دنیا
آبنائے ہرمز کی بحالی، امریکی فوج کا پیر سے آپریشن فریڈم شروع کرنے کا اعلان
واشنگٹن، امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کی مدد کے لیے ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ شروع کر رہی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز پروجیکٹ فریڈم شروع کرے گی تاکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی کے لیے آزادیٔ آمد و رفت بحال کی جا سکے۔
سینٹکام نے کہا ’’یہ مشن، جس کی ہدایت صدر کی جانب سے دی گئی ہے، ان تجارتی جہازوں کی مدد کرے گا جو اس اہم بین الاقوامی تجارتی راستے سے آزادانہ گزرنا چاہتے ہیں۔‘‘ صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں اس بیان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اس آپریشن کا عندیہ دیا تھا۔
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ’’ہم بحری ناکہ بندی کو بھی برقرار رکھیں گے۔‘‘ سینٹکام کے مطابق آپریشن پروسپیریٹی گارڈین گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز، 100 سے زائد زمینی اور بحری ہوائی جہاز، مختلف شعبوں میں کام کرنے والے بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز، اور 15,000 فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، یہ عمل سب کیلئے انتہائی مثبت ثابت ہوسکتا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت جاری ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا میرے نمائندے ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں اور ایران سے بات چیت کا یہ عمل سب کیلئے انتہائی مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر نے پیر سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت بحال کرنےکا بھی اعلان کردیا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ دنیا کےکچھ ممالک نے ہم سے اپنے جہاز نکالنےکیلئے مدد مانگی، امریکہ پیر کی صبح آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو آزاد کرانے کی کوشش شروع کرے گا، ان ممالک کاکہنا ہےکہ جب تک ہرمز نکلنےکےلیے محفوظ نہیں ہوجاتا وہاں سےجہاز واپس نہیں جائیں گے، آبنائے ہرمز سےجہازوں کی محفوظ نقل وحرکت کےعمل ‘ پراجیکٹ فریڈم’ کا آغازپیرکی صبح سےہوگا۔
امریکی صدر نے کہا یہ ان ممالک کےجہاز ہیں جو مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازع میں شامل نہیں، اپنے نمائندوں سے کہاکہ ان ممالک کو بتادیں کہ ان کے پھنسےجہاز اور عملےکو آبنائے ہرمز سے نکالنےکی بہترین کوشش کریں گے، ہرمزسے جہاز کی آزادانہ نقل وحرکت کا مقصد ان کمپنیوں اور ممالک کو ریلیف دینا ہے جنہوں نےغلط کام نہیں کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہرمز میں پھنسے بہت سےجہازوں میں کھانے پینےکے سامان سمیت انسانی ضرورت کی بہت سی چیزوں کی کمی ہے، یہ اقدام فریقین کے درمیان خیرسگالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، انہوں نے ساتھ ہی خبر دار کیاکہ اس انسانی ہمدردی کے عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی توسخت جواب دیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہرمز میں مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائےگا: ایران
تہران، ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
امریکی صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہاکہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا انتظام ٹرمپ کے فریب دینے والے بیانات سے نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے معاملات میں بیان بازی کی گنجائش نہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے کوشش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا ‘ پراجیکٹ فریڈم’ کا آغاز مشرق وسطیٰ کے وقت کےمطابق آج صبح سے شروع کرے گا، غیرجانب دار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
تہران، ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام بحری جہاز گزرنے سے قبل ایرانی افواج کے ساتھ رابطہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ جو جہاز بغیر ہم آہنگی اور اجازت کے گزرنے کی کوشش کریں گے، ان کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بحری مشن کے اعلان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے ایک خصوصی مشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے ایران نے اپنی سمندری حدود کی سیکیورٹی میں مداخلت قرار دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا7 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا1 week agoفلسطین میں غزہ جنگ کے بعد پہلی بار انتخابات، سیاسی عمل دوبارہ شروع
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری










































































































