ہندوستان
امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر بات چیت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے: سیتا رمن

نئی دہلی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے برآمدات کے فروغ کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو یہاں کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ مجوزہ آزاد تجارتی معاہدوں پر بات چیت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گی۔
یہاں انڈیا ایگزم بینک کے ذریعہ منعقدہ ٹریڈکانکلیو 2025 سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے وکست بھارت اسکیم کے تحت حکومت کے تجارت اور مینوفیکچرنگ وژن کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی برآمدات پر مبنی رفتار زیادہ جامع اور لچکدار ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پہلے ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، آسٹریلیا اور 4 ممالک کے ای ایف ٹی اے (یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن) بلاک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کر چکا ہے اور برطانیہ کے ساتھ بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ بات چیت واقعی بہت تیزی سے جاری ہے اور اسے جلد کسی نتیجے پر پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تجارتی ترقی حادثاتی یا بکھری ہوئی نہیں ہے۔ اس کے بجائے، یہ ہدف پالیسی اقدامات کے ساتھ منسلک ہے۔ یواے ای، آسٹریلیا،یوکے اور ای ایف ٹی اے بلاک کے ساتھ حالیہ آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) نے نئی مارکیٹیں کھول دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 25 میں ہندوستان کی کل برآمدات 825 ارب ن ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ اب تک کی بلند ترین اور پچھلے سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ ترقی عالمی برآمدات میں محض 4 فیصد اضافے کے درمیان آئی ہے، جس سے عالمی منڈیوں میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی مسابقت کی نشاندہی ہوتی ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے اقوام متحدہ کی تجارتی رپورٹوں کا حوالہ دیا جس میں ہندوستان کو ایف ڈی آئی کے اعلیٰ مقامات میں سے ایک کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ پچھلی دہائی میں، ہندوستان کو 668 ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی حاصل ہوئی ہے، جو گزشتہ 24 برسوں میں کل آمد کا 67 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی ویلیو چین میں بھی آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایپل کے آئی فون کا حوالہ دیا، جہاں مینوفیکچرنگ تیزی سے ہندوستان میں منتقل ہو رہی ہے، جس میں ویلیو ایڈیشن ہو رہا ہے، نہ کی صرف اسمبلی۔ انہوں نے کہا کہ آئی فون کے تمام ماڈلز میں لوکلائزیشن 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تجارتی تنازعات کو کم کرنے اور تعمیل کو آسان بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ بنیادی کسٹم ڈیوٹی کی شرحوں کو کم کیا ہے جس میں صفر شرح بھی شامل ہے۔ مرکزی بجٹ 2025-26 نے نظام کو مزید شفاف اور موثر بنانے کے مقصد سے مزید سات ٹیرف سلیب کو ختم کر دیا۔ مینوفیکچرنگ سے منسلک برآمدات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے ڈیوٹی فری درآمدات کے لیے آخری استعمال کی مدت کو پانچ ماہ سے بڑھا کر 12 ماہ کر دیا ہے۔ کسٹم ایکٹ میں ترمیم اب کارگو کلیئرنس کو تیز کرنے کے لیےپروویزنل اسسمنٹ پر ایک وقت کی حد عائد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مزید آزاد تجارتی معاہدے کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان عالمی رجحان کے خلاف جا رہے ہیں۔ انہوں نے برآمد کنندگان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ان پر زور دیا کہ وہ جدت پر توجہ دیں اور اپنی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کریں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
وزیر اعظم مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرقی امور) رودریندر ٹنڈن نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر مودی 6 سے 11 جولائی تک ان تینوں ممالک کے دورے پر رہیں گے۔ وہ 6 سے 8 جولائی تک انڈونیشیا، 8 سے 10 جولائی تک آسٹریلیا اور 10 سے 11 جولائی تک نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں وزیر اعظم کی اہم مصروفیات دارالحکومت جکارتہ میں ہوں گی۔ بعد ازاں وہ ثقافتی دارالحکومت یوگیاکارتا بھی جائیں گے اور پرمبانن مندر کا بھی دورہ کریں گے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ گزشتہ سال انڈونیشیا کے صدر کے دورۂ ہند کے بعد ہونے والے اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ملاکا میں استحکام اور سلامتی کے حوالے سے انڈونیشیا کا اہم کردار ہے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مسٹر مودی آسٹریلیا جائیں گے، جہاں وہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ تیسرے ہند-آسٹریلیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما اہم معدنیات، سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
مسٹر مودی میلبورن میں ایک کھیلوں کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں وزیر اعظم نیوزی لینڈ جائیں گے، جہاں وہ اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ گزشتہ چالیس برس سے زیادہ عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورۂ نیوزی لینڈ ہوگا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 1986 میں نیوزی لینڈ گئے تھے۔
پریس کانفرنس میں موجود حکام نے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ہندوستانی طلبہ کے ویزوں اور مختلف تعلیمی کورسز کی بڑھتی ہوئی فیسوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم تینوں ممالک میں مقیم ہندوستانی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کریں گے، ان سے خطاب کریں گے اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کو ہندوستان کا کرارا جواب، دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی
نئی دہلی، ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کے تعلق سے پاکستان کی حالیہ بیان بازی پر اسے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو باقاعدہ میڈیا بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہندوستان کی طرف سے یہ معاہدہ معطل ہے اور پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت پر روک لگانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ یہ معاہدہ تب تک معطل رہے گا جب تک کہ پاکستان معتبر اور مکمل طور پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کرنا بند نہیں کر دیتا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پاکستان میں سندھ طاس معاہدے پر منعقدہ سیمینار میں پاکستان کے کئی اہم رہنماؤں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان کا پانی روکا جاتا ہے تو وہ اس کے لیے جنگ سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پاکستان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ہندوستان ندیوں کے پانی پر کنٹرول کر رہا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سال بھر پروگرام منعقد کریں گے ہندوستان اور جاپان
نئی دہلی، ہندوستان اور جاپان اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ‘انڈیا-جاپان ایئر آف شیئرڈ ہورائزنز’ منائیں گے۔
وزارت خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک، ثقافتی، اقتصادی، سائنسی اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے سال بھر مختلف پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان پروگراموں میں انڈیا-جاپان ویک (28 اپریل 2027 سے)، نوجوانوں پر مبنی ثقافتی تبادلہ، منگا-اینیمی-گیمنگ شراکت داری، پالیسی مذاکرات (شیئرڈ فیوچر-75)، آرٹ اینڈ کلچر پروگرام، بدھ مت یاترا پہل، کھیلوں میں تعاون، تجارت اور علاقائی شراکت داری نیز لوپیکس قمری مشن سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کو فروغ دینے والے اقدامات شامل ہیں۔
دونوں ممالک نے کہا ہے کہ یہ تقریبات دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر ہوں گی اور ان میں نوجوانوں کی سرگرم شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی
































































































