ میں جہا ں سبھی لیڈران موجود تھے وہاں الطاف بخاری غائب تھے ۔
محبوبہ مفتی نے وہاں خطاب میں الطاف بخاری اور کچھ لیڈرا ن پر اشاروں میں حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں مفتی سعید کے انتقال کے بعد بھاجپا کے ساتھ سرکار بنانے کیلئے تیار نہیں تھی لیکن کچھ لیڈران ناگپور چلے گئے اور آر ایس ایس سے کہا محبوبہ مفتی کو سائڈ میں رکھے ہم سرکار بنائیں گے ۔ انہون نے کہا کہ میں بھاجہا کے ساتھ کچھ شرائط رکھے تھے جیسے پارو پروجیکٹ کو واپس لینا جو انکی وجہ سے پورے نہ ہو سکے ۔
الطاف بخاری نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی پی کو وقت آنے پر جواب دیں گے
پی ڈی پی سے اب تک کہیں سابق منسٹر نکل چکے ہیں اور پیپلز کانفرنس اور این سی میں شامل ہو گئے ہیں ۔ ان کے علاوہ دو اور سینر لیڈر حسیب درابو اور جاوید مصطفیٰ میر جنہوں نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا لیکن ابھی تک کسی کے خیمے میں شامل نہیں ہو ئے ہیں ۔
وہیں اب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ البطاف بکاری آزاد امیدوار کے طور ہی انتخابات لڑ سکتے ہیں ، جبکہ ان کے قریب رشتہ دار محمد دلاور میر اور سابق منسٹر حکم محمد یاسین ایک نئی پارٹی تشکیل دینے والے ہیں جس میں شامل الطاف شامل ہو سکتے ہیں ۔
محبوبہ مفتی نے حال ہی میں نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اب پی ڈ پی میں شامل ہو جائیں کیوں کہ کچرا صاف ہو گیا ہے لیکن الطاف بخاری کے الوداع کے بعد مزید لیڈران کے پارٹی چھوڑنے کی توقع کی جا رہی ہے ،
سابق ایم ایل اے امیرا کدل الطاف بخاری سابق سرکار میں پی ڈبلیو ڈمنسٹر ، اسکے بعد وہ وزیر تعلیم اور پھر حسیب درابو کے نکلنے کے بعد انکو وزرات خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ۔ مفتی سعد کے کافی قریبی سمجھے جانے والے الطاف بخاری ۲۰۰۴ میں پی ڈی پی میں شامل ہوئے تھے ۔گزشتہ سال این سی کانگریس اور پی ڈی پی کے نہ بننے والے اتحاد میں بخاری وزیر اعلیٰ ہو سکتے تھے ۔
اب دیکھنے والی بات ہو گی کہ انتخابات تک پی ڈی پی سے اور کوئی سینر لیڈر نکلتا ہے یا نہیں ۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال






































































































