تازہ ترین
پی ڈی پی صدر راجناتھ سے ملاقی،سیاسی و سیکورٹی صورتحال زیر بحث

خبراردو:
پی ڈی پی صدر اور سابق ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وادی کے یک روزہ دورے پر آئے ہو ئے مر کزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ساتھ اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے وزیر داخلہ کے ساتھ ریاست کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا ۔محبوبہ مفتی نے میٹنگ کے دوران وادی بھر میں انسانی جانوں کے اتلاف پر گہری فکر مندی اور تشویش کا ظہار کرتے ہو ئے دو نوں ممالک کے در میان حل طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کر نے پر زور دیا ۔پی ڈی پی صدر نے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ پر واضح کیا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو بحال کر نے کے لئے سیاسی پہل کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ وادی میں مو جودہ غیر یقینی صورتحال کو رفع کر نے کی خاطر مذاکراتی عمل کو بحال کریں تاکہ دو نوں ممالک کے در میان پائی جارہی خلش کو دور کیا جا سکے ۔
انہوں نے مر کزی وزیر داخلہ پر واضح کیا کہ ہندو پاک کے در میان دو ستانہ تعلقات کا براہ راست اثر ریاست جموں کشمیر کے حالات پر پڑ تا ہے لہذا دو نوں ممالک کو چاہئے کہ وہ عوامی مفاد اور خطے کی بہتری کو مد نظر رکھ کر سیاسی پہل کا آغاز کر کے حالات کو بہتر کریں ۔انہوں نے مر کزی وزیر داخلہ سے کہا کہ ماضی میں جب دو نوں ممالک کے در میان تعلقات دو ستانہ تھے تو اس وقت ریاست جموں کشمیر میں بھی حالات پُر امن تھے جبکہ اس دوران ریاست میں جمہوری عمل میں بھی لوگوں نے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔انہوں نے وادی میں ہو رہی پے در پے ہلاکتوں پر سخت تشویش کا ظہار کرتے ہو ئے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران عام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے ۔
انہوں نے وزیر داخلہ سے کہا کہ عام شہریوں کی ہلاکت سے نہ صرف وادی میں تناوی صورتحال بڑھ جاتی ہے بلکہ اس سے یہاں کا نو جوان طبقہ بھی نئی دہلی کی پالسیوں سے خفا ہو جاتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی فورسز کو اس بات کی پابند بنائے کے وہ امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران معیاری عملیاتی طریق کار کی سختی سے پابندی کرے ۔ یاد رہے کہ مر کزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ منگلوار کو ریاست کے یک روزہ دورے پر وادی وارد ہو ئے جس دوران انہوں نے ریاست کی مجموعی سیاسی و سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































