کھیل
ڈبلیو ٹی ٹی یوتھ کنٹینڈر میں شاندار کارکردگی کے بعد سنڈریلا داس کی توجہ ایشیائی کھیلوں کے لیے انتخاب پرمرکوز

بڑودہ، مغربی بنگال کی 15 سالہ سندریلا داس نے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ہندوستان کی نمایاں ابھرتی ہوئی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں میں اپنی مضبوط شناخت قائم کر لی ہے وہ ڈبلیو ٹی ٹی یوتھ کنٹینڈر ٹورنامنٹس میں کئی خطاب جیت چکی ہیں اور اپنی پارٹنر دیویانشی بھومک کے ساتھ ویمنز انڈر 19 ڈبلز میں عالمی نمبر ایک رینکنگ بھی حاصل کر چکی ہیں ڈبلیو ٹی ٹی یوتھ کنٹینڈر وڈودرا 2026 میں انہوں نے انڈر 17 گرلز سنگلز کا خطاب جیتا، جبکہ اسی ہفتے سارتھک آریہ کے ساتھ انڈر 19 مکسڈ ڈبلز کا خطاب بھی اپنے نام کیا۔
یو این آئی سے خصوصی گفتگو میں سنڈریلا، جو اس وقت ڈبلیو ٹی ٹی سیریز کے سینئر سطح کے ایونٹ ڈبلیو ٹی ٹی فیڈر سیریز 2026 میں حصہ لے رہی ہیں، نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ اس سال کے اواخر میں ہونے والے یوتھ اولمپک گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے، اور ساتھ ہی انہیں 2026 میں منعقد ہونے والے آئیچی–ناگویا ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب ہونے کی توقع بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا،”ڈبلیو ٹی ٹی فیڈر کے بعد میں آنے والے نیشنل مقابلوں پر توجہ مرکوز کروں گی اور ایشیائی کھیلوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم میں انتخاب میرا ہدف ہے۔ یوتھ اولمپک گیمز بھی اسی سال ہیں، اس لیے یہ سال میرے لیے بہت مصروف ہوگا۔ یقیناً میرا طویل مدتی خواب یہ ہے کہ میں ہندوستان کے لیے اولمپک تمغہ جیت سکوں۔
اپنے جارحانہ اندازِ کھیل کے لیے مشہور سنڈریلا نے کہا کہ وہ اپنی سروس کو مزید مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا، “مجھے جارحانہ انداز میں کھیلنا پسند ہے۔ جب میں چھوٹی تھی تو سینیئر کھلاڑیوں کو سائیڈ ٹیبل پر اسمیشز کی مشق کرتے دیکھ کر بہت متاثر ہوتی تھی اور ہمیشہ ان کی نقل کر کے ویسے ہی شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتی تھی۔ میرا خیال ہے کہ میرا بیک ہینڈ اور فور ہینڈ بہتر ہیں، میں ہر ٹورنامنٹ کے ساتھ خود کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہوں اور اس وقت اپنی سروس کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہی ہوں۔”
سنڈریلا کو ڈبلز کا کھیل بھی اتنا ہی پسند ہے، خاص طور پر اپنی قریبی دوست دیویانشی بھومک کے ساتھ کھیلنا۔ انہوں نے کہا،”ہم مستقبل میں بھی ڈبلیو ٹی ٹی فیڈر اور دیگر ٹورنامنٹس میں ایک ساتھ کھیلیں گی۔ اس کے ساتھ میری شراکت ہمیشہ نتیجہ خیز اور خاص رہی ہے، کیونکہ وہ کورٹ سے باہر بھی میری بہترین دوست ہے۔اس لیے ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ دیویانشی کی بال پر قابو کرنے کی صلاحیت بہت عمدہ ہے اور وہ ریلیز میں بھی خاصی مضبوط ہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو مشورے دیتے ہیں، ایک دوسرے کی غلطیوں کی فوری نشاندہی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔”
دیویانشی بھومک اور سنڈریلا داس نے اکتوبر 2025 میں آئی ٹی ٹی ایف انڈر 19 گرلز ڈبلز رینکنگ میں عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کی تھی، جو ہندوستانی یوتھ ٹیبل ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔
سنڈریلا نے بتایا کہ اس کھیل کو اپنانے اور اس میں آگے بڑھنے کے لیے ان کی والدہ ہی ان کی اصل رہنما اور اصل طاقت رہی ہیں۔
انہوں نے کہا،”میں بہت کم عمر سے کھیل رہی ہوں۔ جب میں دس برس کی تھی تو 2018 میں کولکاتہ میں ہونے والا ایک ڈبلیو ٹی ٹی ٹورنامنٹ دیکھنے گئی تھی۔ وہیں مجھے سومیادیپ رائے سر کے بارے میں معلوم ہوا کہ انہوں نے ایک اکیڈمی شروع کی ہے جو میرے گھر سے چند ہی منٹ کے فاصلے پر ہے، تو میری والدہ نے مجھے وہاں داخل کروا دیا، کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ میں پیشہ ورانہ طور پر کھیلوں۔”
