دنیا
ایرانی صدرکا سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں جاری مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کو شہریوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
بدھ کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن نہ کریں۔
ایرانی صدر نے سکیورٹی فورسز کو پُرامن مظاہرین اور مسلح شرپسندوں کے درمیان واضح فرق کرنے کی ہدایت دی۔
کابینہ اجلاس کے بعد جاری کی گئی ایک ویڈیو میں نائب صدر محمد جعفر نے بھی بتایا کہ صدر پزشکیان نے مظاہرین کے خلاف کسی بھی قسم کے سکیورٹی اقدامات نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا جو لوگ اسلحہ، چاقو اور چھریاں لے کر پولیس اسٹیشنز اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں، وہ شرپسند ہیں اور ہمیں مظاہرین اور شرپسندوں کے درمیان فرق کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اس دوران جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہوچکی ہے۔
ایرانی آرمی چیف،جنرل امیر حاتمی نےخبردارکیاہے کہ، ایران، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کے معاملے پر خاموش نہیں رہےگا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل نےبھی ملک کے خلاف جاری سازشوں پر سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ مخاصمت آمیز اقدامات جاری رہے تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایران کی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسٹارمر کے مستعفی ہونے کی خبروں کے درمیان ٹرمپ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا
واشنگٹن/لندن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر کے ممکنہ استعفے سے متعلق خبروں کے درمیان ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا، “برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر استعفیٰ دے دیں گے۔ میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔”
تاہم ٹرمپ نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت یا اندرونی معلومات پیش نہیں کیں۔
ان کی یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب برطانوی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دباؤ کا شکار لیبر پارٹی کے رہنما کیر اسٹارمر آئندہ چند دنوں میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کی حمایت نہ کرنے پر اسٹارمر کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ اتوار کو اپنی پوسٹ میں انہوں نے ایک بار پھر برطانوی وزیر اعظم پر دو اہم معاملات میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔
ٹرمپ نے لکھا، “وہ دو انتہائی اہم موضوعات، امیگریشن اور توانائی (شمالی سمندر میں تیل کی پیداوار کھولو!) میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔”
برطانوی حکومت کی جانب سے تاحال اسٹارمر کے استعفے سے متعلق خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تہران/برگن اسٹاک، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے بعد سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک میں جاری امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات فی الحال تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، تاہم بات چیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق مذاکراتی عمل سے وابستہ ایک ایرانی ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پس پردہ رابطے (بیک چینل رابطے) بدستور جاری ہیں۔
دریں اثنا ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں امریکہ کی “مایوسی” قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اتوار کو مذاکراتی عمل کے دوران خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے اقدامات کر سکتا ہے۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا، “اگر ان کی دھمکیاں واقعی مؤثر ہوتیں تو آج انہیں اس حد تک مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی دھمکیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا اور ملک کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
ہندوستان4 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا7 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا7 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا7 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان7 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا5 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ







































































































