تازہ ترین
امریکا: فیس بک کے ہیڈکوارٹرز میں بم کی اطلاع، عمارت خالی کرالی گئی

خبراردو:
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کو بم کی اطلاع کے بعد عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مینلو پارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سین ماٹیو بم یونٹ نے مینلو پارک میں فیس بک کے کیمپس میں بم کی اطلاع پر فوری ردعمل دیا، تاہم کوئی مشتبہ پیکیج یا ڈیوائس نہیں ملی۔
اس حوالے سے فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کیمپس کی کچھ عمارتوں کو خالی کرایا جبکہ اس دوران تمام اسٹاف محفوظ رہا اور بعد ازاں انہیں دوبارہ عمارت میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم فیس بک میں تمام افراد کی حفاظت اور سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہیں اور ہم خوش ہیں کہ سب محفوظ ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم مقامی انتظامی کے ساتھ اس دھمکی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں‘۔
ادھر برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اصل میں بم کی اطلاع نیو یارک شہر میں پولیس کو کی گئی اور فون لائن کے ذریعے نقد انعام کے بدلے خفیہ معلومات کی پیش کش کی گئی، جس کے بعد اس معاملے کو مینلو پارک پولیس کو بھیج دیا گیا۔
مینلو پارک پولیس کے خاتون ترجمان نیکولی ایکر کا کہنا تھا کہ کیمپس میں تین منزلہ عمارت کو خالی کرایا گیا، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ہیڈکوارٹرز کی عمارت میں موجود نہیں تھیں لیکن فیس بک کے ترجمان نے بذریعہ ای میل کہا کہ ’کچھ‘ عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔ جس عمارت سے لوگوں کو باہر نکالا گیا اس میں فیس بک کی کمپنی انسٹاگرام کے ملازمین بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’سین ماٹیو کاؤنٹی بم یونٹ نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی کی اور اس دوران کوئی مشتبہ پیکیج یا ڈیوائسز نہیں ملیں‘۔
تاہم بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ عمارت اور تمام عملہ محفوظ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی عمارت کو بھی مشتبہ پیکٹس میں بم بھیجنے کی متعدد اطلاعات پر خالی کرایا گیا تھا، تاہم ایک مرتبہ مشتبہ پیکٹس بھیجنے کی کوشش ناکام بھی بنائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ رواں سال ماہ اپریل میں ویڈیوز کی مقبول ترین ویب سائٹ یوٹیوب کے ہیڈکوارٹرز میں حملے دوران 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دنیا
آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا خوش آئند ہے: آسٹریلوی وزیراعظم
کینبرا، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی میزبانی میں منعقدہ “ورچوئل لیڈرز سمٹ” میں شرکت کی، جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انتھونی البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا نے مسلسل اس تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ جنگ جتنی طویل ہوگی، عالمی معیشت پر اس کے اثرات اتنے ہی سنگین ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور تنازع کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال سے آسٹریلوی شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ آسٹریلیا آبنائے ہرمز میں پائیدار استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز فینکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کو یہ کہہ کر تجسس میں ڈال دیا ہے کہ ’’کل ہماری طرف سے سرپرائز آئے گا، مثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہفتے (آج) کی صبح وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے، ہمارے ملک کی کیئر کرنے والے کی پریس کانفرنس ہوگی اور یہ ہمارے ملک کے لیے اچھا ہوگا، پریس کانفرنس میں ایران سے متعلق بھی سوال ہوں گے اور اس طرح یہ پریس کانفرنس اس متعلق بھی ہو جائے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر کیا اور کہا پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیات ہیں، انھوں نے بہت مدد کی، سید عاصم منیر ’’گریٹ گریٹ‘‘ فیلڈ مارشل ہیں۔ انھوں نے کہا میں سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، قطر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور لبنان کو ملا کر میں نے 10 جنگیں روکی ہیں، ہمارے دور میں امریکہ دوبارہ عروج پر جا رہا ہے، دنیا بھر میں امریکہ کی عزت کی جاتی ہے، ہمیں اپنی طاقت پر شرمندگی نہیں، اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں اپنے ملک کا دفاع کیا۔
میں امن پسند ہوں، پاکستان اور ہندوستان کی جنگ روک کر 35 سے 50 ملین لوگوں کی جان بچائی، امن کے لیے مجھے جنگوں میں مداخلت کرنی پڑتی ہے، ہم الیکشن نہ جیتتے تو امریکہ بھی تیسری دنیا کے ممالک کی طرح ہو جاتا، امریکہ میں بھی جرائم، اموات اور بیماریاں پیدا ہو جاتیں، آج ایسا امریکہ ہے جس پر ہر شہری فخر محسوس کرتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہم نومبر میں مڈٹرم الیکشن بھی جیت رہے ہیں، مڈٹرم الیکشن اس طرح جیتیں گے جیسے پہلے کبھی کسی نے نہیں جیتا، ہمارے پاس ایران سے متعلق اچھی خبر بھی ہے، آج دنیا کے لیے ایک عظیم دن ہوگا، ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہے، اور اب آبنائے ہرمز کاروبار کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا آبنائے ہرمز کی صورت حال اب مکمل بہتر ہو گئی ہے، ایران امریکہ کی مدد سے آبنائے ہرمز سے مائنز ہٹا رہا ہے، ناکہ بندی تب تک برقرار رہے گی جب تک 100 فی صد ڈیل مکمل نہیں ہوتی، ایران کے ساتھ کسی پیسے کی لین دین نہیں ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
کویت سٹی، کویت کی قومی ایئر لائن ‘کویت ایئرویز’ نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لیے اپنی کمرشل پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کی قومی ایئر لائن ‘کویت ایئرویز’ کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں سعودی عرب کے شہر دمام (کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ) کے ذریعے چلائی جائیں گی ایئر لائن کے مطابق، ڈھاکہ کے لیے پروازوں کا آغاز 24 اپریل سے ہو رہا ہے، جو ہفتے میں دو بار آپریٹ کی جائیں گی۔
کویت ایئرویز کے قائم مقام سی ای او، عبدالوہاب الشطی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈھاکا کے روٹ کی بحالی مسافروں کی ضرورت اور اہمیت کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔ ہم اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور دمام آپریشنز کے ذریعے مختلف مقامات کو دوبارہ منسلک کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دمام کے ذریعے حال ہی میں جن دیگر شہروں کے لیے پروازیں بحال کی گئی ہیں، ان میں لاہور، لندن، قاہرہ، استنبول، عمان، ممبئی اور دہلی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کویت ایئرویز اس وقت 14 مقامات کے لیے پروازیں چلا رہی ہے اور بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر مزید روٹس کی بحالی پر کام جاری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر5 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
دنیا5 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا5 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا5 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا5 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا7 days agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا7 days agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا









































































































