دنیا
آپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
واشنگٹن، سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سخت برہم ہو گئے جب اینکر نورہ او ڈانل نے حملہ آور کول ایلن کا پیغام پڑھ کر ان سے سوال کر دیا۔
پولیٹیکو نے لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں صحافی نورہ او ڈانل پر سخت تنقید کی، کیوں کہ انھوں نے اُس مشتبہ حملہ آور کے منشور سے ایک اقتباس پڑھ دیا تھا، جس نے ایک دن قبل وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ جب او ڈانل نے اتوار کو وائٹ ہاؤس میں ریکارڈ کیے گئے انٹرویو کے دوران حملہ آور کول ایلن کے منشور سے یہ جملہ پڑھا ’’میں اب اس بات کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہوں کہ ایک پیڈوفائل، ریپسٹ اور غدار میرے ہاتھوں کو اپنے جرائم سے آلودہ کرے۔‘‘ تو ٹرمپ، جو اس سے پہلے نسبتاً پُرسکون تھے، اچانک غصے میں آ گئے۔
ٹرمپ نے کہا ’’میں انتظار کر رہا تھا کہ آپ یہ پڑھیں گی کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ آپ ایسا کریں گی، کیوں کہ آپ لوگ بہت برے ہیں، بہت برے لوگ۔ ہاں، اس نے یہ لکھا ہے۔ میں ریپسٹ نہیں ہوں۔ میں نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔‘‘ حملہ آور کے بارے میں ٹرمپ کا نیا انکشاف او ڈانل نے درمیان میں پوچھا ’’اوہ، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف اشارہ کر رہا تھا‘‘ لیکن صدر نے ان کے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ’’میں پیڈوفائل نہیں ہوں۔‘‘
ٹرمپ اس بات پر بھی برہم دکھائی دیے کہ شاید ان کا تعلق جیفری اپیسٹین کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، حالاں کہ منشور یا اوڈانل کی بات میں ان کا نام نہیں لیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا ’’آپ ایک بیمار شخص کی یہ بکواس پڑھ رہی ہیں۔ مجھے ان چیزوں سے جوڑا جا رہا ہے جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔ مجھے مکمل طور پر بری الذمہ قرار دیا جا چکا ہے۔‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا ’’آپ کو یہ پڑھنے پر شرم آنی چاہیے، کیوں کہ میں ان میں سے کچھ بھی نہیں ہوں۔ آپ کو ’60 منٹس‘ میں یہ نہیں پڑھنا چاہیے تھا۔ آپ باعثِ شرم ہیں۔‘‘ اینکر نے کہا ’’حملہ آور نے لکھا ہے کہ میں ہوٹل میں ہوں اور کوئی چیکنگ نہیں ہوئی، سیکرٹ سروس کیا کر رہی ہے، یہ نااہل ہے۔‘‘ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’حملہ آور خود بھی نااہل ہے وہ آسانی سے پکڑا گیا۔‘‘
اینکر نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ گزشتہ رات کوئی حملہ نہیں ہوا تھا۔ ٹرمپ نے کہا ایسے لوگوں کو لگتا ہے کہ جنگ عظیم بھی نہیں ہوئی، جو لوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں وہ بیمار ذہن کے مالک ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ حملہ آور اچھے کالج سے پڑھا اور ذہین بھی ہے لیکن بیمار ذہن ہے، کچھ لوگ ذہین ہوتے ہیں لیکن بیمار ذہن کے بھی ہوتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ آج رات ایران پر انتہائی شدید کاری ضرب لگانے جا رہا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع کرنے کا الزام لگا کر دھمکی دے دی۔
امریکی صدر ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ آج رات ایران پر انتہائی شدید کاری ضرب لگانے جا رہا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم، اینٹی ائیر کرافٹ گنز ختم ہو چکی ہیں ایران کاتمام دفاعی نظام اور زیادہ تر جارحانہ صلاحیتیں اب مکمل ختم ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بہت جلد مستقبل قریب میں ایران کے جزیرہ خارک کا کنٹرول سنبھال لیں گے ہم جلد ایران کے اہم آئل انفراسٹرکچر پوائنٹس کا بھی کنٹرول سنبھال لیں گے امریکہ ایرانی تیل اور گیس کی مارکیٹوں کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے توانائی سیکٹر کا کنٹرول بالکل اسی طرح سنبھالا جائے گا جیسے وینزویلا کا کنٹرول سنبھالا ہے ہمارا ماڈل وینزویلا خود اور امریکا دونوں کیلئے انتہائی شاندار اور کامیاب ثابت ہو رہا ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، ہمارے پاس فیصلہ کن پلان موجود ہے۔
فلوریڈا میں میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کو مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو امریکا ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ایران مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کر رہا اگر وہ معاہدے کی طرف نہیں آتا تو پھر اسے امریکی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی، سینٹکام نے آبنائے بندش کا دعویٰ مسترد کر دیا، خام تیل مہنگا
تہران، ایرانی خبر رساں ادارے مہر نے کہا ہے کہ ایران کی فوج نے آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں، بشمول تیل بردار ٹینکرز اور تجارتی جہازوں، کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور جو بھی جہاز گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی 2 تجارتی کشتیوں کو نشانہ بھی بنایا۔ تاہم دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ آبنائے میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔
