دنیا
ایران جنگ ہماری جنگ نہیں تھی: برطانوی وزیراعظم
لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہےکہ ایران، امریکہ و اسرائیل جنگ ہماری جنگ نہیں تھی سعودی عرب پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ بندی ہوگئی لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے کام کرنا ہے، ہم سب جیسا امن دیکھنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ابھی کام باقی ہے۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، میرا کام برطانیہ کی حفاظت کرنا تھا، آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا بہت اہم ہے اس کے لیے متعدد ممالک کو اکٹھا کر رہے ہیں، اب سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سے بات چیت کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا
دنیا
ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا:ایردوان
انقترہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایران پر غیرقانونی حملوں نے خطے میں سلامتی کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔
ترک محکمہ اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، ایردوان نے کہا کہ ترکیہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری اور تیز کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں جاری تنازعہ نے ایک نئے اور مضبوط بنیاد پر قائم علاقائی سیکیورٹی ڈھانچے کی ضرورت واضح کر دی ہے اور مزید کہا کہ ترکیہ اس مسئلے پر خطے کے ممالک کے ساتھ جامع طور پر بات چیت جاری رکھے گا۔ تینوں رہنماؤں نے پورے خطے میں پائیدار اور دیرپا امن حصول کے لیے ممکنہ مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صدر ایردوان اور شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات اور ایران سے متعلق جاری جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کی اور بڑھتی ہوئی سفارتی ہم آہنگی کو اجاگر کیا۔ ایردوان نے کہا کہ ترکیہ توانائی، تجارت اور دفاع سمیت اہم شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دیتا رہے گا۔ انہوں نے جنگ بندی کو یقینی بنانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں فریقین وسیع تر امن معاہدے کی جانب اسے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔
ایردوان نے زور دیا کہ غزہ کی جنگ بندی کو مضبوط بنانا ضروری ہے، انہوں نے نئے علاقائی سیکیورٹی ڈھانچے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ عدم استحکام کے ماحول میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششیں جاری رکھی جانی چاہییں۔ صدر نے فورم کے دوران شامی ہم منصب احمد الشرع سے بھی ملاقات کی، جو جاری علاقائی تبدیلیوں کے درمیان ایک قابلِ ذکر ملاقات تھی۔ شام کی تعریف کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ دمشق اپنی وحدیت اور اتحاد کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر نو اور ترقی کے لیے پختہ اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس عمل کے دوران ترکیہ شام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایردوان نے مطالبہ کیا کہ شام خطے کے تنازعات سے دور رہے اور کہا کہ انقرہ اور دمشق کے درمیان دفاع، سیکیورٹی، تجارت، توانائی اور نقل و حمل سمیت تمام شعبوں میں تعاون میں اضافہ شام کی بحالی کی کوششوں کے لیے اہم ہوگا۔ ایردوان نے شمال مشرقی شام میں ضم کے عمل کو بغیر خلل کے مکمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح کا نتیجہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ملاقات میں اعلی سطحی ترک حکام نے شرکت کی جن میں وزیرِ خارجہ حاقان فیدان اور خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن بھی شامل تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران سے ڈیل درست انداز میں جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے۔
امریکی صدر نے ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ایران سے ایٹمی زرات واپس لانےکا اعلان کیا اور کہاکہ امریکہ ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کرےگا۔ صدر ٹرمپ بولے ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ بھی نہیں کیا جائےگا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم سے اظہار تشکر کیا، امریکی صدر نےکہاکہ پاکستان کے وزیراعظم او ر فیلڈ مارشل زبر دست شخصیات ہیں، انہوں نے مدد کی، میں دونوں پاکستانی شخصیات کا بہت شکر گزار ہوں۔
امریکی صدر نے سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین ، یہ تمام ممالک شاندار ہیں، سب نے بہت مدد کی، ان ممالک میں بہت ہمت ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا نیٹو کی جانب سےکال موصول ہوئی، مدد کے لیے پوچھا جا رہا تھا، لیکن ہمیں 2 ماہ پہلے ان کی مددکی ضرورت تھی، اب بالکل نیٹوکی مدد درکارنہیں، دراصل ہمیں نیٹو کی مدد کی کبھی ضرورت تھی ہی نہیں، نیٹو کو ہماری ضرورت ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کے ساتھ آئندہ دنوں میں جنگ بندی میں توسیع سمیت ایک ابتدائی ڈیل ہو سکتی ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
تہران، سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اہم اختلافات باقی ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ان اختلافات میں جوہری معاملات اور سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت شامل ہیں۔ ایرانی عہدیدار نے جنگ بندی میں توسیع سمیت آنے والے دنوں میں ایک ابتدائی ڈیل ہونے کا امکان ظاہر کردیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ ابتدائی ڈیل پابندیاں ہٹانے، جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول پر بات چیت کیلئے اسپیس پیدا کر سکتی ہے۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اگر ایران کے مطالبات تسلیم ہوتے ہیں تو ایران دنیا کو اپنے جوہری کام کی پرامن نوعیت کا یقین دلانے کیلئے تیار ہے تاہم آبنائے ہرمز کھولنا امریکہ، ایران جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنےکی اجازت نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر5 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
دنیا5 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا5 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا5 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا5 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا7 days agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا7 days agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا












































































































