دنیا
رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے: مسعود پزشکیان
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی شہادت کے بعد سے منظر عام پر نہیں آئے۔
خبر ایجنسی نے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای امریکی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں چہرے اور ٹانگوں پر شدید نوعیت کے زخم آئے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہمیں دشمن پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے: ایرانی آرمی چیف
تہران، ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن (امریکہ اور اسرائیل) پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ دشمن معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا، ہمیں یہ بھی معلوم تھا کہ دشمن حماقت کا ارتکاب کرے گا۔
ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم نے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلیے اقدامات کیے، دشمن نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو لاکھوں لوگوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کی فوج اور عوام ہر ممکن ذریعے سے دشمن کا مقابلہ کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اسرائیل کا مکمل انخلاء ضروری ہے: صدر عون
بیروت، لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء ضروری ہے۔ ادھر حزب اللہ نے لبنانی حکومت اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کے لبنان کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صرف سفارتی کوششوں کے ذریعے جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کو ہٹانا ممکن نہیں ہے، کیونکہ لبنان میں ایران جیسی سودے بازی کی طاقت نہیں ہے۔ امریکی ثالثی کے معاہدے پر عمل درآمد اس ہفتے پہلے پائلٹ زون میں لبنانی فوج کی تعیناتی کے ساتھ شروع ہوا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں مسٹر عون کے ساتھ ملاقات کے دوران صرف مختصراً اس عمل کا تذکرہ کیا اور لبنان کو امریکی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا، لیکن کسی ٹھوس امداد کا اعلان نہیں کیا۔ لبنانی صدر کے دفتر کے مطابق، مسٹر عون نے امریکی قانون سازوں اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں کو بتایا کہ لبنانی مسلح افواج حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، لیکن اس کے لیے جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کی ضرورت ہے۔
“لبنان اس وقت تک محفوظ اور متحد نہیں ہو سکتا جب تک کہ ایک ریاست اور ایک فوج تمام لبنانی شہریوں کی حفاظت کر رہی ہو۔ اگر حزب اللہ کو حقیقی معنوں میں غیر مسلح کرنا ہے تو پہلے قبضے کو ختم کرنا ہو گا اور فوج کو پورے علاقے کا کنٹرول سنبھالنا ہو گا۔”
تاہم اسرائیل نے لبنانی فوج کی صلاحیتوں پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کو سرحد کے قریب دوبارہ سرگرم ہونے سے روکنے کے لیے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی اب بھی ضروری ہے۔
مسٹر عون نے مسٹر ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات میں لبنانی فوج کو ملک کی سلامتی اور استحکام میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنانی فوج کو اضافی مدد فراہم کرے گا، مسٹر ٹرمپ نے عوامی طور پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسٹر عون سے نجی طور پر اس معاملے پر بات کریں گے۔
مارچ سے جاری اسرائیل-حزب اللہ تنازع میں لبنان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور تقریباً 4,300 ہلاک ہو چکے ہیں، حالانکہ یہ اعداد و شمار عام شہریوں اور جنگجوؤں میں فرق نہیں کرتے۔
دریں اثنا، اسرائیل نے گزشتہ ماہ کے آخر تک حزب اللہ کے کم از کم 2500 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں گروپ کی رادوان فورس کے سینکڑوں ارکان بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے مطابق جنوبی لبنان میں آپریشن کے دوران اس کے 38 فوجی اور وزارت دفاع کا ایک سویلین کنٹریکٹ ملازم بھی مارا گیا۔ حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں دو اسرائیلی شہری بھی مارے گئے جب کہ ایک اور شہری شمالی اسرائیل میں اسرائیلی توپ خانے سے مارا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں: امریکی وزیر خارجہ
منیلا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہا ہےکہ بحران کے خاتمےکے لیے امریکہ اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے، تاہم ایران بات چیت میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہا۔
آسیان وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، ہم اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں، اور ایران کے معاملے میں بھی یہی مؤقف برقرار ہے۔
مارکو روبیو نےکہا کہ ایران ماضی میں کیےگئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کرسکا، اگر ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہوا تو امریکہ بھی سنجیدگی سے بات کرےگا، بصورت دیگر امریکہ اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کسی ملک کو یہ مثال قائم کرنے دی گئی کہ وہ کسی بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر قبضہ کرے، وہاں سےگزرنے والے جہازوں پر ٹول عائد کرے اور ادائیگی نہ کرنےکی صورت میں جہازوں کو نشانہ بنائے تو یہ ایک انتہائی خطرناک نظیر ہوگی، ایسی مثال بعد میں دنیا کے دیگر خطوں، خصوصاً اس خطے میں بھی دہرائی جاسکتی ہے جو عالمی تجارت اور آزادی جہاز رانی کے لیے سنگین خطرہ بنے گی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ایساسفارتی حل چاہتے ہیں جو ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنےکویقینی بنائے، ایرانی حکومت کے ساتھ اعتماد کا فقدان ہے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کے دو ہفتے سے بھی کم عرصےمیں اس کی خلاف ورزی کر دی گئی، چین نے ایران کے ساتھ جنگ کے رخ کو تبدیل کرنے کے لیےکوئی اقدام نہیں کیا اور بعض مواقع پر تعاون بھی کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑا “فساد پھیلانے والا” ملک ایران ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا5 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا6 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا5 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
ہندوستان6 days agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
جموں و کشمیر5 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان6 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
دنیا5 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی







































































































