دنیا
یو این ایس سی نے پہلگام حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ/نئی دہلی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ارکان نے جموں و کشمیر میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کے اطلاعاتی مرکز کے پریس بیان کے مطابق، سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے خاندانوں اور حکومت ہند اور نیپال کی حکومت کے تئیں اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔
جمعرات کو جاری کئے گئےے ایک بیان میں سلامتی کونسل کے صدر جیروم بونافونٹ (فرانس) نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کے اس قابل مذمت فعل کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور اسپانسرز کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے دائرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا جوابدہ ہونا ضروری ہے اور تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کے ساتھ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق فعال تعاون کریں۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل مجرمانہ اور بلاجواز ہے، چاہے اس کا مقصد کچھ بھی ہو ، چاہے وہ کہیں بھی، کبھی بھی اور ک کسی کی طرف سے کیا گیا ہو۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، بین الاقوامی پناہ گزینوں کے قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت دیگر ذمہ داریوں کے مطابق سبھی ریاستوں کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
چند ہزار فالوورز، ہزاروں ڈالر آمدنی : لیکن کیسے حیران کن کہانی
نیویارک ، امریکی فیشن ڈیزائنر ایلیسا پوپلاسکی خود کو بڑی سوشل میڈیا انفلوئنسر تو نہیں سمجھتیں، لیکن سوشل میڈیا سے ان کی آمدنی حیران کن حد تک قابل ذکر ہے ایک اعلیٰ ترین فیشن برانڈ کے لیے 32 سالہ تکنیکی ڈیزائنر کے ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ 8 ہزار فالوورز ہیں، جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی ہیں یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فالوورز کی چند ہزار کی محدود تعداد کے باوجود انہوں نے مالی طور پر آن لائن نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں وہ برانڈ پارٹنرشپس، افیلی ایٹ لنکس اور ایمازون کمشنز کے ذریعے ٹیکس سے قبل 4 ہزار 355 ڈالر کماچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں انہیں ایک بیوٹی برانڈ کی جانب سے چار ہندسوں پر مشتمل معاوضے کی پیشکش موصول ہوئی، جسے ابتدا میں انہوں نے جعلی سمجھا۔ بعد ازاں انہیں ایک 30 سیکنڈ کی ویڈیو کے عوض ایک ہزار 500 ڈالر ادا کیے گئے، جسے انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جہاں ان کے 4 ہزار فالوورز ہیں۔ پاپلاسکی کا سوشل میڈیا پر آنے کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ محض ایک مشغلہ تھا، وہ ایک مختلف تخلیقی پلیٹ فارم کی تلاش میں تھیں، جس کے لیے انہوں نے دوستوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو ریکارڈ کرنا شروع کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ یہ سرگرمی اب اضافی آمدن کا ذریعہ بن چکی ہے، تاہم وہ اپنی مستقل ملازمت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
ان کے مطابق مستقل آمدن اور سہولیات انہیں مالی تحفظ فراہم کرتی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا ان کی آمدن میں اضافہ کر رہا ہے۔ وہ ویڈیوز کی تیاری اور اس کی ایڈیٹنگ اپنی ملازمت کے اوقات سے پہلے یا بعد میں کرتی ہیں جبکہ ویک اینڈ پر پورا دن بھی اس کام میں مصروف رہتی ہیں تاکہ ہفتے بھر کے لیے مواد تیار ہوسکے۔ وہ برانڈز کے ساتھ شراکت داری میں محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں اور کم معاوضے والی پیشکشیں مسترد کردیتی ہیں۔ ان کی آمدن کا ایک اور ذریعہ افیلی ایٹ لنکس ہیں، جن کے ذریعے ہر دو ہفتے بعد ادائیگی ہوتی ہے جبکہ ایمازون کے افیلی ایٹ پروگرام سے ماہانہ کمیشن بھی حاصل ہوتا ہے۔ پاپلاسکی کے مطابق وہ وائرل ہونے کے بجائے ایک حقیقی اور مضبوط کمیونٹی بنانے پر یقین رکھتی ہیں وہ اپنے آن لائن امیج کو بڑی بہن جیسا رکھنا چاہتی ہیں۔ مالیاتی پلیٹ فارم لومانو کی 2025 رپورٹ کے مطابق، 10 ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے نینو انفلوئنسرز کی اوسط سالانہ آمدن 4 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2024 کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے جبکہ 10 ہزار سے ایک لاکھ فالوورز رکھنے والے مائیکرو انفلوئنسرز کی اوسط آمدن 38 ہزار 500ڈالر رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف قانونی کیس تیار کر رہا ہے، دستاویزات جمع کرنا شروع
