تازہ ترین
پیروں کی وادی کا منشیات کے اڈے میں تبدیل ہونا تشویشناک معاملہ: میر واعظ

خبراردو:
کل جماعتی حریت کانفرنس(ع) سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے بتایا کہ جہاں ریاست میں فورسز اہلکاروں کی طرف سے ظلم و جبر، ماردھاڑ اور حقوق انسانی کی بے دریغ پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں نوجوان نسل کو ٹارگیٹ بنانے کی خاطران میں منشیات کے استعمال کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جارہا ہے جو پوری قوم کے لیے ایک چیلنج بن کر اُبھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس سنگین مسئلہ کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ساتھ والدین ، اساتذہ اور اس قوم کے ذمہ داروں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مل جل کر اس چیلنج کا مقابلہ کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کے موقعے پر شہر کی تاریخی جامع مسجد میں عوام کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری سماج خصوصاً نوجوانوں میں منشیات کی جانب بڑھتے ہوئے رحجان ایک انتہائی پریشان کُن معاملہ ہے کیوں کہ اس معاملے نے موجودہ سماج میں تباہ کن شکل اختیار کی ہوئی ہے جس کا مقابلہ ہمیں اجتماع طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔حریت(ع) چیرمین نے کہا کہ ایک طرف جموں وکشمیر میں ظلم و جبر ، ماردھاڑ اور حقوق انسانی کی بے دریغ پامالیاں ہو رہی ہیں جن کا واحد ٹارگٹ یہاں کا نوجوان ہے اورجہاں یہ ظلم و جبر ہم سب کیلئے تشویش کا باعث ہے وہیں ایک پریشان کُن معاملہ وادی کشمیر کے اندر منشیات کا بڑھتا ہوا رحجان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کچھ جوانوں تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ سینکڑوں، ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں نوجوانوں میں یہ وبا پھیل گئی ہے اور ان میں زیادہ تر نوجوان طالب علموں کی بڑی تعداد ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں پر کن مسائل اور معاملات کا دباؤ ہے اور یہ کن حالات کے شکار ہیں اور منشیات کے اس بڑھتے ہوئے رحجان کی کیا وجوہات ہیں۔
ایک وجہ یہ ہے کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ Conflict Zone ہے ، مار دھاڑجس کا نوجوان آئے روز شکار ہوتا ہے ،ا س کے علاوہ کیاگھریلو معاملات، معاش، روزگار اور تعلیم کا دباؤ وغیرہ جیسی وجوہات یہاں کے نوجوان نسل کیلئے باعث پریشانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی آسان معاملہ نہیں ہے بلکہ منشیات کی وبا ایک silent killer کی مانند ہے جو یہاں کے نوجوان نسل کو کھوکھلا کررہا ہے اور حد یہ ہے کہ صرف نوجوان لڑکے ہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکیاں بھی اس وبا کی شکار ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس سنگین مسئلہ کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ والدین ، اساتذہ اور اس قوم کے ذمہ داروں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مل جل کر اس چیلنج کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے اور اس کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے ۔ ایک طرف ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارا پڑھا لکھا نوجوان ایک جائز حق کے حصول کیلئے اپنی جانیں دے رہا ہے ، اپنا خون دے رہا ہے اور دوسری طرف ہم روز اخبارات میں یہ پڑھ رہے ہیں کہ اتنے لوگوں کو منشیات اور Brown Sugar کے ساتھ پکڑا گیا۔کشمیری سماج کہاں جارہا ہے ، وہ کشمیر جو کبھی اولیائے کرام کی سرزمین کہلاتی تھی آج یہی سرزمین منشیات کے اڈوں میں تبدیل ہو رہی ہے ۔ ہو سکتا ہے کچھ گھروں میں دینی اور اسلامی ماحول کا فقدان نوجوانوں کو اس وبا کی جانب راغب کرنے کی وجوہات میں شامل ہو۔ بہر حال یہ سماج کے ہر طبقے کی ذمہ داری ہے ، امام وخطیب ، ائمہ مساجد اور این جی اوز کو آگے آکر مشترکہ طور اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
حریت (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ میں نے گزشتہ دنوں شہر خاص کے بہت سے نوجوانوں اور بزرگوں سے بات کی جس دوران منشیات کے استعمال کے حوالے سے چند جگہوں کی نشاندہی کی گئی ، کہا جارہا ہے کہ غنی اسٹیڈیم کے آس پاس منشیات کا کاروبار عروج پر ہے ، اس کے علاوہ حضرت مخدوم صاحب ایریا، مرغزاروں، بوسیدہ عمارات، حتیٰ کہ کہا جارہا ہے کہ عیدگاہ میدان کے آس پاس بھی اس حوالے سے حالات بہت بدتر ہیں۔سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ حکومت کیا کررہی ہے۔ ایک طرف وہ ہمارے نوجوانوں کو پکڑ پکڑ کر جرم بے گناہی کی پاداش میں جیلوں کے اندر ٹھونس رہی ہے اور دوسری طرف کشمیر میں پھیلتی ہوئی اس وبا کے تئیں ان کی غفلت شعاری حد درجہ افسوسناک اور مجرمانہ ہے۔میرواعظ نے کہا کہ حکومت کیا کرے یا کیا نہ کرے ، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، ہم سب کو کھڑا ہونا ہے ، علاقائی سطحوں پر نوجوانوں کا ٹاسک فورس ترتیب دینا ہے ، محلہ کمیٹیوں ، مسجد کمیٹیوں اور علاقہ کمیٹیوں کو متحرک کرنا ہے جو نوجوانوں کی روز مرہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہاں شراب کی وبا بھی خطرناک صورت اختیار کرگئی ہے اور اس حوالے سے اعداد و شمار بہت ہی پریشان کن اور باعث تشویش ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات اور شراب کی یہ وباہمارے مستقبل اور ہمارے نوجوانوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دے گی ۔ اس معاملے کو سطحی طور نہیں لینا ہے بلکہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے ۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال






































































































