تازہ ترین
کھڈپورہ خونریز جھڑپ:عام شہری، حزب جنگجو جاں بحق ، مکمل رپورٹ

خبراردو:
شوپیان کے کھڈ پورہ علاقے میں سنیچر شام کو فوج اور جنگجوؤں کے درمیان ایک خونین معرکہ آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجو جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اتوار کی صبح جائے جھڑپ سے ایک اور نوجوان کی نعش پولیس نے برآمد کرتے ہوئے اسے بھی جنگجوؤں کا معاونت کار قرار دیا ۔ اطلاعات کے مطابق فوج، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ جمعیت نے کھڈپورہ علاقے کا سنیچر شام دیر گئے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ کیا جس دوران فورسز اہلکاروں نے علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی۔ فورسز کی مشترکہ پارٹی نے علاقے کے اندرون اور بیرون راستوں پر سخت پہرا بٹھاتے ہوئے جنگجوؤں کی نقل و حرکت محدود بنادی جس کے بعد تلاشی پارٹی نے گھر گھر تلاشیوں کا باضابطہ آغاز کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی پارٹی جونہی مشتبہ مکان کے نزدیک پہنچی تو یہاں موجود جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ شروع جس کے بعد فورسز نے بھی جنگجوؤں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور اسی کے ساتھ یہاں طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس دوران طرفین کے درمیان کئی گھنٹوں تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس کے بعد فورسز نے دیر رات گئے فیصلہ کن کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جنگجوؤں کو مار گرانے کے لیے مکان پر چاروں اطراف سے دھاوا بول دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقعے پر طرفین کے درمیان جونہی فائرنگ کا تبادلہ جونہی بند پڑگیا تو فورسز اہلکاروں نے مکان کی تلاشی شروع کردی جس کے بعد یہاں ایک جنگجو کی نعش برآمد کی ۔پولیس نے جھڑپ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کھڈپورہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد یہاں فورسز کی مشترکہ پارٹی نے گاؤں میں تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ۔ پولیس کے مطابق فورسز اہلکار جونہی تلاشی پارٹی میں محو تھے تو اسی دوران گاؤں میں موجود جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی یہاں طرفین کے درمیان جھڑپ کا آغاز ہوگیا۔

اس دوران فورسز نے معیاری عملیاتی طریق کار پر کاربند رہتے ہوئے یہاں آس پڑوس میں کئی رہائشی مکانات سے عام لوگوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران جنگجوؤں نے وقفے وقفے سے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں تاہم انکاؤنٹر کے اختتام پر فورسز اہلکاروں نے جونہی تلاشی شروع کی تو یہاں 2نوجوانوں کی نعشیں برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت محمد عرفان بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن بنڈزو پلوامہ کے بطور ہوئی جس نے جون 2017کو حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔پولیس نے بتایا کہ جھڑپ کے مقام پر دوسری لاش کی شناخت شاہد میر ساکن گاگرن شوپیان کے بطور ہوئی جس کے خلاف پولیس تھانہ شوپیان میں جنگجویانہ سرگرمیوں سے متعلق ایک ایف آئی آر زیر نمبر 201/2004زیر دفعہ 7/25آرمز ایکٹ درج ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جائے جھڑپ سے کئی جنگجوؤں نے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی ہے کیوں کہ جونہی فورسز نے جائے جھڑپ کے ارد گرد تلاشی لی تو یہاں دور دور تک خون کے دھبے پائے گئے جس سے یہی اخذ کیا جاسکتا ہے کہ جھڑپ کے دوران زخمی ہوئے جنگجوفرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران مکان کو نقصان سے بچایا گیا البتہ یہاں مکان میں موجود جنگجوؤں کی کمین گاہ کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جائے جھڑپ سے کچھ ہتھیار اور غیر قانونی مواد برآمد کیا گیا ہے جبکہ جھڑپ سے متعلق ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز شروع کیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ جنگجوؤں یہاں کیسے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس دوران طرفین کی فائرنگ کے موقعے پر پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام کو جائے جھڑپ سے دور رہنے کی اپیل کی ۔

پولیس نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ جھڑپ کے مقام پر طرفین کے درمیان گولہ باری کے نتیجے کوئی بارودی مواد پھٹنے سے رہ گیا ہو لہٰذا جب تک نہ فورسز جائے جھڑپ کی باریک بینی کی تلاشی لے کر مقام پر صاف نہیں کرتی تب تک عوام یہاں آنے سے گریز کریں۔ادھر جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے شاہد احمد میر ساکن گاگرن کے لواحقین نے پولیس تھیوری کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ شاہد کو پولیس غیر ضروری طور پر جنگجوانہ سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی کوشش کررہی ہے۔شاہد کے لواحقین اور دیگر لوگوں نے بتایا کہ اگر شاہد کے متعلق کوئی معاملہ تھا تو آج 14برس گزرنے کے بعد پولیس کو کیوں ایف آئی آر کی یاد آئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کے ہاتھوں جب عام شہری کا قتل ہوا تو اب قتل کو جواز بخشنے کے لیے بے بنیاد کہانی تیار کی جارہی ہے۔اہلخانہ کے مطابق شاہد شٹرنگ کا کام کرتا تھااور اپنی بیوی، ایک سالہ بچے اور بزرگ ماں باپ کا پیٹ پالتا تھا۔
ادھر فورسز نے جائے جھڑپ سے فرار ہوئے جنگجوؤں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے جس دوران جنوبی کشمیر کے حساس مقامات پر فورسز کی اضافی ٹکڑیوں کو تعینات کردیا گیا ہے جو مشکوک افراد کی باریک بینی سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ ادھر انتظامیہ نے جھڑپ کے مابعد ضلع بھر میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس کو اگلے احکامات تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کے اعلیٰ افسر نے کے این ایس کو بتایا کہ کھڈپورہ جھڑپ کے بعد یہاں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی شرپسند عنصر کو حالات کا ناجائز فائدہ نہ اُٹھانے کے لیے انتظامیہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کا فیصلہ کای ہے۔
دنیا
ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور انقلاب کے راست میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
تہران، ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اتوار کے روز ایک سینئر ایرانی اہلکار نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسٹر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صدر کے دفتر میں مواصلات کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے ایکس پر لکھا، “صدر پزشکیان عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس طرح ایرانی قوم اتحاد اور مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔”
یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب لندن میں مقیم میڈیا آؤٹ لیٹ ’ایران انٹرنیشنل‘ نے دن میں پہلے یہ رپورٹ دی تھی کہ مسٹر پزشکیان نے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے دفتر میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
رپورٹ میں ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ اس خط میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کی تنقید کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، آئی آرجی سی نے مؤثر طریقے سے حکومت کے بڑے حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور صدر و دیگر اعلیٰ حکام کو اہم فیصلہ سازی کے عمل سے دور کر دیا ہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان































































































