دنیا
سوڈان میں آر ایس ایف کے ڈرون حملوں میں 32 افراد ہلاک

خرطوم، وسطی اور جنوبی سوڈان میں پیر کو ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ڈرون حملوں میں 32 افراد ہلاک اور 86 دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
سنار میں ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ وسطی سوڈان کی ریاست سنار کے سنجا شہرمیں ایک فوجی کیمپ پر آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 73 دیگر زخمی ہو گئے اور زخموں کی شدت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملے میں سوڈانی فوج کے 17ویں انفنٹری ڈویژن ہیڈ کوارٹر اور قریبی بجلی اور پانی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ “شہر میں بیک وقت اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ساتھ ہی سوڈانی فوج کے طیارہ شکن فائر کی آواز بھی سنی گئی،” مزید بتایا کہ زخمیوں کو ریاست کے متعدد اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔
باخبر ذرائع نے حملے کے مقام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ کے دوران ہوا جس میں سنار، وائٹ نیل اور بلیو نیل ریاستوں کے گورنروں کے علاوہ فوجی اور سکیورٹی حکام شامل ہوئے تھے۔ حملہ براہ راست میٹنگ ہال میں ہوا۔
سنار کی ریاستی حکومت نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیر کی دو پہر آرایس ایف کے ایک اسٹریٹجک ڈرون نے سنجا کو نشانہ بنایا اور سوڈانی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو گھیر لیا۔
بیان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا گیا ہے لیکن درست تعداد نہیں بتائی گئی۔
دریں اثنا، آرایس ایف کمانڈر کے ایک مشیر، الباشا تبیگ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “17ویں انفنٹری ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کوئی الگ واقعہ نہیں ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “جو کچھ ہوا اس سے عسکری قیادت اور جنگ کے جاری رہنے کی حمایت کرنے والوں کو واضح پیغام جاتا ہے” اور آنے والے دنوں میں مزید کشیدگی کی دھمکی دی۔
دریں اثنا، رضاکار ڈاکٹروں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ سوڈان کی جنوبی کوردوفان ریاست میں پیر کو ایک بازار پر ڈرون حملے میں پانچ شہری ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے۔
سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک، ایک رضاکار گروپ، نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صبح ہونے والے حملے میں الجبل السیطہ (سکس ماؤنٹین) کے علاقے میں کرتالہ مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے آر ایس ایف کی رہنمائی والے ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا۔
نیٹ ورک نے شہریوں پر “براہ راست حملے” کی مذمت کی اور آر ایس ایف کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا، اس حملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی “صاف خلاف ورزی” قرار دیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعات والے علاقوں میں شہریوں کی حفاظت کرے۔
آر ایس ایف نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ سوڈان 15 اپریل 2023 سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، جہاں سوڈانی فوج اور آرایس ایف اقتدار اور کنٹرول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جس سے ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
ایران کی نئی تجاویز پاکستان کے حوالے، امریکہ سے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان
اسلام آباد، ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کے لیے اپنی نئی تجاویز کا مسودہ پاکستان کو ثالثی کے لیے بھیج دیا ہے، جسے اب امریکی حکام تک پہنچایا جائے گا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یہ تجاویز جمعرات کی شام پاکستان کے حوالے کی گئیں، جہاں سے انہیں امریکہ کو ارسال کیا جائے گا اور بعد ازاں امریکی ردعمل ایرانی حکام تک پہنچایا جائے گا۔
تاحال اس معاملے پر کسی بھی فریق کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اس نئے مسودے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
تاہم ایک امریکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق ایران کی تجاویز میں مرحلہ وار امن عمل شامل ہو سکتا ہے، جس کے تحت پہلے جنگ بندی کو مستحکم کیا جائے گا، پھر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر غور ہوگا اور بعد ازاں جوہری پروگرام جیسے پیچیدہ معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اس پورے عمل میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کے تبادلے کے ساتھ عالمی طاقتوں کو بھی شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کسی حتمی معاہدے کے لیے دونوں فریقین کو اہم سمجھوتے کرنا ہوں گے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے بعض ایرانی تجاویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر اس معاملے پر کہ ایران جوہری پروگرام کو فوری طور پر زیر بحث لانے کے بجائے مؤخر کرنا چاہتا ہے، جو کسی جامع امن معاہدے میں بڑی رکاوٹ تصور کیا جا رہا ہے۔
یواین آئی ۔ م س
دنیا
ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی 90 فی صد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر پابندیاں کامیاب ہیں اور ایران معاہدہ چاہتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہند۔ پاک جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔ انہوں نے ایران کے حوالے سے مزید کہا کہ اسکی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر اپنی ٹوئٹ میں جواب دیا ہے۔
ساتھ ہی عباس عراقچی نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو بھی لگائی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دیا تھا، پھر کہا تھا بڑی غلطی ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کردیا جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا ‘امریکی صدر پینٹاگون کی گڑھی ہوئی اصطلاح کے بجائے خلیج فارس کی درست استعمال کرتے ہیں، ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک سنگین غلطی ہے ‘۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان6 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان6 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
جموں و کشمیر3 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا6 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا4 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف











































































































