جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: اعلیٰ سطح کی چوکسی اور ہم آہنگی برقرار رکھیں، جموں کے ایس ایس پی کی پولیس کو ہدایت
جموں، 3 جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر، جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جوگیندر سنگھ نے جمعہ کے روز پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے دوران اعلیٰ سطح کی چوکسی اور باہمی ہم آہنگی برقرار رکھیں۔
بھگوتی نگر بیس کیمپ کے دورے کے دوران یاترا کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے کیے جانے والے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ایس پی جموں نے سکیورٹی تعیناتی کا تفصیلی معائنہ کیا اور بیس کیمپ پر تعینات افسران و اہلکاروں سے بات چیت کی۔
جائزہ اجلاس میں سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی جموں نے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ یاترا کے دوران اعلیٰ سطح کی مستعدی اور باہمی رابطہ برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے بیس کیمپ پہنچنے والے زائرین کے لیے مناسب سہولیات، ہموار نقل و حرکت اور بلا رکاوٹ مدد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں مجموعی سکیورٹی حکمتِ عملی، ہجوم کے نظم و نسق، ٹریفک کنٹرول، نگرانی کے نظام، ہنگامی ردِعمل کی تیاری اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ یاتریوں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کریں تاکہ مقدس یاترا پر جانے والے زائرین کو محفوظ، پُرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
امرناتھ یاترا 2026 کا آغاز 3 جولائی کو ہوگا اور یہ 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
گلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
سری نگر، جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں عالمی شہرت یافتہ گونڈولا کیبل کار سروس تقریباً ایک ہفتے کے لیے بند رہے گی۔ حکام نے منگل کے روز بتایا کہ یہ فیصلہ پیر کو تکنیکی خرابی کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے بعد لیا گیا، جس میں ہوا میں پھنسے ہوئے تقریباً 300 سیاحوں کو بچا لیا گیا۔
حکام نے کہا کہ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ صرف اور صرف سیاحوں کی حفاظت اور بہبود کے مفاد میں کیا گیا ہے۔
“سیاحوں کی حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے، گنڈولا سروس تقریباً ایک ہفتے کے لیے معطل رہے گی،” سید قمر سجاد، ڈائریکٹر ٹورازم، کشمیر اور منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن نے کہا۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کی شام کہا کہ کیبل کار کے تکنیکی خرابی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ”کسی بھی غفلت کے لیے ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا، اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔”
سید قمر نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر ٹرالی سیکشن کے گیئر باکس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، جس سے حکام کو آپریشن روکنا پڑا اور ہنگامی ریسکیو آپریشن شروع کرنا پڑا۔ ریسکیو آپریشن پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور کیبل کار کارپوریشن کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کیبل کار کارپوریشن کی چھ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور پولیس اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے ساتھ مل کر بالائی اور زیریں دونوں ٹرمینلز سے ایک مربوط ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ انہوں نے کہا، “تقریباً 280 سیاح 62 معلق کیبنوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ ہر سیاح کو بحفاظت کیبن کے ذریعے نیچے اتارا گیا۔ آپریشن چار سے پانچ گھنٹے میں کامیابی سے مکمل ہوا اور تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔” انہوں نے واضح کیا کہ یہ نظام اپنی منظور شدہ صلاحیت کے اندر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا، “گنڈولا میں 72 کیبنز کی گنجائش ہے، جب کہ صرف 63 کیبن کام کر رہے تھے۔ یہ ضرورت سے زیادہ بوجھ کا مسئلہ نہیں تھا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ مین گیئر باکس میں اس قسم کی ناکامی پہلی بار ہوئی۔ سید قمر نے کہا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ کی تحقیقات کے لیے اندرونی تکنیکی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “اگرچہ اس میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، آپریشن اسی وقت شروع ہو گا جب ہمیں سیاحوں کی حفاظت کے بارے میں 100 فی صد یقین ہو گا۔” گلمرگ گونڈولا کشمیر میں سیاحوں کی توجہ کا ایک اہم مقام ہے، جہاں 2024 میں ریکارڈ 10 لاکھ زائرین نے سواری سے لطف اندوز ہوئے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
ڈی جی پی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس: عید الاضحیٰ اور امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی پلان تیار
سری نگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی ) نلین پربھات نے منگل کے روز ایک اہم سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں آئندہ عید الاضحیٰ اور شری امرناتھ یاترا 2026 کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ پوری وادی میں فول پروف سکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔
اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف، بی ایس ایف ، آئی ٹی بی پی
سی آئی ایس ایف ، ایس ایس بی فورسز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ٹریفک پولیس، ریلوے اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔وادی میں بدھ کے روز عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پی نے ہدایت دی کہ مساجد اور بڑے عیدگاہوں پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع انتظامات کیے جائیں۔ حساس مقامات پر اضافی فورسز تعینات کی جائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پیٹرولنگ تیز کی جائے۔
رواں سال کی امرناتھ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 28 اگست تک جاری رہے گی۔ یاترا کی حفاظت کے لیے درج ذیل اقدامات پر زور دیا گیا۔ یاترا کے راستوں پر تسلط قائم کرنے اور دہشت گردانہ نیٹ ورک کو تباہ کرنے کی مہم تیز کی جائے۔
تخریب کاری روکنے والے دستوں کی تعیناتی اور نگرانی کے لیے جدید ترین ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال کیا جائے۔
وادی میں آنے والی سینٹرل فورسز کی کمپنیوں کے قیام اور ان کی زمینی سطح پر موثر تعیناتی کے لیے ضلع سربراہان کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
جاری گرمی کی لہر کے دوران جموں شہر میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا
جموں، جاری شدید گرمی کی لہر سے کوئی راحت نہیں ملی اور آج جموں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق آج ضلع جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم 24.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ کٹرا، ضلع ریاسی کا قصبہ، 37.8 ڈگری سیلسیس زیادہ سے زیادہ اور 22.6 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ دوسرا گرم ترین مقام رہا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق بنیہال میں 25.6 ڈگری سیلسیس، بٹوت میں 28.1 ڈگری سیلسیس اور بھدرواہ میں 27.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 25 مئی کو عمومی طور پر خشک موسم رہا، تاہم بعض مقامات پر شام کے اوقات میں ہلکی بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری دیکھی گئی۔ 26 اور 27 مئی کو موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
تاہم 28 اور 29 مئی کو مطلع ابر آلود رہنے، ایک یا دو بار بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے امکانات ہیں، جبکہ 30 مئی سے 3 جون تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا، اگرچہ شام کے وقت بعض مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔
جموں و کشمیر محکمہ اسکولی تعلیم نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اول تا ششم (پرائمری) کے لیے یکم جون سے 22 جولائی تک، جبکہ جماعت ہفتم تا دوازدہم کے لیے 8 جون سے 22 جولائی تک تعطیلات رہیں گی۔
شدید گرمی کے باعث جموں ڈویژن کے پہاڑی سیاحتی مقامات جیسے بھدرواہ، کشتواڑ، پٹنی ٹاپ، ناتھا ٹاپ، سناسر اور بانی میں سیاحوں کی خاصی بھیڑ دیکھی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
جموں و کشمیر4 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
ہندوستان1 week agoوزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا



































































































