تازہ ترین
ویڈیو: کشتواڑ میں بندوق بردار نمودار : آرایس ایس لیڈر گارڈ سمیت ہلاک
خبراردو:
کشتواڑ میں ایک بار پھر پانچ ماہ کے بعد بندوق برا دار نمودار ہو گئے ہیں ۔ گزشتہ روز کشتوار کے قصبے میں ایک ہسپتال کے باہر آر ایس ایس لیڈر پر گولیاں چلا کر ہلاک کر دیا ۔
دن کے ساڑھے بارہ بچے کے قریب جب پچاس سالہ آر ایس ایس لیڈر چندرکانت شرما ہسپتال سے باہر آرہے تھے تو نامعلوم بندوق بر داروں نے ان کے ایس پی او پر گولیاں چلائی جو موقع پر ہلاک ہوا ، اس کے بعد چندرکانت پر بھی حملہ کیا گیا ۔ جنہیں زخمی حالات میں جموں ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ دم توڑ گئے ۔
چندر کانت شرما اس ہسپتال میں پیشے سے بطور میڈیکل اسسٹنٹ کام کر رہے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق بندوق بر دار تین تھے ، جو موقع کا فائدہ اٹھا کر اپنے ساتھ ایس پی او کی اے کے ۴۷ بھی لے اڑے ۔چندرکانت کو آر ایس ایس سے منسلک ہونے کی وجہ سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد تین ایس پی اوز سیکورٹی کیلئے فراہم کئے گئے تھے ۔
جبکہ اس وقت ان کے ساتھ دو تھے ، دوسرا اس وقت کہا ں تھا اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے
اسکے بعد علاقے میں ہلاکت کے خلاف پر تشدد مظاہرے دیکھنے کو ملے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے حکام نے کشتوار میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور وہیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کیا گیا ۔ جبکہ فوج نے فلیگ فارچ کیا ۔
آر ایس ایس لیڈر کو ہلاک کئے جانے پر کہیں سیاسی لیڈران نے شدید مذمت کی ہے ، سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ’’ فرقہ پرستی کو ہوا دینے کیلئے یہ کسی بڑے پلا کا حصہ لگ رہا ہے ، انہوں نے گورنر سے تحقیقات کی مانگ کرتے ہوئے کشتوار کی عوام سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے ۔عمر عبدا للہ نے مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی کارکنان کو ہدف بنانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہو نی چاہیے ۔ادھم پور وسیٹ سے کانگرس کے امیدوار وکرم ادیتہ سنگھ نے کہا کہ یہ حملے طے شدہ ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ سال کشتوار میں ہی بھاجپا کے ریاستی سیکرٹری انیل پریہر اور اسکے بھائی اجیت کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا ۔
اس کیس کی تحقیات کر رہی این آئی اے نے رواں سال مارچ میں چھاپوں کے زریعے ایک سابق جنگجو کو گرفتار کیا ، جس نے ۲۰۱۴ میں بھاجپا میں شمولیت اختیار کر لی تھی ،
جس کی تصویر بھی شمولیت کے دوران سامنے آئی تھی ۔ تاہم بھاجپا نے کہا کہ ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔
اگر چہ کچھ سال قبل کشتوار کو عسکریت پسندی سے اآزاد ڈکلیر کیا گیا تھا تاہم گزشتہ ماہ وہاں مشتبہ جنگجو ڈی سی کشتوار کے گھر پر تعینات ایس پی او سے بندوق چھین کر لے اڑے تھے ۔،
اسکے بعد ۲۷ مارچ کو جموں کشمیر پولیس نے دعوی کیا کہ لشکر اور حزب کے عسکریت پسند کشتوارمیں سرگرم ہیں ، پولیس نے ۷ عسکریت پسندوں کے پوسٹر بھی جاری کئے اور جانکاری دینے والے کو نوکری انعام کا وعدہ بھی ۔
۲۰۱۱ سینس کے مطابق پندرہ ہزار کی آبادی والے کشتوار میں بھاجپا نے ۲۰۱۴ کے اسمبلی چناؤ میں پہلی بار یہ سیٹ جیتی تھی جہاں پارٹی امیدوار سنیل کمار شرما ایم ایل اے بنے تھے ۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال






































































































