تازہ ترین
مذاکرات سے قبل خوشگوار ماحول ناگزیر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

خبراردو:
نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں امن کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت سے قبل سازگار اور خوشگوار ماحول ناگزیر ہے۔ انہوں نے نئی دہلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بتایا کہ بندوقوں اور گولیوں کی موجودگی میں مذاکرات کا راگ الاپنا ایک مفروضہ ہی کہلایا جائے گا۔
نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرمائی دارالحکومت جموں میں پارٹی کارکنان کے یک روزہ اجلاس سے خطاب کے دوران نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ ریاست جموں وکشمیر میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت سے قبل سازگار ماحول بنانا ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق مذاکراتی عمل شروع کرنے سے قبل ریاست میں سازگار اور پرامن ماحول انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور بامعنی حل کے لیے مذاکرات کوہی واحد راستہ قرار دیتے ہوئے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ ریاست میں امن و ا مان کی فضا کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت شروع کرنے سے قبل یہاں خوشگوار ماحول کو یقینی بنائیے۔انہوں نے بتایا کہ بندوق اور گولیوں کے استعمال سے مسائل کا حل ناممکن ہے لہٰذا آگے بڑھنے کے لیے صرف بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔
پارٹی لیڈران اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا تصفیہ ممکن ہے تاہم اس کے لیے ناگزیر ہے کہ نئی دہلی یہاں پرامن اور خوشگوار ماحول کو پروان چڑھا ئے۔ انہوں نے بتایا کہ بندوق اور گولیوں کی موجودگی میں مذاکرات کا انعقاد ناممکن ہے لہٰذا بات چیت کے ماحول یقینی بنانے کے لیے بلٹ کو خیر باد کہنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوب ایشیائی خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائی جارہی غیر یقینی صورتحال کو دوستانہ ماحول میں قلع قمع ہوسکے۔ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ لوگوں کو ترجیح دی ہے۔
سال 1996میں جب ڈاکٹر فاروق عبداللہ ریاست کا وزیر اعلیٰ بن گیا تو میں نے سینکڑوں مسائل کا سامنا کیا۔ اُس وقت وادی کشمیر میں تعلیمی اداروں مقفل تھے، تعمیر وترقی کا ہی نام و نشان موجود نہیں تھا، یہاں کے پل اور سڑکیں ناقابل استعمال تھے، کوئی بھی دفتر معمول کے مطابق متحرک نہیں تھا اور عام لوگ آگے آنے میں خوف اور ڈر محسوس کرتے تھے لیکن میں اُن حالات میں کھڑا ہوا اور بداندیش عناصر اور امن دشمن لوگوں کے ساتھ لڑائی لڑنے کی شروعات کی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائیک نے مجھے ایک خط لکھا اور کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں بھی خواتین کو 35فیصدی ریزرویشن فراہم کی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بتایا کہ اگر نیشنل کانفرنس اقتدار میں آتی ہے تو ہم اس قانون کو یہاں نافذ کرکے خواتین کو 35فیصدی ریزرویشن فراہم کریں گے تاہم انہوں نے بتایا کہ ایسے فیصلے لینا لوہے کے چنے کھانے کے مترادف ہے کیوں کہ جب ہم نے ماضی میں ریاست کے میڈیکل کالجوں میں لڑکیوں کے لیے 50فیصد نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ لیا تو اُسی دوران چند مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاکر ہمارے فیصلے پر حکم امتناعی لگوایا۔اجلاس کے دوران این سی صدر نے پارٹی لیڈران اور کارکنوں کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے زمینی سطح پر محترک رہنے کی ہدایت کی۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ






































































































