تازہ ترین
ویڈیو: کلگام ہلاکتوں کا ذمہ دار کون؟

خبراردو:
وادی میں جنگجو جھڑپوں کی جگہ لوگون کا جمع ہونا کوئی نئی بات نہیں لیکن20 اکتوبر کے روز جو کلگام کے لارو گاؤں میں جھڑپ کے بعد جو سانحہ پیش آیا اس کا کسی نے شاید سوچا بھی نہ تھا ۔
اور اس سانحے کی وجہ بنی و ہ پانچ گھنٹوں تک چلنے والی جھڑپ جو 20 اکتوبر کی صبح کلگام کے لارو گاؤں میں شیراز احمد بٹ کے مکان میں تین جنگجو جاں بحق اور تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز نے مکان کو بارودی مواد کیساتھ اڑا لیا گیا ۔
جس کے بعد تینوں لاشوں کو وہاں سے نکالا گیا ۔ جن کی شناخت شاہد الاسلام تانترے ، نازل مکرو اور زبیر لون کے بطور ہوئی ہے ۔تینوں جنگجوؤں کا تعلق جیش محمد گروپ سے ہے ،اس جھڑپ کے بعد کیا ہوا وہ نہا یت ہی درد ناک مناظر تھے ۔
جیسے ہی فورسز جنگجوؤن کی لاشوں کو اپنے ساتھ لے گئیں اور جھڑپ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تو مقامی لوگ جن میں زیادہ تر نوجوان تھے جھڑپ کی جگہ پہنچ کر مکان کو لگی آگ کو بجھانے لگے ، اور اسی دوران جھڑپ کی جگہ ایک زور دار دھماکہ ہو ا، جس کے بعد ہر سوں خون ہی خون ،لاشیں بکھری پڑی ، خون میں لت پت نوجوان دیکھائی دئے ۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی جبکہ موقع پر تین نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔مزید۴ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ موقع پر ہلاک ہونے والوں میں طالب مقبول ، تجمل احمد ، ارشاد احمد پڈرو مقیم حفیظ بٹ اور بعد سرینگر ہسپتال میں عزیر احمد ڈار ، عبید احمد شاہ ، اور4بہنوں کے اکلوتے بھائی منصور احمد ڈار اور جاوید احمد لون شامل ہیں ۔
اب اس سانحے کے بعد دو الگ بیانات حکومت اور مقامی لوگون کی طرف سے آئے ہیں اور دونوں کی انگلیاں سیکورٹی فورسز کی طرف اٹھ رہی ہیں جنہوں نے اس نازک صورتحال کے دوران غفلت برتی ۔
وہیں پولیس کے مطابق انہوں نے مقامی لوگون سے کہا بھی تھا کہ وہ جھرپ کی طرف نہ جائیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ وہاں چلے گئے ۔ وہیں پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق یہ پہلے ہی طے شدہ پلان تھا ۔
اب سوال یہ ہے سیکورٹی فورسز کو پتہ تھا جھڑپ کے بعد مقامی لوگ جھڑپ کی جگہ آئیں گے تو انہوں نے اس جگہ کو کلیر کیوں نہیں کیا ، کیوں کہ انہوں نے وارننگ بھی دے دی تھی ۔
ان ہلاکتوں کے بعد ہر طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ٹویٹ میں بھارت کو کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش رفت کریں ۔
اب سیکورٹی ایجنسیز کو چاہیے کہ وہ آپریشن سٹریٹجیز پر بھر سے نظر ثانی کرے، جس سے جھڑپوں کے دوران شہری ہلاکتیں نہ ہوں ۔
وہیں عام لوگوں کو بھی چاہیے کہ جھڑپ کی جگہوں سے دو ر رہیں جب تک نہ انہیں کلیر کیا جائے ۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































