دنیا
95 فی صد تک یوکرین روس امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، ٹرمپ

پام بیچ، فلوریڈا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پچانوے فی صد تک یوکرین روس امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
اتوار کو فلوریڈا کے پام بیچ پر رہائش گاہ ’مار اے لاگو‘ میں یوکرین کے ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین اور روس امن معاہدے کے لیے ہم اب تک کے سب سے زیادہ قریب پہنچ گئے ہیں۔
بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے والی ملاقات کے بارے میں ٹرمپ نے کہا صدر زیلنسکی سے ملاقات بہت شاندار رہی، یوکرین اور روس امن معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، تاہم ابھی ایک یا دو انتہائی کانٹے دار مسائل باقی ہیں جو جلد حل کر لیے جائیں گے۔
صدر زیلنسکی نے بھی کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ جنگ بندی کی تجاویز پر مفید بات چیت ہوئی، 20 نکاتی امن منصوبے پر 90 فی صد تک اتفاق کیا جا چکا ہے، یوکرین امن کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ اس بار امریکی صدر نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کی میزبانی اپنے فلوریڈا کے ریزورٹ میں کی۔ ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مذاکرات پیچیدہ ہیں اور اب بھی ناکام ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں جنگ مزید برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
اس ملاقات سے قبل ٹرمپ کے بقول ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ڈھائی گھنٹے طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے اصرار کیا کہ انھیں یقین ہے پیوٹن اب بھی امن چاہتے ہیں، اور روس چاہتا ہے کہ یوکرین کامیاب ہو۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار اپنے ہم منصب زیلنسکی کو ’’بہادر‘‘ بھی قرار دیا۔
ٹرمپ اور زیلینسکی دونوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کئی پیچیدہ مسائل اب بھی حل طلب ہیں، جن میں یہ سوال بھی شامل ہے کہ آیا روس اُن یوکرینی علاقوں کو اپنے پاس رکھ سکتا ہے جن پر اس کا کنٹرول ہے، نیز یوکرین کے لیے ایسے سیکیورٹی ضمانتوں کا معاملہ بھی شامل ہے تاکہ مستقبل میں اس پر دوبارہ حملہ نہ ہو۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ
واشنگٹن، امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کا پہلا دور وہیں منعقد ہوگا۔
یہ اطلاع خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک نامعلوم امریکی عہدیدار کے حوالے سے دی ہے۔ عہدیدار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی نیا وقت طے کیا گیا ہے یا نہیں۔ بات چیت جمعہ کو شروع ہونے والی تھی، لیکن لبنان میں اسرائیل اور اور لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ کے درمیان لڑائی کی وجہ سے اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کرنے والے تھے، لیکن انہوں نے جمعرات کو اپنا دورہ ملتوی کر دیا اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آیا وہ ہفتے کے اختتام تک سوئٹزرلینڈ جائیں گے یا نہیں۔
واضح رہے کہ 14 جون کو ایران اور امریکہ نے تصدیق کی تھی کہ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر کام مکمل ہو چکا ہے۔
دونوں ممالک نے 18 جون کی شب اس دستاویز پر دستخط کیے، جس میں 28 فروری سے جاری فوجی تنازع کے خاتمے کی شق شامل ہے۔
اس مفاہمتی یادداشت کے ذریعے دونوں فریقوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کو ایرانی جوہری مسئلے اور امریکی پابندیوں کے حوالے سے حتمی معاہدے پر مذاکرات کے لیے 60 دن کی مہلت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ امریکہ کے لئے اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور ایران کے لئے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کی ایک متعین مدت مقرر کی گئی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
برطانیہ میں دو ٹرینوں کے تصادم میں ایک ہلاک، 89 زخمی
لندن، جنوبی انگلینڈ میں بیڈفورڈ کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 89 افراد زخمی ہو گئے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل حکام نے اس حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا، “33 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک تھی۔ 56 دیگر افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹوں کے باعث طبی امداد فراہم کی گئی۔” انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایک ٹرین کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ملاقات کےلئے بےچین نہیں تھے بلکہ ایران تھا ہم 60 دن تک اپنی حکمت عملی کوجاری رکھیں گے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا ایک سینٹ بھی نہیں دیاجائے گا اس جنگ نے ایران کو مکمل طور پر کمزور اور تباہ کر دیا ہے ایران کے پاس اب کوئی فضائیہ، بحریہ، اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار سسٹم نہیں بچا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کہتے ہیں ایران 4 ماہ پہلے کےمقابلے آج بہترحالت میں ہے، کیا کوئی ایسی جھوٹی بات کہہ کربچ سکتا ہے؟ لوگ اتنے بےوقوف ہو سکتے ہیں
امریکی نیوز ویب سائٹ “ایگزیوس” کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے پر کھل کر گفتگو کی اور اسے امریکی سفارت کاری کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا یہ نیا معاہدہ تہران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ عالمی معیشت کو ایک بڑے بحران سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ جہاز رانی کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے 60 روزہ مدت مقرر کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کے باوجود کئی اہم اور حساس معاملات ابھی تک حل طلب ہیں، جن پر آئندہ ہونے والے مذاکرات کے اگلے ادوار میں تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان7 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
جموں و کشمیر7 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی


































































































