تازہ ترین
گورنر کی صدارت میں سیول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

خبر اردو :
گورنر ستیا پال ملک نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی سیول سیکرٹریٹ میں سیول اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے انتظامیہ میں شامل افسران کو مختلف تعمیراتی کاموں اور دیگر معاملات کے نپٹارے کے لیے سرعت سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے میٹنگ میں انتظامیہ میں جوابدہی اور آپسی تال میل پربھی زور دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل گورنر کو سیول سیکرٹریٹ میں پولیس کے خصوصی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد گورنر نے یہاں خصوصی مشیروں اور چیف سیکرٹری کے ساتھ ایک اہم میٹنگ میں انتظامیہ کے کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے مابعد گورنر نے یہاں سیول اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اہم مینٹنگ منعقد کی جس میں انتظامیہ کو مختلف تعمیراتی اور دیگر پروجیکٹوں کی عمل آوری کے لیے سرعت سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران گورنر نے صاف کیا کہ ان کی ترجیح ریاست کے تینوں خطوں کی ترقی ہوگی جس کے ساتھ کسی بھی سطح پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔اس موقعے پر گورنر نے فنڈس کو وقت پر صرف نہ کرنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ مختلف ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک لے جانے کے لیے رقومات کا بروقت اور صحیح استعمال کریں۔
انہوں نے بتایا کہ زمینی سطح پر افسران کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے رقومات کا صحیح استعمال نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے یہاں ترقیاتی منظر نامے پر کوئی ٹھوس تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔اس موقعے پر گورنر نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لیے رقومات کا بروقت اور صحیح استعمال کیا جائے اور رقومات کو ضائع کرنے کی صورت میں افسران کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے بتایا کہ زمینی سطح پر سرکاری اسکیموں کی عمل آوری کے لیے محکموں کے سربراہوں سے لے کر فیلڈ ورکروں کو زمینی سطح پرتعمیراتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا اور تبھی یہ ممکن ہے کہ رقومات کا بروقت اور صحیح استعمال کرکے یہاں ترقی کو بڑھاوا دیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس موقعے پر گورنر نے افسران کو سخت ہدایت کی کہ جو بھی سرکار افسر یا اہلکار سرکاری اسکیموں کو عملانے میں رکاوٹ کا باعث بنے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں ترقی کو بڑھاوا دینے کے خلاف کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































