جموں و کشمیر
کشتواڑ میں چوتھے روز بھی آپریشن جاری، بٹھنڈی اور راجیو نگر میں گھر گھر تلاشی

جموں،یوم جمہوریہ قریب آنے کے ساتھ ہی پورے جموں و کشمیر میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ بدھ کے روز جموں شہر کے مضافاتی علاقوں بھٹینڈی، نروال اور راجیو نگر میں پولیس اور سی آر پی ایف نے گھر گھر تلاشیاں کیں، جبکہ کشتواڑ کے پہاڑی علاقوں میں فوج نے جاری سرچ آپریشن کے لیے مزید دستے تعینات کر دیے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق اِس آپریشن کا مقصد کسی بھی دہشت گردانہ کوشش کو ناکام بنانا اوریوم جمہوریہ تقریبات کو پُرامن انداز میں یقینی بنانا ہے۔
جموں شہر کے جنوبی حصے میں واقع بھٹینڈی-نروال-راجیو نگر علاقے میں بدھ کی صبح اچانک بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جہاں روہنگیا اور بنگلہ دیشی باشندوں کی ایک بڑی تعداد جھگی بستیوں میں آباد ہے۔ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے ان بستیوں میں گھر گھر جا کر تلاشی لی، ریکارڈز کی جانچ کی اور مشکوک افراد کی تلاش میں جھونپڑیوں کا معائنہ کیا۔ حکام کے مطابق ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا، تاہم تلاشی مہم کا مقصد یوم جمہوریہ سے قبل کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کرنا ہے۔
اِدھر سرحدی علاقوں، اہم شاہراوں اور داخلی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
حفاظتی دستوں نے ناکہ بندیوں میں اضافہ کیا ہے، گاڑیوں کی چیکنگ اور مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیمیں یومِ جمہوریہ سے قبل حملے کی کوشش کر سکتی ہیں، جس کے پیش نظر بارڈر گرڈ مضبوط کیا گیا ہے۔
کشتواڑ کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں جاری سرچ آپریشن ’آپریشن تراشی-ون‘چوتھے روز بھی جاری رہا۔ فوج نے بدھ کو اضافی دستے سونار، مندرال-سنگھ پورہ اور چھاترو بیلٹ کے آس پاس تعینات کیے تاکہ اتوار کے روز شروع ہونے والے آپریشن کو مزید تیزی دی جا سکے۔ حکام کے مطابق اس علاقے میں دو سے تین دہشت گرد، جن کا تعلق پاکستان میں قائم جیشِ محمد سے بتایا جا رہا ہے، اب بھی جنگلوں میں چھپے ہوئے ہیں۔
سرچ آپریشن کا دائرہ صرف کشتواڑ تک محدود نہیں بلکہ راجوری، پونچھ، سانبہ، کٹھوعہ، ادھمپور اور ڈوڈہ کے متعدد مقامات پر بھی سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ نیٹ ورک یا سلیپر سیل کی موجودگی کو بروقت پکڑا جا سکے۔
یو این آئی، ارشید بٹ۔ایف اے
جموں و کشمیر
منوج سنہا نے آپریشن سندور کی سالگرہ پر ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز آپریشن سندور کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستانی مسلح افواج کی جرات اور قربانیوں کو سراہا۔
اپنے بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ “جب ہم آپریشن سندور کی سالگرہ منا رہے ہیں، تو ہم ان وردی پوش مردوں اور خواتین کو عقیدت سے سلام پیش کرتے ہیں جن کے غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی بہادری نے پہلگام میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔”
انہوں نے کہاکہ”آپریشن سندور اس عزم کا اعلان ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ”یہ ہندوستان کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے اور ہم دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جنگیں صرف مصائب لاتی ہیں، حل نہیں: فاروق عبداللہ
سری نگر، ‘آپریشن سندور’ کی پہلی برسی سے قبل نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اس آپریشن نے “اپنے فوائد ضرور دیے ہیں دیے ہیں، تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگیں کبھی بھی پائیدار حل فراہم نہیں کرتیں بلکہ صرف انسانیت کے لیے دکھ اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔
فاروق عبداللہ نے روس-یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ان تنازعات کی بھاری انسانی اور معاشی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ ان کے خطاب کے اہم نکات یہ تھے۔ “یوکرین میں ہونے والی تباہی اور مشرق وسطیٰ کے حالات کو دیکھیں، جنگیں حل نہیں لاتیں۔”
انہوں نے توانائی کی سپلائی میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے وابستہ حالات کی وجہ سے گیس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور قطر جیسے ممالک کو پیداوار بحال کرنے میں ایک سے دو سال لگ سکتے ہیں۔فاروق عبداللہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی اقتصادی حالت فی الوقت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں اور اگر وہاں دباؤ بڑھا تو عالمی بقا مشکل ہو جائے گی۔
مختلف ریاستوں کے انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ممتا بنرجی نتائج کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ان کا الزام ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔
انہوں نے تمل ناڈو میں نئی حکومت کی آمد، کیرالہ میں کانگریس کی جیت اور آسام میں بی جے پی کی کامیابی کا تذکرہ کیا۔
پنجاب میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں، کیونکہ اس طرح کے واقعات ہندوستان میں پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ مزید برآں، جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی حالیہ نظرثانی (ایس آئی آر) کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر عمل کا اپنا اثر ہوتا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
سرحدی گاؤں ہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: ایل جی منوج سنہا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز سرحدی گا ؤں کو ملک کی جرات اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ علاقے ملک کے ‘آخری گاؤں’ نہیں بلکہ ‘پہلے گاؤں’ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
ضلع سانبہ کے سرحدی گاؤں ریگل کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی جلسے سے خطاب کیا اور کئی اہم منصوبوں کا افتتاح و سنگِ بنیاد رکھا، جن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ریگل میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام،کمیونٹی ہال اور تفریحی مرکز کی تعمیر،’امرت سروور’ کی ترقی اور نکاسی آب کا نظام،
سولر اسٹریٹ لائٹس اور تین اوپن جم کی تنصیب اور وائبرنٹ ویلجز پروگرام شامل ہیں۔
ایل جی منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کیے گئے ‘وائبرنٹ ویلجز پروگرام’ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سرحدی آبادی کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرحدی علاقوں کا ہر گھر معاشی طور پر خود کفیل ہو۔ انہوں نے اعلان کیا کہ”ہمارا ہدف ہے کہ 2030 تک ضلع سانبہ کے سرحدی دیہات کا ایک بھی خاندان خطِ غربت سے نیچے نہ رہے۔”
انہوں نے پی او جےکے سے بے گھر ہونے والے افراد اور مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو زمین کے مالکانہ حقوق دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ پور کنڈی ڈیم کی تکمیل سے خطے کی زرعی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ریگل گاؤں کو ‘ٹی بی سے پاک’ ہونے پر مبارکباد دی اور منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی اپیل کی۔ایل جی نے نوجوانوں میں ایس پی اوز کے تقرری نامے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت منظوری کے خطوط تقسیم کیے۔اپنے دورے کے دوران منوج سنہا نے ریگل بارڈر آؤٹ پوسٹ پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ‘آپریشن سندور’ میں ان کے مثالی کردار اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔اس موقع پر ارکانِ اسمبلی، چیف سکریٹریز، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا3 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں












































































































