دنیا
کینیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 18 ہلاک
نیروبی، کینیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں شدید بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق متعدد علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ، گھروں اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
رِفٹ ویلی سمیت کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کینیا میں مارچ سے جاری بارشوں نے پہلے ہی 100 سے زائد جانیں لے لی ہیں۔ کینیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 108 ہو گئی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
تہران، ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام بحری جہاز گزرنے سے قبل ایرانی افواج کے ساتھ رابطہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ جو جہاز بغیر ہم آہنگی اور اجازت کے گزرنے کی کوشش کریں گے، ان کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بحری مشن کے اعلان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے ایک خصوصی مشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے ایران نے اپنی سمندری حدود کی سیکیورٹی میں مداخلت قرار دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران سخت جواب دیگا، کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر
تہران، کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر جنرل علی عبدالٰہی نے کہا ہے کہ دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران سخت جواب دے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر جنرل علی عبدالٰہی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول میں رکھیں گے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی افواج سے کوآرڈی نیشن لازم ہوگی۔
جنرل علی عبدالٰہی کا کہنا تھا کہ امریکی حکمران اور فوج نے عالمی آبی گزرگاہوں پر ڈکیتی شروع کی ہے، امریکہ نے دنیا کی معیشت اور تجارتی امن کو خطرے میں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران ہر جگہ سخت جواب دیگا، امریکی یا کسی بھی اجنبی فوج کا آبنائے ہرمز میں داخلہ حملوں کی زد میں ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ امریکہ کے حامی ایسے اقدامات سے گریزکریں ورنہ ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کی بحالی، امریکی فوج کا پیر سے آپریشن فریڈم شروع کرنے کا اعلان
واشنگٹن، امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کی مدد کے لیے ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ شروع کر رہی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز پروجیکٹ فریڈم شروع کرے گی تاکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی کے لیے آزادیٔ آمد و رفت بحال کی جا سکے۔
سینٹکام نے کہا ’’یہ مشن، جس کی ہدایت صدر کی جانب سے دی گئی ہے، ان تجارتی جہازوں کی مدد کرے گا جو اس اہم بین الاقوامی تجارتی راستے سے آزادانہ گزرنا چاہتے ہیں۔‘‘ صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں اس بیان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اس آپریشن کا عندیہ دیا تھا۔
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ’’ہم بحری ناکہ بندی کو بھی برقرار رکھیں گے۔‘‘ سینٹکام کے مطابق آپریشن پروسپیریٹی گارڈین گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز، 100 سے زائد زمینی اور بحری ہوائی جہاز، مختلف شعبوں میں کام کرنے والے بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز، اور 15,000 فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا7 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا1 week agoعباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
دنیا1 week agoفلسطین میں غزہ جنگ کے بعد پہلی بار انتخابات، سیاسی عمل دوبارہ شروع












































































































