تازہ ترین
این سی کے سایے تلے سیاسی جماعتوں کا اجلاس ،ایڈوکیٹ تشار مہتا کو ہٹانے پرسبھی جماعتیں متفق

خبر اردو:
نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ واقع گپکار پر مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کا اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، سینئر کانگریس لیڈر تاج محی الدین، سینئر سی پی آئی ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی، ڈی پی ایم کے سربراہ غلام حسن میر اور دیگر لیڈران بھی موجودتھے۔اجلاس کے دوران ریاست کی موجودہ سیاسی اور سیکورٹی صورتحال کے بارے میں کھل کر تبادلہ خیالات کیا گیا ۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اجلاس میں موجود سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور نمائندوں کو نیشنل کانفرنس کی طرف سے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور دفعہ35اے کے دفاع کیلئے آگے کے لائحہ عمل کیلئے شرکاء سے رائے مانگی۔ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں دفعہ35اے کے کیس میں سپریم کورٹ میں ریاستی حکومت کی پیروی کرنے والے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تشار مہتا کو فوری طور تبدیل کرنے اور سپریم کورٹ میں ریاست میں نئی عوامی حکومت کے قیام تک کیس کی سماعت بند کرنے کے مطالبے پر اتفاق پایا گیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے وکیل تشار مہتا نے حکومت کے مؤقف سے ہٹ کر بات کی ، جس کا اعتراف حکومت نے بھی کیا ہے۔ حکومت نے انہیں سپریم کورٹ میں اپنی دلیل سنانے کیلئے نہیں بلکہ حکومتی موقف سامنے رکھنے کیلئے بھیجا تھا۔ اس بنیاد پر اب ان پر بالکل بھی بروسہ نہیں رہا اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تشار مہتا کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور اس کیس کی پیروی کرنے والے سابق وکلاء صاحبان کو واپس دفاع کیلئے لایا جائے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ کئی جماعتوں نے مرکزی سرکار سے دفعہ35اے سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے کہا تھا لیکن آج تک مرکز کی طرف سے کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست پر آج بھی دوسرے معنوں میں مرکز ہی حکومت کررہا ہے اور یہاں حکومت ہند کے ہی اشارے چلیں گے۔ اس لئے ہم نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ 9جنوری کو سپریم کورٹ کواس بات کی درخواست کی جائے گی کہ ریاست میں نئی عوامی حکومت کے قیام تک سماعت بند کی جائے۔ ’ریاست میں الیکشن ہونگے، نئی حکومت بنے گی اور وہ صحیح طریقے سے کیس کا دفاع کریگی۔‘ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے دفعہ35اے کو پنچایتی انتخابات سے نہیں جوڑا بلکہ مرکز نے ہی سپریم کورٹ میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کی بنیاد پر سماعت ملتوی کروائی۔ مرکزی سرکار نے ہی دفعہ35اے کو الیکشن کیساتھ جوڑا۔ ہم سے بار بار پوچھا جارہاہے کہ آپ نے کرگل الیکشن میں حصہ لیا تو پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیوں کیا جارہا ہے؟ اگر مرکز نے کرگل الیکشن کو بھی دفعہ35اے کیساتھ جوڑا ہوتا تو ہم اُس میں بھی حصہ نہیں لیتے۔ مرکز نے ہی ان انتخابات کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی کروائی ، اس کے بعد ہمیں فیصلہ لینا پڑا۔
ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاست کی سب سے بڑی 2سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی ہیں ، اگر اس کے باوجود بھی حکومت کو لگتا ہے کہ انتخابات کا انعقاد کرانا صحیح ہے تو بے شک وہ الیکشن کروائیں۔ نیشنل کانفرنس کی موجودگی ریاست کے تینوں خطوں میں ہے اور پی ڈی پی کی بھی اپنی اہمیت ہے ۔ ریاست کے سابق 3وزرائے اعلیٰ ان ہی دو جماعتوں سے رہے ہیں۔ اگر ان دو جماعتوں کے بنا الیکشن واقعی کوئی معنی رکھتے ہیں تو ریاستی حکومت شوق سے الیکشن کروائیں، ہم نے کسی کو ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں روکا ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ دفعہ35اے سے متعلق صرف علیحدگی پسند اور مین سٹریم کا ہی ایک موقف نہیں بلکہ اس دفعہ کو بچانے کیلئے ریاست کا ہر ایک باشندہ کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ یہاں تک کہ بھاجپا کے متعدد ممبرانِ اسمبلی نے کھل کر اس دفعہ کی دفاع کی بات کی۔ دفعہ35اے سے متعلق جو ہڑتالیں کی گئیں ، وہ خود اپنی کہانی بیان کرتی ہیں، اس دوران وہ دکانیں بھی بند رہیں جو شائد گذشتہ25سال میں کبھی بند نہیں ہوئی تھیں۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































