دنیا
ایران کی شرطوں پر ہی کھلے گا ہرمز آبنائے : غالیباف
ماسکو، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالیباف نے جمعرات کو کہا کہ آبنائے ہرمز کو امریکہ کی دھمکیوں پر نہیں، بلکہ ایران کی شرطوں پر ہی دوبارہ کھولا جائے گا۔
پریس ٹی وی کے مطابق، مسٹر غالیباف نے کہا، “امریکہ نے ابھی تک یہ نہیں سیکھا ہے کہ دھونس جمانے اور اپنے وعدوں کو توڑنے کی اب قیمت چکانی پڑتی ہے۔ میں واضح کر دوں کہ اگر آپ حملہ کریں گے، تو جوابی حملہ جھیلیں گے۔ بیکار کی لڑائی مت کیجئے، اس سے آپ اور گہرے بحران میں پھنسیں گے۔ آبنائے ہرمز صرف ایرانی نظام کے تحت کھلے گا، امریکی دھمکیوں سے نہیں۔”
اس سے پہلے ایرانی میڈیا نے خلیج فارس میں واقع ابو موسیٰ جزیرے اور ایران کے ایران شہر، چابہار، کونارک، سیریک، جاسک اور بندر عباس شہروں میں دھماکوں کی اطلاع دی۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق بندر عباس میں فضائی دفاعی دستوں نے شہر کے آسمان میں امریکی اہداف پر فائرنگ کی۔
امریکی فوج نے بدھ کو ایران پر کئی حملے کیے تھے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ آبنائےہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے بعد کہا کہ جنگ بندی اب مؤثر نہیں رہی۔
ایران نے امریکہ پر دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے۔
المیادین ٹی وی کے مطابق فضائی حملے کے انتباہ کے درمیان بحرین میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، “سائرن بجا دیا گیا ہے۔ شہریوں اور باشندوں سے پرسکون رہنے اور قریبی محفوظ ترین جگہ پر جانے کی اپیل کی جاتی ہے۔”
یو این آئی۔ ایم جے
تازہ ترین
بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملےکیے، ایسا دوبارہ ہوا تو نتائج کہیں زیادہ سنگین ہوں گے، ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر کیے گئے حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملے کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو وارننگ دی کہ اگر دوبارہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی تو نتائج اس سے کہیں زیادہ برے ہوں گے۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی دی تھی البتہ ایران کے ساتھ مکمل جنگ شروع ہونے کا امکان مسترد کردیا تھا ۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ ایران کے خارگ جزیرے پر بھی قبضہ کرسکتا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو اسے امریکی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی نائب صدر نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ایرانی ہرمز نہیں کھولتے اور جہازوں پر فائرنگ بند نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی معاہدہ یہ تھا کہ اگر ایران جہازوں پر فائرنگ کرے گا تو امریکہ بھرپور جوابی کارروائی کرے گا ، ایران معاہدے کی پاسداری کرے یا پھر وہی کچھ بھگتے جو گزشتہ رات ہوا۔
ایران کے شہروں سرک ،چا بہار، بندرعباس، کونارک،ايرانشہر اور جزیرہ ابو موسیٰ میں امریکی فوج کی جانب سے حملے کی گئے ہیں۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران پراضافی حملے شروع کردیےہیں۔ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور عملے پر ایران کے حالیہ بلا جواز حملوں کے ردعمل میں کیے جا ر ہے ہیں ۔بمباری ایران کی ہرمزمیں جہازوں کی آزادانہ آمدورفت کےلیےخطرہ بننےکی صلاحیت کومحدود کرنےکےلیےکی جارہی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق چا بہار پرامریکی حملے میں پروجیکٹائل کا ٹکڑا امام علی اسپتال پر گرا ہے۔ میری ٹائم ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ایک ڈپو پر حملے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اٹلی کا ایران کےخلاف فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان
\\Sٓانقرہ، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ اٹلی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دورا ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گا۔
میلونی نے انقرہ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ “ایران میں تنازع کے آغاز سے ہی ہماری ایک واضح لکیر رہی ہے … ہم ایران کے خلاف حملوں میں حصہ نہیں لیں گے۔” مارچ میں، اٹلی نے مشرق وسطیٰ جانے والے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی کے سگونیلا ایئر بیس پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری جان خطرے میں ہے ایران کی ہٹ لسٹ میں میرا نام سرفہرست ہے۔ انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں صدارت کا پیشہ سب سے زیادہ خطرناک ہے میں نے وہ کام کیے جو کوئی صدر نہیں کر سکا اس لیے ہٹ لسٹ پر ہوں، ایسے خطرات مجھے اپنے اقدامات سے نہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے ایران نے بحری جہازوں پرحملہ کیا اور ہم نے جواب دیا، ہم ایران کو انہی کے زبان میں جواب دیتے ہیں ایران حملے کرتا ہے تو ہم 10گنا طاقتور جواب دیتے ہیں ایران سے متعلق جو بھی ہوگا جلدی ہو گا، طویل جنگ نہیں چاہتے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا
کربلا (عراق)، عراق کے شہر کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں شہید ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، خامنہ ای کی تدفین امام علی رضا کے روضہ اقدس کے احاطے میں کی جائے گی۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے جلوس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور جلوسوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔ تہران میں بڑے پیمانے پر ابتدائی نمازِ جنازہ کے بعد اُن کی میت نجف اور کربلا میں مزید تقاریب کے لیے عراق لے جائی گئی، گزشتہ روز ایران کے شہر قُم میں تاریخی جلوسِ جنازہ برآمد ہوا تھا جس میں لاکھوں افراد نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے رہبرِ اعلیٰ کو الوداع کہا۔
قُم میں جلوسِ جنازہ کے بعد شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں رات کے وقت عراق منتقل کی گئی تھیں۔ اور آج اُن کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان1 week agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
دنیا1 week agoقطر میں امریکہ سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
دنیا1 week agoدوحہ میں امریکی حکام کے ساتھ ملاقات،ایران کی تردید
ہندوستان1 week agoموہن یادو پر لگے گھوٹالوں کے الزامات پر بی جے پی کی خاموشی تشویشناک: کانگریس
ہندوستان6 days agoسندھ طاس معاہدہ: پاکستان کو ہندوستان کا کرارا جواب، دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی
دنیا1 week agoوینیزویلا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہوئی، 10500 سے زیادہ زخمی
دنیا1 week agoعراقچی کی فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، مفاہمتی یادداشت پر تبادلۂ خیال
جموں و کشمیر1 week agoامرناتھ یاترا: سری نگر اور گلمرگ کے درمیان شام 5 بجے کے بعد سیاحتی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی





































































































