تازہ ترین
35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ ناممکن، امن کے لیے پاکستان اور حریت سے بات چیت لازمی: منی شکر ائیر

خبر اردو :
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منی شنگر ائیر نے بتایا کہ آرٹیکل 35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا ناممکن ہے اوراس کے ساتھ کسی بھی قسم کی دست درازی قومی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اُمید ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو احتیاط سے لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مسائل کے حل کی خاطر پاکستان اور حریت کے ساتھ بات چیت لازمی ہے۔
کانگریس لیڈر نے ریاست کو خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والی دفعہ 35Aپر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ ناممکن ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دفعہ 35Aکے ساتھ کسی بھی قسم کی دست درازی قومی مفاد میں نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی کوئی قوت آرٹیکل 35Aکو منسوخ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو یہ قومی مفاد میں نہیں ہوگا بلکہ اس سے مزید تباہی برپا ہونے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ معاملہ فی الوقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا ہمیں امید ہے کہ عدالت عظمیٰ اس معاملے میں بڑی احتیاط برتے گی اور بالآخر فیصلہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے حق میں دے گی۔
راجباغ میں سنٹر فار پیس اینڈ پراگریس کی طرف سے منعقد سیمینار ’ڈسکشن آن جموں اینڈ کشمیر اینڈ انڈو پاک ریلیشنز‘ کے حاشیہ پر کانگریس لیڈر نے بتایا کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ خوانی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس کے ساتھ چھیڑ خوانی ناممکن ہے کیوں کہ ایسا عمل قومی مفاد کے بالکل منافی ہوگا۔
ریاست جموں وکشمیر میں امن کی بحالی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بحالی امن اور مسائل کے تصفیہ کی خاطر پاکستان اور حریت کے ساتھ بات چیت لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپ کو سننا ہوگا کہ آخر پاکستان اور حریت کیا کہتی ہے؟ آپ کو ان کے مؤقف کو بھی جاننا ہوگا؟ انہوں نے بتایا کہ تامل ناڈو میں بھی 1947میں ایک تحریک شروع ہوئی جو 1962تک بڑی شدت کے ساتھ جاری رہی لیکن بالآخر مسائل کو بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے حل کیا گیا اور آج تامل ناڈو بھارت کا حصہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ امن کو بحال کرنے کے لیے بات چیت ماضی میں بھی منعقد ہوئی اور آئندہ بھی ایسا ہوتا رہے گا۔ KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
































































































