تازہ ترین
موب لنچنگ کے شکار پہلو خان کے خلاف کانگریس حکومت میں چارج شیٹ

خبراردو: دودھ کا کاروبار کرنے والے پہلو خان کو یکم اپریل 2017 کو بہرور کے پاس گئو رکشکوں کی بھیڑ نے گایوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا
راجستھان کے الور میں دو سال پہلے گئو رکشکوں کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر مارے گئے پہلو خان کے خلاف پولیس نے گئو اسمگلنگ کے معاملہ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس چارج شیٹ میں اس پک اپ ٹرک کے مالک کا نام بھی درج ہے جو مویشیوں کو لانے ۔ لے جانے کے لئے استعمال کیا گیا۔
بتا دیں کہ دودھ کا کاروبار کرنے والے پہلو خان کو یکم اپریل 2017 کو بہرور کے پاس گئو رکشکوں کی بھیڑ نے گایوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔ لنچنگ کے اس معاملہ نے راجستھان سمیت پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔
دو سال پہلے پیش آئے اس واقعہ کے وقت ریاست میں بی جے پی کی حکومت تھی اور وسندھرا راجے سندھیا وزیر اعلیٰ تھیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس حکومت کی طرف سے گزشتہ سال 30 دسمبر کو یہ چارج شیٹ تیار کی گئی تھی۔ وہیں، 29 مئی 2019 کو بہروڑ کے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔ اس چارج شیٹ میں پہلو خان اور ان کے بیٹوں پر راجستھان مویشی پالن ایکٹ کے تحت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔
پہلو کے بیٹے ارشاد نے بتائی یہ بات
پہلو خان کے بڑے بیٹے ارشاد کا نام بھی چارج شیٹ میں شامل ہے۔ اس نے اخبار دی انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں اس پر اعتراض جتایا ہے۔ ارشاد نے کہا ’’ ہم نے گئو رکشکوں کے حملہ میں اپنے والد کو کھو دیا ہے اور اب ہمیں ہی گئو اسمگلر بتایا گیا ہے۔ ہمیں امید تھی کہ راجستھان کی نئی کانگریس حکومت ہمارے خلاف درج مقدمے کا جائزہ لے کر اسے واپس لے لے گی ، لیکن اب ہمارے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے۔
ہم نے اشوگ گہلوت کی حکومت سے انصاف کی امید لگا رکھی تھی لیکن ایسا ہوا نہیں‘‘۔ چارج شیٹ میں ارشاد کے علاوہ اس کے چھوٹے بھائی عارف کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
دنیا
ایران نے جان بوجھ کر کسی امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ نہیں بنایا: نائب ایرانی وزیر خارجہ
تہران، تہران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے جان بوجھ کر کسی امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ نہیں بنایا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اتوار کے روز آبنائے ہرمز کے اوپر تباہ ہونے والے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایران نے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا تھا۔ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ علاقے میں کشیدہ فوجی صورت حال کے باعث اس نوعیت کے واقعات غیر ارادی طور پر پیش آسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا ”ایران اس حملے کے پیچھے نہیں تھا۔ آبنائے ہرمز میں کشیدہ ماحول کے باعث ایسے واقعات غیر ارادی طور پر رونما ہو سکتے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ہیلی کاپٹر کو ایران کی جانب سے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔”
ایران نے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل داغ دیے ادھر ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی رپورٹ کیا کہ فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی فضائی کارروائی نہیں کی تھی۔ تاہم دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے ”ہمارے عزم کو آزمانے” کا راستہ اختیار کیا ہے اور ایران کی مسلح افواج ”کسی بھی حملے یا دھمکی کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑیں گی۔” انھوں نے مزید کہا ”اگر آپ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے خطے سے نکل جائیں۔”
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
بارہمولہ میں حادثاتی دھماکے میں دو فوجیوں کی موت
سری نگر، جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع حکام نے بدھ کے روز دی۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کی شام ایل او سی کے قریب کمل کوٹ، اُری سیکٹر میں غلطی سے ہونے والے ایک دھماکے میں دو فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔
دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ سے نکال کر علاج کے لیے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے کہا کہ اسپتال میں دونوں فوجیوں کی زخموں کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والے فوجی ریاست مہاراشٹر کے رہنے والے تھے۔
واقعے کے حوالے سے تاحال دفاعی ترجمان کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
امریکی ہیلی کاپٹر کی تباہی اور امریکی حملوں کے باوجود ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کے جواب میں کیے گئے امریکی حملوں کے باوجود ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ سختی سے جواب دینا چاہیے۔ میں نے اپنی پوری زندگی اسی طرح کام کیا ہے۔ ہمارے درمیان ایک بہت اچھا معاہدہ ہوا تھا اور ممکن ہے کہ آئندہ بھی ہوگا۔‘‘
انہوں نے ہیلی کاپٹر کی تباہی کے جواب میں امریکہ کے حملوں کو نہایت مضبوط اور انتہائی سخت ردِعمل قرار دیا۔
مسٹر ٹرمپ نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمزمیں گشت کے دوران اسلامی جمہوریہ نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔ صدر نے زور دے کر کہا کہ اس حملے کا جواب امریکہ کو ضرور دینا چاہیے۔
امریکی سینٹرل کمان نے کہا کہ اس نے اپنے دفاع میں حملے کیے ہیں۔ امریکہ نے آبنائے ہرمز کے اطراف فضائی افواج اور ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔
امریکی حملوں کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عرقچی نے کہا کہ ایرانی فوج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خطے کو چھوڑ دے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر7 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
ہندوستان6 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا5 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا6 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا7 days agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا4 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا7 days agoیہ بھی ممکن ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے کبھی ملاقات کروں: ٹرمپ
دنیا1 week agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی






































































































