دنیا
تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل امریکہ و اتحادیوں کیلئے فائدہ مند ہوگی: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق کہا ہے کہ تہران واقعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور جو بھی ڈیل طے پائے گی وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ نہیں سمجھیں گے کہ سیاسی مخالفت کے باعث میرے لیے اپنا کام صحیح طریقے سے کرنا اور مذاکرات کرنا کہیں زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بعض لوگ ایران سے متعلق اقدامات پر منفی تبصرے کر رہے ہیں، تاہم مجھے یقین ہے کہ معاملات کا انجام مثبت ہو گا، بس سکون سے بیٹھیں اور انتظار کریں، آخر میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن، ایران کو تبدیل شدہ سخت تجاویز بھیج دیں ایک اور بیان میں صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹنگ کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینل نے غلط دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ ایران معاہدے میں جوہری پروگرام کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور اس کے بعد دستاویز میں جوہری معاملات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی اور سخت شرائط بیان کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کا بڑا حصہ دراصل جوہری معاملات ہی پر مشتمل ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں سی این این کو ہدف بناتے ہوئے اس کی رپورٹنگ پر سوالات اٹھائے اور یہ بھی کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ نئی ملکیت کے تحت یہ ادارہ مستقبل میں کس طرح کام کرتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
واضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، واضح نتیجہ سامنے آنے تک مذاکرات سے متعلق کوئی فیصلہ یا رائے نہیں دی جا سکتی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ قیاس آرائیوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں، امریکہ کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ٹھوس نتائج کے بغیر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملکی اتحاد کو کمزور کر کے انتشار پھیلانا چاہتا ہے، فوجی ناکامی کا بدلہ معاشی دباؤ کے ذریعے لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علی رضا سلیمی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے درمیان واقع ہے، کسی
دوسرے ملک کو اس کے بارے میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی۔
دنیا
صدر ٹرمپ نے سی این این کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دے دیا
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مجوزہ معاہدے سے متعلق سی این این کی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی خبر قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹنگ کو فیک نیوز قرار دیدیا۔
ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ سی این این نے معمول کے مطابق ایک بار پھر فیک نیوز پھیلائی۔ سی این نےآج کہا اور کہتا رہتا ہے کہ ایران سے متعلق معاہدے میں جوہری امور کا ذکر نہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ جوہری شقیں اس معاہدے کا مرکزی حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام پر نہایت مضبوط اور تفصیلی شقیں شامل ہیں۔ معاہدے کا زیادہ تر حصہ درحقیقت اسی بارے میں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایٹمی پروگرام سے متعلق ہم نے امریکہ سے کوئی وعدہ نہیں کیا: ایران
تہران، ایرانی سیکیورٹی کونسل نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکہ سے کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بہو کو فاکس نیوز پر انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ تاہم ایرانی سیکیورٹی کونسل نے امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی سیکیورٹی کونسل ابراہیم رضائی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام سے متعلق ہم نے امریکہ سے کوئی وعدہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکہ سے افزودہ شدہ یورینیم یا یورینیم افزودگی سے متعلق کوئی بات ہوئی ہے۔ ترجمان ایرانی سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ امریکہ سے واضح کہہ دیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کیلیے ہماری یہ شرائط ہیں اور ان طے شدہ شرائط سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ابراہیم رضائی نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں امریکی سفارت کاری کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں یا نہیں۔ امریکہ نے کسی بھی فیصلے کا معاملہ سفارت کاروں کے ذریعہ حل کرنا ہے یا پھر اس کا فیصلہ ہمارے میزائلوں سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس کی کارروائیاں ایران کی جانب سے ایک قسم کی پیشگی کارروائی تھی۔ محاصرے کے حوالے سے یقین رکھیں کہ حالات ہمیشہ ایسے نہیں رہیں گے۔
ترجمان ایرانی سیکیورٹی کونسل نے یہ بھی کہا کہ ہمیں فوجی معاملات کو فوج پر ہی چھوڑنا چاہیے۔ ہم آپریشن شروع کرنے کے بہترین وقت تک پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں، جب وقت صفر پر پہنچ جائے گا تو فوج ضرور کارروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی ایک رپورٹ میں امریکی صدر کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجوزہ معاہدے میں ایران کے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی کوئی شق شامل نہیں ہے۔ سی این این کی اس رپورٹ پر صدر ٹرمپ نے سیخ پا ہوتے ہوئے امریکی نشریاتی ادارے کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دے ڈالا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا3 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا































































































