تازہ ترین
کشمیر میں سبزیوں کی کاشت یوٹی کی ماش میں اہم شراکت دار

سری نگر سے تقریباً 14 کلومیٹر دور ،ضلع بڈگام کے نوبغ علاقے میں 50 سالہ ریاض احمد اپنے سبزیوں کے بڑے ساگزار سے سبزیوں کی فصل کاٹنے میں مصروف ہے۔ جسے وہ اگلے دن سری نگر پیرم پورہ فروٹ منڈی میں فروخت کرنے کی تیاری میں ہے۔
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=bWeMvxKnCDU[/embedyt]
ان ساگزاروں میں کام کرنا والا ریاض تنہا شخص نہیں ہے، بلکہ ایک بڑی تعداد میں سیکڑوں افراد ان ساگزاروں میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نوبغ کے تقریباً تمام کنبے سبزیوں کی کاست سے وابستہ ہیں اور مقامی طور پر اس گاوں کو “چھوٹا پنجاب ” بھی کہا جاتا ہے۔

ریاض نے خبر اردو کو بتایا ، “اس گاوں میں تقریبا ً 100 فیصد آبادی سبزیوں کی کاشت کرتی ہے اور ہندوستان کی تقریباً تمام شمالی ریاستوں میں اسے فروخت کیا جاتا ہے۔ “یہ ایک نقد فصل ہے اور ہم اُن لوگوں سے زیادہ کماتے ہیں جو اپنی زمینوں پر سیب یا دیگر مصنوعات کی کاشت کرتے ہیں۔”
ریاض نے مزید کہا، کشمیری عوام میں عام خیال یہ ہے کہ سیب اور ہینڈی کرافٹس کشمیر کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ تاہم ، اس بیچ کسی کی نظر میں آئے بغیر ، سبزیوں کی صنعت کہیں زیادہ خوشحال نظر آتی ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق وادی کشمیر کے دس اضلاع میں ہر سال تقریبا ً 17 لاکھ میٹرک ٹن سبزیاں کی پیداوار ہوتی ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق ، ہر سال 9 لاکھ میٹرک ٹن سبزیاں بھارت کی شمالی ریاستوں کو فروخت کی جاتی ہیں.
سری نگر کے ڈائریکٹوریٹ محکمہ زراعت میں ٹیکنیکل آفیسر سہیل انعام اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “کل پیداوار سے ، ہم تقریبا 8 لاکھ میٹرک ٹن سبزیاں بیرونی ریاستوں کو برآمد کرتے ہیں۔”

محکمہ زرات کے مطابق سبزیوں کی صنعت کی مالیت 3300کوڑ ہے۔
سیب کی صیعت یو ٹی کی معیشت میں 10000 کروڑ روپے جبکہ ہینڈی کرافٹس انڈسٹری 2000 کروڑ روپے تک کا اضافہ کرتی ہے ، سبزیوں کی صنعت بظاہر UT کی معیشت میں دوسری بڑی صنعت ثابت ہورہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسان کم سے کم خطرات کے پیش نظر سبزی کی صنعت سے وابستہ ہونے میں زیادہ ارام دہ محصوس کرتے ہیں۔
محمد یوسف کہتے ہیں” سیب ایک سالانہ فصل ہے جس میں کافی سرمایہ کاری اور زیادہ خطرات لاحق رہتا ہے۔ وہیںدوسری طرف ، ہم سال میں تین بار سبزیوں کی کاشت کرسکتے ہیں ، ” یہاں تک کہ اگر کسی فصل کوموسم یا مارکیٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جیسے کسی بھی طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ، اگلے سال کی دوسری دو فصلیں نقصانات کی تلافی کرتی ہیں۔
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=5AECR6yCExY[/embedyt]
اس کے علاوہ ، ہمیں درختوں کے بڑا ہونے کا برسوں انتظار اور پھر فصل کی توقع نہیں کرنی پڑتی۔ سبزیوں کی کاشت میں مہینوں کے اندر ہی ہاتھو ہاتھ کمائی ہوتی ہے۔
موسم ، ٹپوگرافی اور کشمیر کے جغرافیہ کو دیکھتے ہوئے ، سہیل کا خیال ہے کہ سیکٹر کو منظم کرنے اور جدید ٹکنالوجی کی مداخلت سے ، کشمیر میں سبزیوں کی صنعت کو کافی بڑھاوا مل سکتا ہے ۔

” کشمیر میں اس صنعت کا روشن مستقبل دیکھتے ہوئے ہم یہ یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں کہ یہ صنعت UT کی ماش میں اہم شراکت دار بنی ر ہے۔”
انہوں نے مذید کہا کہ اس حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کاشتکاروں کو سبزیوں کی کاشت میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے جس سے براہ راست یو ٹی کے دور دراز علاقا جات کو فوائد پہنچ سکیں۔
دنیا
امریکہ امن کیلئے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کوششوں میں پیشرفت کیلئے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین اپنےعزم پر قائم رہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاکس میں اضافے کو پسند کررہی ہیں، امریکہ کیلئے کامیابی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور فتح حاصل ہورہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں ہورہی، یہ جعلی خبر ہے، ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا چل رہا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان،حزب اللہ،اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
اس سے قبل پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا’اگر دوسرے ممالک کے پاس بلیسٹک میزائل موجود ہیں تو ایران کے پاس نہ ہونا کچھ حد تک غیر منصفانہ ہے‘۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کے پاس میزائل ہیں تو متناسب حد تک ایران کے پاس بھی ان کا ہونا قابل قبول ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ تقریباً چار ماہ طویل تنازع کے خاتمے کے بعد بھی خلیج میں اپنی فوجی موجودگی کچھ عرصے تک برقرار رکھے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
کشتواڑ میں دہشت گردوں کے معاون نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سرکاری ملازم سمیت دو اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف بی این ایس، یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کشتواڑ پولیس تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ایس ایس پی نریش سنگھ نے بتایا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد پولیس نے محکمہ جنگلات کے ملازم طارق احمد اور محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ دونوں پر الزام ہے کہ وہ داچن علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کو مدد اور سہولت فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل چھاترو علاقے کے منیر احمد اور مشکور احمد کو بھی اسی نوعیت کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی اور اس کے معاون نیٹ ورک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پولیس خطے میں امن، قانون کی بالادستی اور عوامی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکہ ایران ابتدائی مذاکرات تعطل کا شکار، جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ
برگن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنا طے شدہ دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ کر دیا ہے، جس کے باعث سوئس شہر برگن اسٹاک میں آج ہونے والے امریکہ اور ایران کے ابتدائی مذاکرات مؤخر ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکہ کے مابین یہ اہم مذاکرات حال ہی میں طے پانے والی ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونا تھے، تاہم مذاکرات ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور لاجسٹک و انتظامی تفصیلات مکمل طور پر طے نہ ہونے کی وجہ سے امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ تکنیکی مذاکرات جَلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔
دوسری جانب سوئس وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ آج برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات جمعہ کو طے شدہ منصوبے کے مطابق منعقد نہیں ہو سکیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے نئی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر کی سوئٹزر لینڈ روانگی آج متوقع تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی



































































































