دنیا
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ ،3 فلسطینی جاں بحق

غزہ، جنوبی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔فلسطینی طبی ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا کہ 15 سالہ علاؤالدین اشرف خان یونس کے جنوب میں واقع جورۃ اللّوط کے علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ فادی صلاح رفح کے شمال مغرب میں اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوئے۔ ان کی لاش کو خان یونس کے ناصر اسپتال لایا گیا۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے اس علاقے پر فائرنگ کی جہاں سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج پیچھے ہٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں فادی صلاح کی موت واقع ہوئی۔
اس سے قبل رفح کے ساحل پر مچھلی پکڑتے ہوئے اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے 32 سالہ ماہی گیر عبدالرحمن القان جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گولی ان کے سر میں لگی اور ان کی لاش بھی ناصر اسپتال لائی گئی۔
یو این آئی۔ ژنہوا۔ ایم جے
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
ویانا، امریکہ اور ایران کی حالیہ کشیدہ صورت حال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کروڈ 7.5 ڈالر اضافے کے ساتھ 107.46 ڈالر فی بیرل ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل8.17ڈالر بڑھ کر 119.43ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابوظبی عالمی بینچ مارک مربان کروڈ 2.61ڈالر اضافے سے 109.3ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 117 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کرگئی تھی۔ جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت بڑھ کر 105 فی بیرل ہوگئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جنگ شروع ہونے سے پہلے یہ تیل صرف 67.02 ڈالرز پر دستیاب تھا، جو اب تقریباً 100 ڈالرز سے تجاوز کرچکا ہے۔ جنگ سے پہلے برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالرز فی بیرل تھی، جس میں اب تک 37 ڈالرز سے زائد کا ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔
ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے سے عالمی سطح پر مہنگائی کا ایک نیا طوفان آسکتا ہے۔
خاص طور پر وہ ممالک جو اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدی تیل پر منحصر ہیں، ان کے تجارتی خسارے میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، جس کا بوجھ براہِ راست عوام پر منتقل ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
ماسکو، روسی صدر پوتن نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے جوہری پروگرام پر تجاویز پیش کر دیں۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے پر تبادلہ خیال کیا ۔ پوتن نے ٹرمپ کے ساتھ ایران جنگ سے گفتگو کی اور ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔
ماسکو ایران کے خلاف کسی بھی امریکی زمینی کارروائی کو خطرناک پیشرفت سمجھتا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی فون کال میں ایران ،خلیج کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے امریکی صدر سے فون پر ایران کے جوہری پروگرام پر تجاویز پیش کیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی: صدر ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ میں اپنے مقاصد تقریباً حاصل کرچکے ہیں اب ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی فضائیہ کو تباہ کرچکے ہیں، ان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے، ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ کردیے ہیں، ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت کم رہ گئی ہے۔
روسی صدر پوتن کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ آج گفتگو بہت اچھی رہی، یوکرین اور ایران کے بارے میں بات کی۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پوتن نہیں چاہتے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ایران اور دیگر ممالک بھی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ بلامقصد 18 گھنٹے کا سفرنہیں کریں گے، پوتن نے مجھے بتایا کہ وہ ایران کی یورینیم افزودگی کے معاملے پر فکرمند ہیں،روسی صدر ایران کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ،
ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے اوپیک سے نکلنے کے یو اے ای کے اقدام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے اس فیصلے سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتیں نیچے آسکتی ہیں یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام ترک کرنے کے معاہدے تک محاصرہ ختم نہیں ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے آئل کمپنیوں کے افسران کے ساتھ ایران کی ناکہ بندی میں توسیع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں ایٹمی پروگرام پر ہمارے خدشات دور ہوں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر2 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
ہندوستان5 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان5 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا6 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا1 week agoدھمکیوں کے سائے میں مذاکرات کسی صورت قبول نہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
جموں و کشمیر2 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ








































































































