تازہ ترین
کشمیر میں کوویڈ 19 سے مزید دو اموات

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 267 ہوئی ہے جن میں 247 افراد کشمیر جبکہ 20 جموں صوبے سے ہے۔
وادی کشمیر میں آج مہلک کورونا وائرس سے مزید دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 267 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق بدھ کو سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کا انتقال ہوگیا ہے۔ جن میں راج باغ علاقے کے 58 سالہ شخص اور زونیمر علاقے کے 45 سالہ شامل ہیں۔
مذکورہ مریضوں کی موت کے بعد کشمیر صوبے میں 247 اور جموں صوبے میں 20 افراد کووڈ 19 کی وجہ سے اب تک مرچکے ہیں۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 15 ہزار 258 ہوگئی ہے جن میں 6 ہزار 540 فعال کیسز ہیں۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب انتظامیہ نے وادی میں لاک داؤن نافذ کیا گیا ہے جبکہ جموں میں ہفتے میں دو دن لاک ڈاون کیا جائے گا۔
دنیا
ایران ممکنہ معاہدے سے حقیقی و ٹھوس فوائد کی تلاش میں ہے:خبر رساں ایجنسی
تہران، ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران امریکہ سے ممکنہ معاہدے سے حقیقی اور ٹھوس فوائد کی تلاش میں ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کو بھیجی گئی امریکی تجاویز ابھی زیر غور ہیں، تہران نے اب تک ثالثوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔
دوسری طرف ایران کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی قیادت کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو امریکہ سے مذاکرات روک دیں گے۔
ادھر ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی نے ایران کی دفاعی صلاحیتیں کمزور ہونے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک اپنے تمام کارڈز ظاہر نہیں کیے، بہت سی صلاحیتیں ضرورت پڑنے پر استعمال کی جائیں گی، اگر نیٹو بھی جنگ میں شامل ہوجائے تو ایران کو پریشانی نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ہندوستان نے پاکستان اور ای یو کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کے ذکر کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا
نئی دہلی، ہندوستان نے پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر اور لداخ کے حوالے سے کیئے گئے تبصرے پر سخت موقف اختیار کیا ہے اور اسے ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سرے سے مسترد کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کو یہاں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ انگ ہیں۔ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور جس کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اسے اس طرح کے تبصرے سے گریز کرنا چاہیے۔ رپورٹوں کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پیر کو اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے بعد مشترکہ بیان میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے معاملے کو بین الاقوامی رنگ دینے کے لیے وقتاً فوقتاً کشمیر کا راگ الاپتا رہا ہے۔ اس سے قبل حال ہی میں پاکستان اور چین کے مشترکہ بیان میں بھی پاکستان نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ ہندوستان نے اس وقت بھی دونوں ممالک کو سخت پھٹکار لگائی تھی۔ اس معاملے میں ہندوستان شروع ہی سے اپنے موقف پر قائم رہا ہے اور اس نے اپنے اندرونی اور خودمختار امور میں کسی تیسرے ملک یا تنظیم کے کردار کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر ایئرپورٹ پر حجاجِ کرام کے پہلے قافلے کا استقبال کیا
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حج کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹنے والے عازمین کے پہلے قافلے کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا۔ سرکاری حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔حجاجِ کرام کو لے کر پہلی پرواز دوپہر 1:28 بجے سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس کے فوراً بعد ایئرپورٹ حکام نے امیگریشن سمیت تمام ضروری کاغذی کارروائیاں انتہائی خوش اسلوبی اور مؤثر انداز میں مکمل کیں۔
اس پہلی پرواز کے ذریعے مجموعی طور پر 144 حجاجِ کرام وطن واپس پہنچے ہیں، جن میں 74 مرد اور 70 خواتین شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خود ایئرپورٹ پر موجود رہ کر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں اس مقدس اور بابرکت سفر کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ نے حجاجِ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی دعائیں اور روحانی تجربات جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں امن، خوشحالی، ترقی اور خیر و عافیت کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے عازمین سے سعودی عرب میں ان کے قیام اور واپسی کے سفر کے انتظامات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کی اچھی صحت، خوشحالی اور بہترین مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عمر عبداللہ نے سری نگر ایئرپورٹ پر حجاج کے آسان اور آرام دہ استقبال کے لیے تمام متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وطن واپس لوٹنے والے تمام حجاجِ کرام کے سامان کی بحفاظت اور بروقت فراہمی، ٹرانسپورٹ (نقل و حمل) اور دیگر امدادی خدمات سمیت ہر قسم کی ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل حجاج کے سامان کی منتقلی میں ہونے والی تاخیر کا معاملہ حکومتِ ہند اور متعلقہ اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھایا تھا۔ انہوں نے مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی کو لکھے گئے اپنے خط میں سامان کی بروقت ڈیلیوری اور بہتر انتظام کی ضرورت پر زور دیا تھا۔رواں سال جموں و کشمیر سے مجموعی طور پر 4,641 عازمین نے فریضۂ حج ادا کیا ہے، جن میں سے 3,952 حجاج سری نگر مرکز (ایمبرکیشن پوائنٹ) کے ذریعے واپس لوٹیں گے۔ ان تمام حجاج کی واپسی کی پروازیں 2 جون سے 16 جون کے درمیان شیڈول ہیں۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا3 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا4 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا3 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
جموں و کشمیر1 week agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا3 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا4 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا4 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا



































































