تہران، ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف قانونی کیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیس کو بین الاقوامی فورمز پر لے جانے کی تیاری میں مصروف ہے۔
تہران نے سائنسی مراکز پر حملوں کی دستاویزات جمع کرنا شروع کر دیں، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صدارتی شعبہ قانونی امور کے ذریعے کیس تیار کیا جا رہا ہے، اس جنگ کے دوران ایران کی 20 سے زائد یونیورسٹیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ایرانی نائب صدر نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ماہرین تعلیم کو نشانہ بنا کر ملک کی سائنسی بنیادیں کمزور کی جا رہی ہیں، سائنسی و تعلیمی ڈھانچے پر حملے علم اور ترقی پر حملہ ہیں۔ نائب صدر نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں انسانی وسائل کی تربیت اور مستقبل کی ترقی کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی شواہد، ماہرین کی رپورٹس اور زمینی ثبوت جمع کرنا شروع کر دیا گیا ہے، تمام شواہد عالمی اداروں میں پیش کیے جائیں گے۔ دریں اثنا، ایران اور امریکہ کے درمیان رکے ہوئے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے سے متعلق کوئی ٹھوس اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہو سکتا ہے، نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ 36 سے 72 گھنٹوں میں ایران کے ساتھ بات چیت کے دوسرے دور سے متعلق اچھی خبر آ سکتی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وعدہ خلافی، ناکہ بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ایران نے مذاکرات اور معاہدے کا خیر مقدم کیا اور کرتا رہے گا، لیکن دنیا آپ کی منافقانہ بیان بازی، دعوؤں اور عمل میں تضاد دیکھتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کب تک آبنائے ہرمز بند رکھ سکتا ہے پینٹاگون کی خفیہ بریفنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں
واشنگٹن، پینٹاگون کے حکام نے اس ہفتے قانون سازوں کو ایک انٹیلیجنس جائزے کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں یہ بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کرنے میں 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ایک خفیہ بریفنگ کے دوران ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کو آبنائے ہرمز کی بندش کے حوالے سے اس ٹائم لائن سے آگاہ کیا گیا ہے۔ سی این این نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کی ایک اندرونی جانچ میں یہ بتایا گیا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر اس آبنائے کو ایک سے 6 ماہ تک بند رکھ سکتا ہے۔
ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی ارکان کو بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل صفائی میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، کیوں کہ ایران جنگ کے بعد بارودی سرنگیں ہٹانے میں طویل وقت درکار ہے، رپورٹ کے مطابق قانون سازوں کو خفیہ بریفنگ میں 6 ماہ کا ممکنہ دورانیہ بتایا گیا۔ ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز ایک سے چھ ماہ بند رہ سکتی ہے، ایران ہرمز کو طویل عرصے تک بند رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب کہ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے طویل بندش کو بدترین منظرنامہ قرار دیا ہے، ترجمان پینٹاگون نے بدھ کے روز کہا کہ آبنائے ہرمز کی 6 ماہ کی بندش ناقابل قبول ہوگی۔ پینٹاگون نے بریفنگ میں متنبہ کیا ہے کہ جنگ کے معاشی اور سیاسی اثرات انتہائی بڑے ہو سکتے ہیں۔
دریں اثنا، ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے گزشتہ ماہ کے اندرونی جائزے کی معلومات میڈیا میں لیک ہونے پر پینٹاگون کے ترجمان سین پارنل نے ناراضی کا اظہار کیا، اور کہا میڈیا میں اس بریفنگ کے خاص حصے پیش کیے گئے جو اکثر غلط ہیں، اور غیر دیانت داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے مارچ میں بھی کہا تھا کہ ایک جائزہ اس بات کا مطلب نہیں ہوتا کہ وہ قابلِ عمل یا حقیقت پسندانہ ہے، اور آبنائے ہرمز کی چھ ماہ کی بندش ناممکن ہے اور سیکریٹری کے لیے مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
یو این آئی۔ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی










































































