انہوں نے کہا، “میں نے جس پہلے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، وہی جیت کر اپنے سفر کا آغاز کیا، جو ایک مکسڈ ٹورنامنٹ تھا۔ بعد میں جب میں نے ریاستی سطح کے ٹورنامنٹس جیتنا شروع کیے تو مجھے محسوس ہوا کہ مجھے اسے بطور کیریئر اپنانا چاہیے۔ میرے والدین کالج کے زمانے میں ٹیبل ٹینس کھیلا کرتے تھے، جبکہ میری والدہ جمناسٹکس اور سائیکلنگ سے بھی وابستہ رہی ہیں۔”
کلاس گیارہ کی طالبہ نے تعلیم اور ٹریننگ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا،”گزشتہ سال میرے بہت زیادہ ٹورنامنٹس تھے۔ ڈبلیو ٹی ٹی یوتھ کنٹینڈر 2025 کے دوران میں پڑھائی نہیں کر پائی۔ امتحان کی وجہ سے میں انڈر 17 ایونٹ نہیں کھیل سکی۔
امتحان ختم ہوتے ہی میں نے فلائٹ لی اور انڈر 19 ایونٹ میں حصہ لیا۔ اس طرح دسویں جماعت میں ہونے کے باوجود میں باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتی رہی۔”
انہوں نے اپنے کوچ، ارجن ایوارڈ یافتہ پولوَمی گھاٹک اور سومیادیپ رائے کا دل سے شکریہ ادا کیا، اور ساتھ ہی اُس اکیڈمی کے اسپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا جہاں وہ ٹریننگ حاصل کرتی ہیں۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست دی
لاس اینجلس جوہان منجامبی کے گول کی بدولت سوئٹزرلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی مقابلے میں بوسنیا و ہرزیگووینا پر 1-4 سے جیت درج کی۔ سوئٹزرلینڈ کے لیے جوہان منجامبی نے 74 ویں اور 90 ویں منٹ میں دو گول کیے۔
روبین ورگاس نے 84 ویں جبکہ کپتان گرینٹ شاکا نے 97 ویں منٹ میں گول کیا۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان گول کے لیے سخت مقابلہ ہوا۔ لیکن دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
متبادل کھلاڑی جوہان منجامبی نے 74 ویں منٹ میں والی سے اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ 84 ویں منٹ میں طارق محرمووچ کو خطرناک ٹیکل کے لیے باہر بھیجے جانے کے بعد، جس سے بوسنیا کے کھلاڑیوں کی تعداد میدان میں 10 رہ گئی، روبین ورگاس نے گول کر کے اسکور میں اضافہ کیا۔ منجامبی نے ورگاس کے تعاون سے 90 ویں منٹ میں گول کر کے سوئٹزرلینڈ کی برتری کو مزید بڑھایا۔ ایرمین مہمک کے بوسنیا کے لیے دیر سے کیے گئے گول کے باوجود، ٹیم کے پاس ابھی بھی اپنے دوسرے ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کا موقع ہے۔
یو این آئی، ایم جے
کھیل
ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
وینکوور، جوناتھن ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کینیڈا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں قطر پر 6-0 سے تاریخی فتح حاصل کی۔ یہ کینیڈا کی ورلڈ کپ میں پہلی جیت ہے۔ میچ کا پہلا گول 16ویں منٹ میں ریباؤنڈ پر کائل لارین نے کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کا دوسرا گول تھا۔ قطر کے گول کیپر محمود ابونادہ نے ڈیوڈ کے والی شاٹ کو پنچ کر کے روک دیا، لیکن گیند لارین کے پاس گری، جسے انہوں نے گول میں پہنچا دیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ نے 29ویں منٹ میں دائیں پاؤں سے شاندار والی مار کر برتری کو دوگنا کر دیا، جو ایک سال سے زیادہ عرصے میں اوپن پلے کے دوران ان کا پہلا گول تھا۔
احمد کو 33ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ ریفری نے پہلے پنالٹی اسپاٹ کی طرف اشارہ کیا، لیکن ویڈیو ریویو کے بعد کینیڈا کو باکس کے ٹھیک باہر فری کک دی گئی اور احمد کو دیا گیا پیلا کارڈ ریڈ کارڈ میں بدل دیا گیا۔
پہلے ہاف کے اسٹاپج ٹائم میں کینیڈا نے 3-0 کی برتری حاصل کر لی، جب ڈیوڈ نے 48ویں منٹ میں کراس بار سے ٹکرا کر آئی گیند پر گول داغ دیا۔
دوسرے ہاف کے شروع میں جب کونے کو وہ خطرناک نظر آنے والی چوٹ لگی تو کینیڈا کے کھلاڑی تشویش کے عالم میں ان کے گرد جمع ہو گئے، اور مادیبو کو باہر نکالے جانے سے پہلے وہ واضح طور پر پریشان نظر آ رہے تھے۔ کونے کی جگہ پر آئے ناتھن سلیبا نے 64ویں منٹ میں فری کک پر گول کر کے اسکور 4-0 کر دیا۔ 75ویں منٹ میں محمد منائی نے اپنے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے شاٹ کو اون گول میں بدل دیا۔
