جموں و کشمیر
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں زور بر قرار، گلمرگ میں پارہ 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری رہتے ہوئے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہو کر رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں 28 نومبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گرڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں شبانہ درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 20 جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت ترین سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں بر سر اقتدار ہے جس کا دور اقتدار 21 دسمبر سے شروع ہوا اور 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
پلوامہ میں دہشت گرد کا معاون گرفتار، اسلحہ اور گرینیڈ ضبط
سری نگر، جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کے معاون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ پلوامہ پولیس نے 44 راشٹریہ رائفلز (آر آر) شادیمرگ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 183 ویں بٹالین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ آپریشن میں ایک دہشت گرد کے معاون کو گرفت میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن سی بی ناتھ روڈ پر واقع کسبیار میں چلایا گیا، جہاں مشترکہ ٹیم نے کاچی پورہ کے رہائشی مشتبہ محمد عمر ملک کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا جس میں ایک اسٹار پستول، ایک پستول میگزین، دو کارتوس اور دو ہینڈ گرینیڈ شامل ہیں۔
پولیس نے تھانہ راج پورہ میں آرمز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ معاملے میں مزید جانچ جاری ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوئی
جموں، جموں و کشمیر کے بن تالاب علاقے میں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد حالانکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ آپریشن روک دیا گیا ہے۔
افسران نے کہا کہ “ملبے میں دبے تیسرے مزدور کی لاش مل گئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔”
واضح رہے کہ جمعہ کو بن تالاب علاقے میں ٹھٹھر کے پاس مرمت کے دوران ایک پل کا حصہ گرنے سے چار مزدور ملبے میں دب گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ “مزدور پل کی مرمت کر رہے تھے، جسے گزشتہ سال اچانک آئی باڑھ میں نقصان پہنچا تھا۔” کل دو مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور ایک کو بچا لیا گیا تھا اور چوتھا مزدور دبا ہوا تھا، جس کی لاش آج صبح پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور این ڈی آر ایف ٹیم کی جے سی بی اور دوسری مشینری کی مدد سے رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد ملی۔
اس دوران جموں و کشمیر حکومت نے واقعے کا نوٹس لیا اور دو انجینئروں کو معطل کر دیا اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا۔
حکومت نے واقعے کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔

جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان7 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا7 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا7 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار