جموں و کشمیر
ہم نے ہندوستان کے لئے گولیاں کھائی ہیں، دوبارہ بھی کھانے کو تیار ہیں: فاروق عبداللہ

جموں، نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز جموں میں بلاک صدور اور سیکریٹریز کے دو روزہ کنونشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی وادی میں دوبارہ پتھراؤ یا دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتی ہیں فاروق عبداللہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کی جماعت نے ملک کے ساتھ رہنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور وہ آج بھی ملک کیلئے ہر طرح کی آزمائش کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا، ’ہم نے ہندوستان کے ساتھ رہنے کیلئے گولیاں کھائی ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ بھی کھائیں گے۔‘ انہوں نے بی جے پی کے ان لیڈروں کو بھی سخت جواب دیا جنہوں نے جموں کو کشمیر سے الگ ریاستی درجہ دینے کی بات کی تھی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کبھی بھی ایسی سوچ کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی ریاست کو مزید تقسیم کرنے کے حق میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لداخ کو الگ یونین ٹریٹری بنانے کا کوئی فائدہ وہاں کے عوام کو نہیں ہوا اور آج لداخ کے لوگ خود کہہ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ جموں و کشمیر کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے پیر پنچال اور چناب ویلی کو الگ ڈویژن بنانے اور مزید اضلاع قائم کرنے کے مطالبے پر فاروق عبداللہ نے اسے ’ڈکسن پلان کی باقیات‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو دریائے چناب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی جو تجویز اقوام متحدہ کے نمائندہ اوون ڈکسن نے 1950 میں پیش کی تھی، وہ پرانی اور ناقابلِ عمل ہے اور آج بھی کچھ لوگ اسی سوچ کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اضلاع ہی کافی ہیں، ضرورت صرف بہتر انتظام چلانے کی ہے، نہ کہ نئی انتظامی تقسیم کی۔ بیروزگاری کے مسئلے پر محبوبہ مفتی کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے انہیں یہ دیکھنا چاہیے کہ بطور وزیراعلیٰ انہوں نے خود اپنے دور میں کون سے اقدامات کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کا رونا رونے والوں نے اپنے دور میں نوجوانوں کیلئے کون سی ٹھوس پالیسیاں بنائیں، یہ بھی عوام جانتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، اگرچہ کبھی کبھار ان میں اتار چڑھاؤ بھی آیا، تاہم امید ہے کہ یہ رشتہ مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
انہوں نے پاکستان سے بات چیت کے حوالے سے بھی کہا کہ میڈیا کو ’پاکستان فوبیا‘ سے باہر آنا چاہیے اور اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے کہ پڑوسی بدلے نہیں جا سکتے، اسی لیے مذاکرات اور مکالمہ ہی واحد راستہ ہے۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ
جموں و کشمیر
منوج سنہا نے آپریشن سندور کی سالگرہ پر ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز آپریشن سندور کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستانی مسلح افواج کی جرات اور قربانیوں کو سراہا۔
اپنے بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ “جب ہم آپریشن سندور کی سالگرہ منا رہے ہیں، تو ہم ان وردی پوش مردوں اور خواتین کو عقیدت سے سلام پیش کرتے ہیں جن کے غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی بہادری نے پہلگام میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔”
انہوں نے کہاکہ”آپریشن سندور اس عزم کا اعلان ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ”یہ ہندوستان کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے اور ہم دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جنگیں صرف مصائب لاتی ہیں، حل نہیں: فاروق عبداللہ
سری نگر، ‘آپریشن سندور’ کی پہلی برسی سے قبل نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اس آپریشن نے “اپنے فوائد ضرور دیے ہیں دیے ہیں، تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگیں کبھی بھی پائیدار حل فراہم نہیں کرتیں بلکہ صرف انسانیت کے لیے دکھ اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔
فاروق عبداللہ نے روس-یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ان تنازعات کی بھاری انسانی اور معاشی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ ان کے خطاب کے اہم نکات یہ تھے۔ “یوکرین میں ہونے والی تباہی اور مشرق وسطیٰ کے حالات کو دیکھیں، جنگیں حل نہیں لاتیں۔”
انہوں نے توانائی کی سپلائی میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے وابستہ حالات کی وجہ سے گیس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور قطر جیسے ممالک کو پیداوار بحال کرنے میں ایک سے دو سال لگ سکتے ہیں۔فاروق عبداللہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی اقتصادی حالت فی الوقت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں اور اگر وہاں دباؤ بڑھا تو عالمی بقا مشکل ہو جائے گی۔
مختلف ریاستوں کے انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ممتا بنرجی نتائج کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ان کا الزام ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔
انہوں نے تمل ناڈو میں نئی حکومت کی آمد، کیرالہ میں کانگریس کی جیت اور آسام میں بی جے پی کی کامیابی کا تذکرہ کیا۔
پنجاب میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں، کیونکہ اس طرح کے واقعات ہندوستان میں پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ مزید برآں، جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی حالیہ نظرثانی (ایس آئی آر) کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر عمل کا اپنا اثر ہوتا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
سرحدی گاؤں ہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: ایل جی منوج سنہا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز سرحدی گا ؤں کو ملک کی جرات اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ علاقے ملک کے ‘آخری گاؤں’ نہیں بلکہ ‘پہلے گاؤں’ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
ضلع سانبہ کے سرحدی گاؤں ریگل کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی جلسے سے خطاب کیا اور کئی اہم منصوبوں کا افتتاح و سنگِ بنیاد رکھا، جن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ریگل میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام،کمیونٹی ہال اور تفریحی مرکز کی تعمیر،’امرت سروور’ کی ترقی اور نکاسی آب کا نظام،
سولر اسٹریٹ لائٹس اور تین اوپن جم کی تنصیب اور وائبرنٹ ویلجز پروگرام شامل ہیں۔
ایل جی منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کیے گئے ‘وائبرنٹ ویلجز پروگرام’ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سرحدی آبادی کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرحدی علاقوں کا ہر گھر معاشی طور پر خود کفیل ہو۔ انہوں نے اعلان کیا کہ”ہمارا ہدف ہے کہ 2030 تک ضلع سانبہ کے سرحدی دیہات کا ایک بھی خاندان خطِ غربت سے نیچے نہ رہے۔”
انہوں نے پی او جےکے سے بے گھر ہونے والے افراد اور مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو زمین کے مالکانہ حقوق دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ پور کنڈی ڈیم کی تکمیل سے خطے کی زرعی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ریگل گاؤں کو ‘ٹی بی سے پاک’ ہونے پر مبارکباد دی اور منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی اپیل کی۔ایل جی نے نوجوانوں میں ایس پی اوز کے تقرری نامے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت منظوری کے خطوط تقسیم کیے۔اپنے دورے کے دوران منوج سنہا نے ریگل بارڈر آؤٹ پوسٹ پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ‘آپریشن سندور’ میں ان کے مثالی کردار اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔اس موقع پر ارکانِ اسمبلی، چیف سکریٹریز، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب











































































































