تازہ ترین
26جنوری سے قبل راجباغ میں پولیس پارٹی پر گرنیڈ حملہ ،اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار زخمی، مکمل رپورٹ

خبراردو:
26جنوری سے قبل شہر سرینگر کے راجباغ علاقے میں دستک دیتے ہوئے پولیس پارٹی پر ایک ہتھ گولہ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت ٹریفک پولیس کے 2پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری علاج و معالجہ کی خاطر سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ادھر فورسز اہلکاروں نے دھماکے کے فوراً بعد راجباغ، زیروبرج، ٹی آر سی اور ڈلگیٹ کے کئی علاقوں کا سخت محاصرہ عمل میں لاتے ہوئے حملہ آور جنگجوؤں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
ادھر ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں کی طرف سے داغے گئے ہتھ گولے سے پولیس کے اے ایس آئی سمیت ٹریفک پولیس کے 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

26جنوری سے ایک ہفتہ قبل نامعلوم جنگجوؤں نے جمعرات کی دوپہر شہر سرینگر کے راجباغ علاقے میں موجود فورسز پارٹی پر ہتھ گولہ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی دوپہر لگ بھگ1:30کے آس پاس جنگجوؤں نے راجباغ زیروبرج پر موجودفورسز پارٹی پر ہتھ گولہ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس موقعے پر یہاں موجود لوگ اپنی سلامتی کو لے کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ گئے جبکہ یہاں موجود تجاری و کاروباری اداروں نے اپنے دوکانات کے شٹر گراکر محفوظ راہ اختیار کی۔ معلوم ہوا ہے کہ ہتھ گولہ اس قدر زور دار آواز کے ساتھ پھٹ گیا کہ آس پڑوس موجود رہائشی مکانات اور تجاری اداروں کے در و دیوار ہل گئے۔

پولیس ذرائع نے حملے سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب جنگجوؤں نے فورسز پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے ایک ہتھ گولہ داغا جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ٹریفک پولیس کے دو اہلکار بری طرح سے زخمی ہوگئے۔ انہوں نے زخمیوں کی شناخت اے ایس آئی اقبال سنگھ(جے کے اے پی 14بٹالین)، ایس پی او حارث منظور اور ہیڈکانسٹیبل ثناء اللہ کے بطور کی۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد زخمی اہلکاروں کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ادھر حملے کے فوراً بعد پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے جائے حادثے کا دورہ کرتے ہوئے یہاں صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ حملے کے فوراً بعد ہی پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری کمک یہاں پہنچ گئی جنہوں نے راجباغ، جواہر نگر، ڈلگیٹ، ٹی آر سی، پولو ویو، ریذیڈنسی روڑ سمیت کئی علاقوں میں سیکورٹی کو الرٹ کرتے ہوئے حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی۔

معلوم ہوا ہے کہ جائے حادثہ کے مضافات میں فورسز اہلکاروں نے حملے کے فوراً بعد راہ گیروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ راہ گیروں کے شناختی کارڈ چیک کئے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی بھی شخص کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں نے جمعرات کی دوپہر زیروبرج راجباغ میں موجود فورسز پارٹی پر ہتھ گولہ داغا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ دوسری طرف جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے .
یاد رہے 11جنوری 2019جمعہ کی شام دیر گئے جنگجوؤں نے لعل چوک میں واقع پلیڈیم گلی پر قائم 132بٹالین کے سی آر پی ایف بنکر پر ایک ہتھ گولہ داغا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر جیش محمد نامی عسکری تنظیم نےحملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان






































































































