تازہ ترین
نیشنل کانفرنس کا ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے اسمبلی کے باہر احتجاج

جموں، حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس نے منگل کے روز یہاں جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا احتجاجی ارکان اسمبلی نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے میڈیا کو بتایا: ‘میں سمجھتا ہوں کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا وقت آگیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ جو ہم سے خصوصی درجہ چھینا گیا ہے وہ بھی واپس دینے کا وقت آگیا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘کشمیریوں کو باہر کی ریاستی میں ہراساں کرنا اب ایک نیا فیشن بن گیا ہے مجھے لگتا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اس میں مداخلت کرنی چاہئے تاکہ کشمیریوں پر حملے بند ہوں’۔
ان کا مزید کہنا تھا، ‘ہم جموں الگ اور کشمیر الگ کی باتوں کے خلاف ہیں، جموں وکشمیر ایک ہے اور نیشنل کانفرنس اس کے ساتھ ہے’۔
یو این آئی ایم افض
دنیا
ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مذاکرات کے لیے موصول ہونے والی نئی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایرانی موقف سے خوش نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ تو چل رہا ہے لیکن تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے حوالے سے صرف دو ہی آپشن موجود ہیں، یا تو اسے ختم کر دیا جائے یا پھر کوئی باقاعدہ ڈیل کی جائے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ دونوں ممالک کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے، دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے عراق کے نامزد وزیراعظم سے بات کی ہے اور وہ ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
تاہم انہوں نے اٹلی اور اسپین کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ چین کے حوالے سے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا آئندہ دورہِ چین بہت شاندار رہے گا۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی تجاویز پر مبنی ایک مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، تاکہ اسے پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچایا جا سکے۔
یاد رہے کہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
پلوامہ میں دہشت گرد کا معاون گرفتار، اسلحہ اور گرینیڈ ضبط
سری نگر، جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کے معاون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ پلوامہ پولیس نے 44 راشٹریہ رائفلز (آر آر) شادیمرگ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 183 ویں بٹالین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ آپریشن میں ایک دہشت گرد کے معاون کو گرفت میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن سی بی ناتھ روڈ پر واقع کسبیار میں چلایا گیا، جہاں مشترکہ ٹیم نے کاچی پورہ کے رہائشی مشتبہ محمد عمر ملک کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا جس میں ایک اسٹار پستول، ایک پستول میگزین، دو کارتوس اور دو ہینڈ گرینیڈ شامل ہیں۔
پولیس نے تھانہ راج پورہ میں آرمز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ معاملے میں مزید جانچ جاری ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں نئے اصول نافذ کرے گا: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ ہرمز کے پانیوں کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز میں ایران کے ساحل کے قریب پانیوں پر نئے اصول نافذ کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب اریبین گلف اور آبنائے ہرمز میں ایران کی ساحلی پٹی کے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) پر کنٹرول رکھے گی اور اس پانی کو ایران کے پیارے لوگوں کے لیے فخر اور طاقت اور خطے کے لیے سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے متفق نہیں ہوں اب جنگ یا سفارتی حل میں سے ایک کا فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے تاہم امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرنا ہوگا۔
یو این آٓئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان7 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا7 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا5 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ








































































































