جموں و کشمیر
کشمیر میں سخت سردیوں کا راج جاری، پلوامہ سرد ترین علاقہ

سری نگر، محکمہ موسمیات کی اگلے 48 گھنٹوں کےدوران برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور مزید بڑھ گیا ہے جس نے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 28 نومبر کو رواں ماہ کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ،پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سری نگر ہوائی اڈے پر شبانہ درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
جموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
جموں، جموں کے ستواری علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے بیسمنٹ میں پیر کے روز 21 سالہ نوجوان لڑکی کی لاش مشتبہ حالات میں برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اصل میں گجرات کی رہنے والی ایک لڑکی آج صبح ستواری علاقے کے ایک نجی ہوٹل کے بیسمنٹ میں مردہ پائی گئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جے ڈی اے کی کارروائی، جموں میں رنگ روڈ کے قریب 15 سے زیادہ غیر قانونی ڈھانچے مسمار
جموں، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کوریڈور کے ساتھ 15 سے زائد غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے آج بتایا کہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیر مجاز تعمیرات کو روکنے اور منظم شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے رنگ روڈ کوریڈور پر مسماری کی ایک بڑی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران، 15 سے زائد ایسی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا جو متعلقہ حکام سے ضروری بلڈنگ پرمیشن حاصل کیے بغیر کھڑی کی گئی تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عمارتیں منظور شدہ لینڈ یوز پالیسی اور بلڈنگ قوانین کی صریح خلاف ورزی تھیں۔” ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر مجاز تعمیرات عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔ ان میں سے کئی ڈھانچے یا تو تعمیراتی طور پر کمزور تھے یا انہوں نے حساس علاقوں پر قبضہ کر رکھا تھا، جس سے جان و مال کے نقصان کا خطرہ بڑھ گیا تھا، خاص طور پر قریبی رہائشی اور تجارتی مراکز کے لیے۔
مسماری کی یہ کارروائی جے ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام دی، تاکہ مہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے گئے تھے تاکہ انہیں ضوابط کی تعمیل کا مناسب موقع مل سکے۔ اتھارٹی نے جموں میں منظم ترقی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی اصولوں کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ضروری اجازت نامے حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’’غیر مجاز تعمیرات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں اور شہر کی منظم ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔” ترجمان نے مزید واضح کیا کہ جے ڈی اے مستقبل میں بھی ایسی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے 15 کور کی کمان سنبھالنے کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی
سرینگر، فوج کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل سرینگر میں قائم 15 کور کی کمان سنبھالنے کے ایک دن بعد لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے جمعہ کے روز فوج کی 15 کور، جسے چنار کور بھی کہا جاتا ہے، کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو کی جگہ لی، جنہوں نے اپنی مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔
سرینگر میں قائم فوج کی 15 کور کشمیر وادی میں فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی اور اندرونی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شامل ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں









































































