ایرانی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکہ کی جارحیت کے جواب میں آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 2 ڈالر سے زیادہ اضافہ ہو گیا۔
برینٹ کروڈ آئل فیوچرز 2.47 فی صد اضافے کے ساتھ 95.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 2.89 فی صد اضافے کے بعد 92.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ مجید موسوی نے ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حالیہ امریکی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے خطے میں ’’جہنم‘‘ برپا کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انھوں نے کہا ’’کیا تم مقدس آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنا رہے ہو؟ ہم پورے ایران سے تمھارے لیے اس خطے کو جہنم بنا دیں گے۔‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شام اور لبنان پر اسرائیلی حملوں سے ترکیہ کو خطرہ محسوس ہونے لگا
انقرہ، شام اور لبنان پر اسرائیلی حملوں سے ترکیہ کو بھی خطرہ محسوس ہونے لگا ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام اور لبنان پر بڑھتے ہوئے حملے اب ترکی کے لیے بھی خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے برادر ممالک کے خلاف کسی بھی کارروائی پر خاموش نہیں رہیں گے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ اس کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔ روئٹرز کے مطابق ترکی کے صدر نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے ’’قتل و غارت کے نیٹ ورک‘‘ کے شام اور لبنان پر حملے اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ اب وہ ترکی کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں، انقرہ کی سلامتی ان دونوں ممالک کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔
ان کے مطابق اسرائیل کی ’’جارحیت‘‘ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے اور اسے روکا جانا چاہیے۔ نیٹو رکن ترکی اسرائیل کے ایران، غزہ اور لبنان پر حملوں کا سخت ترین ناقد رہا ہے اور وہ اسے خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتا ہے۔ ترکی نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں اور اس کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
صدر اردوان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل افریقی ممالک اور بحیرہ روم کے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی ’’خاموش کوشش‘‘ کر رہا ہے، جس کے تحت وہ قبرص کے منقسم جزیرے میں نسلی اختلافات کو ہوا دے کر ’’اختلاف کی آگ‘‘ بھڑکا رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ چھوٹے گروہ، جن کی خواہشات ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، اسرائیل کی شرانگیز پالیسیوں کا حصہ بن چکے ہیں اور مشرقی بحیرہ روم میں کچھ غیر حقیقی خواب دیکھ رہے ہیں۔‘‘ اردوان نے خبردار کیا کہ ’’کسی کو بھی مہم جوئی نہیں کرنی چاہیے۔ میں سب کو واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ اگر مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور ترک قبرصیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا ردعمل بالکل واضح اور سخت ہوگا۔‘‘
واضح رہے کہ ایران کے ہمسایہ ملک ترکیہ نے امریکا-ایران جنگ کے آغاز کا ذمہ دار اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز اردوان نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے خلاف زیادہ واضح مؤقف اختیار کریں، کیوں کہ ان کے مطابق اسرائیل کو بین الاقوامی برادری کی ’’خاموشی‘‘ مزید جرات دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو قانون کی حدود میں واپس لانا صرف چند ممالک نہیں بلکہ پوری انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسرائیل کی جنوبی لبنان میں بمباری سے 12 افراد شہید، 13 زخمی ہو گئے، لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 امدادی کارکن سمیت بارہ افراد جان سے گئے، حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سلامتی کونسل میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے ریمارکس میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، بحران کے نتائج خطے کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ یہ ہفتہ وسیع حملے اور مزید بگاڑ لے کر آیا ہے، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی سرحدوں اور براعظموں میں گونجتی ہے۔ انھوں نے کہا لبنان کی علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
ہندوستان1 week agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا7 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
ہندوستان4 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
دنیا6 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا1 week agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا6 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا1 week agoایران کے ساتھ اب کسی نہ کسی طریقے سے معاہدہ کرنے کا وقت آ گیا: ٹرمپ
دنیا1 week agoیہ بھی ممکن ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے کبھی ملاقات کروں: ٹرمپ





































































































