ہندوستان
کابینہ نے اٹل پنشن یوجنا کو 2030-31 تک جاری رکھنے کی منظوری دی

نئی دہلی، مرکزی کابینہ نے غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے لیے اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کو 2030-31 تک جاری رکھنے اور آگہی پیدا کرنے اور ترقیاتی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے گیپ فنڈنگ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے بدھ کے روز یہاں منعقدہ میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی۔
حکومت نے بیان جاری کرکے بتایا کہ کابینہ نے اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کو 2030-31 تک جاری رکھنے کے ساتھ اس سے متعلق تشہیری اور ترقیاتی سرگرمیوں اور گیپ فنڈنگ سپورٹ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم 2030-31 تک سرکاری تعاون کے ساتھ جاری رہے گی، اور اس میں غیر منظم کارکنوں تک آگاہی پہنچانے کے لیے تشہیری اور ترقیاتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
اٹل پنشن یوجنا کے تحت، حکومت کم آمدنی والے اور غیر منظم شعبے کے لاکھوں کارکنوں کے لیے بڑھاپے کی آمدنی کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے اور مالی شمولیت کو بہتر کرکے اور سب کے لیے پائیدار سماجی تحفظ فراہم کر کے ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے وژن کو مضبوط کرتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اسکیم 9 مئی 2015 کو شروع کی گئی تھی جس کا مقصد غیر منظم شعبے کے کارکنوں کو بڑھاپے کی آمدنی کا تحفظ فراہم کرنا ہے اور یہ اسکیم 60 سال کی عمر سے کم از کم 1000 سے 5000 روپے ماہانہ پنشن کی ضمانت دیتی ہے۔ 19 جنوری تک، اس اسکیم میں 8.66 کروڑ سے زیادہ شہریوں کا اندراج ہو چکا ہے، جس سے یہ اسکیم ملک کے جامع سماجی تحفظ کے ڈھانچے کا سنگ بنیاد بن گئی ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔
ہندوستان
غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
نئی دہلی، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اپنی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے مسٹر مان نے منگل کو اس معاملے کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سامنے اٹھانے کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “آج دہلی میں ہم نے صدرجمہوریہ کے سامنے ملک میں ہونے والے ‘جمہوریت کے قتل’ کے خلاف اپنی آواز پرزور طریقے سے اٹھائی ہے غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا اور ای ڈی و سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر کے بی جے پی کی ‘واشنگ مشین’ میں داغدار لیڈروں کو پاک صاف کرنا، ہمارے جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “پنجاب میں ‘آپریشن لوٹس’ کی گھٹیا چالیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ ہمارے ایم ایل اے لاکھوں پنجابیوں کی آواز ہیں اور پنجابی کبھی بھی غداری برداشت نہیں کرتے۔ آپ کے ‘جن سیوک’ کے طور پر، میں ہر پنجابی کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم عوام کے مینڈیٹ اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی آخری سانس تک لڑیں گے۔”
اس سے قبل ‘عآپ’ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے اراکین پارلیمنٹ راگھو چڈھا، اشوک متل اور سندیپ پاٹھک نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں الزام لگایا کہ پارٹی چھوڑنے کے بعد پنجاب حکومت سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ مسٹر چڈھا نے کہا، “ہم نے صدر کو بتایا کہ کس طرح عام آدمی پارٹی (عآپ) کی پنجاب حکومت ریاستی مشینری کا غلط استعمال کر کے ہمیں نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ دو تہائی اراکین پارلیمنٹ نے بی جے پی میں انضمام کا انتخاب کیا ہے۔ وہ پارٹی جو کبھی انتقامی سیاست کا ڈھونگ رچاتی تھی، اب اپنا گھناونا روپ دکھا رہی ہے۔ صدر نے ہمیں آئینی حقوق کے تحفظ کا یقین دلایا ہے۔” انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ ‘عآپ’ ایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جس کا انجام بھی خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘عآپ’ کے پاس ایک ریاست کی پولیس ہے لیکن بی جے پی کے پاس 21 ریاستوں کی پولیس ہے۔ پنجاب کے افسران کو اس خطرناک کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہیے کیونکہ پنجاب کی حکومت تھوڑے دنوں کی ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
نئی دہلی، ہندوستان نے متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر واقع شہر فجیرہ میں ایران کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں تمام مسائل کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے پیر کو ہونے والے اس حملے میں تین ہندوستانی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تمام مسائل کے پُرامن حل کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ فجیرہ پر حملہ، جس میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے، مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے شہری تنصیبات اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والی اس طرح کی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستان خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے مسلسل سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت کرتا رہا ہے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی قوانین کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے آزاد اور بلا رکاوٹ بحری آمد و رفت اور تجارت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے فجیرہ آئل انڈسٹریز زون میں پیر کے روز ڈرون حملے کے نتیجے میں تیل کے ذخیرے میں آگ لگ گئی تھی، جس میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہو گئے تھے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
آج سے بنگال خوف سے آزاد اور ترقی کے اعتماد سے لبریز ہوا: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کو ریاست کے کئی دہائیوں کے انتظار کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آج سے بنگال خوف سے آزاد ہوا” اور اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں آیوشمان کارڈ اب تقسیم کیے جائیں گے اور دراندازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر مودی پانچ اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں تین ریاستوں مغربی بنگال، آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی-نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی تاریخی کامیابی پر شام کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ وجے یوتسو سماروہ خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر نتن نبین، سابق صدر راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں موجود خوشی اور جوش وخروش سے بھرپور کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے مغربی بنگال کی جیت کو حب الوطنی کے گیت وندے ماترم کے مصنف رشی کوی بنکم چند چٹوپادھیائے کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ آج جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھر کے خوابوں کی تکمیل کا دن ہے۔
ڈاکٹر مکھرجی کو یاد کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، “انہوں نے (ڈاکٹر مکھرجی) جس مضبوط اور خوشحال بنگال کا خواب دیکھا تھا، وہ کئی دہائیوں سے پورا ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔ آج 4 مئی 2026 کو بنگال کے لوگوں نے ہم بی جے پی کارکنوں کو وہ موقع دیا ہے۔”
مسٹر مودی نے اعلان کیا، “بنگال کی تقدیر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ آج سے بنگال خوف سے آزاد اور ترقی کے اعتماد سے لیس ہوا ہے۔” ریاست کے آگے بڑھنے کے سفر میں تعاون کے جذبے کے ساتھ تمام جماعتوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، “آج جب بنگال تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، میں بنگال کی ہر سیاسی پارٹی سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہوں، بنگال میں پچھلی دہائیوں میں سیاسی تشدد کی وجہ سے نہ جانے کتنی زندگیاں برباد ہوگئیں۔ میرا واضح ماننا ہے کہ آج سے بنگال کی ان انتخابی عادات میں تبدیلی آنی چاہیے۔
جاری یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر1 day agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
جموں و کشمیر6 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں









































































