ڈیوڈ نے اسٹاپج ٹائم میں ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اس ورلڈ کپ میں ایک میچ میں تین گول کرنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی کے ساتھ شامل ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی میزبان کینیڈا نے جیت کے ریکارڈ مارجن کی برابری بھی کر لی، جو 1934 میں اٹلی، 1950 میں برازیل اور 1978 میں ارجنٹائن کی چھ گول کی جیت کے برابر تھی۔ قطر کے خلاف کینیڈا کے گولوں کی تعداد، اس میچ سے پہلے ان کی پوری ورلڈ کپ تاریخ میں کیے گئے گولوں کی تعداد سے دوگنی تھی۔ جیت کے بعد کینیڈا کے کوچ جیسی مارش نے چھ انگلیاں اٹھاتے ہوئے کہا، “اسے کوئی نہیں بھولے گا، اور کوئی بھی کینیڈین اس دن کو نہیں بھولے گا۔
یہ ہر کسی کے لیے ایک انتہائی اہم لمحہ ہے یہ سمجھنے کے لیے کہ اس ملک میں ٹیلنٹ ہے، ذہنیت ہے، قوت ارادی ہے، اور ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو اس ملک کو خاص بناتی ہیں۔”
کینیڈین فٹ بال کے لیے ایک خواب جیسا موقع دوسرے ہاف میں مڈفیلڈر اسماعیل کونے کے پیر میں لگی چوٹ کے باعث ماند پڑ گیا۔ قطر کے عاصم مادیبو کی جانب سے کیے گئے ایک سنگین فاؤل کے بعد کونے کو کئی منٹ تک طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ کینیڈا کے کوچ جیسی مارش نے بعد میں کونے کی چوٹ کی سنگینی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال لے جانے کے بعد ساسولو کے کھلاڑی کی سرجری کی جائے گی۔
مادیبو کو فاؤل کے لیے ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد قطر کو پہلے ہاف میں ہمام احمد کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد نو کھلاڑیوں کے ساتھ میچ ختم کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ کینیڈا کے پوائنٹس بڑھ کر چار ہو گئے ہیں اور وہ گول کے فرق کی بنیاد پر سوئٹزرلینڈ سے آگے ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی کینیڈا کا ناک آؤٹ مرحلے میں مقام تقریباً یقینی ہو گیا ہے۔ بدھ کو وینکوور میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف ہونے والے اپنے آخری گروپ میچ میں کینیڈا کی ٹیم کا دبدبہ رہے گا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
پرگنانندھا نے فائنل راؤنڈ میں کلاسیکل جیت کے ساتھ ناروے شطرنج 2026 کا ٹائٹل جیت لیا
اوسلو (ناروے)، ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگنانندھا نے آخری راؤنڈ میں فتح حاصل کرکے ناروے چیس 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے دسویں اور آخری راؤنڈ میں جرمنی کے ونسنٹ کیمر کو کلاسیکل فارمیٹ میں شکست دے کر یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔
اس راؤنڈ میں ویسلے سو سے آدھا پوائنٹ پیچھے ہونے کے باوجود پرگنانندھا جانتے تھے کہ جیت انہیں قائد کھلاڑی سے آگے نکلنے کی مضبوط پوزیشن میں پہنچا دے گی۔ جمعہ کو سفید مہروں کے ساتھ ونسنٹ کیمر کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک اہم فتح حاصل کی۔ مکمل 3 پوائنٹس ملنے کے بعد پرگنانندھا کے مجموعی پوائنٹس 18 ہو گئے اور انہوں نے پہلی پوزیشن یقینی بنا لی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ اس ٹورنامنٹ کو جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔
ویسلے سو، جو آخری دن سے قبل ٹورنامنٹ میں سرفہرست تھے، نے علی رضا فیروزہ کے خلاف اپنا کلاسیکل میچ ڈرا کھیلا۔ بعد ازاں سو نے آرمگیڈن گیم جیت کر اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔ اوسلو میں شاندار کارکردگی کے بعد فیروزہ تیسرے نمبر پر رہے۔
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی میگنس کارلسن اور عالمی چیمپئن گوکیش دوماراجو کے درمیان مقابلہ کارلسن کی کلاسیکل جیت پر ختم ہوا۔ ناروے کے اسٹار نے طویل جدوجہد کے بعد فتح حاصل کی اور ٹورنامنٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر7 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان7 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر7 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
































































































