تازہ ترین
شوپیان میں باروی مواد بنانے والے نیٹ ورک پر چھاپہ ، 2افراد کو گرفتار

خبراردو: پولیس نے ضلع شوپیان میں زیرزمین بارودی مواد بنانے کے ایک نیٹ ورک کو طشت از بام کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے سنیچر کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں زیر زمین بارودی مواد بنانے کے ایک نیٹ ورک کو طشت از بام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق مصدقہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد پولیس نے ضلع شوپیان کے کئی علاقوں میں 12اور 13جولائی کی درمیانی شب کو کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائیں جس دوران بڑی مقدار میں آئی ای ڈیز میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ضبط کیا گیا۔
#IED #module busted in #Shopian. 02 persons #arrested. #Incriminating materials recovered. #Case registered. Further #investigation in the matter is going on. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) July 13, 2019
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں قانونی دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے بارودی مواد کی بڑے پیمانے پر تحقیقات عمل میں لانے کیلئے انکوائری شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کے دوران اس بات کو جاننے کی کوشش کریگی کہ ضبط شدہ بارودی مواد کا ذریعہ کون اور کہاں سے ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے 2افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ دیگر منصوبہ سازوں کا پتہ لگانے کیلئے کوششیں جاری ہے تاہم پولیس نے گرفتار شدگان کے نام ظاہر نہیں کئے۔
پولیس افسر کاکہنا ہے کہ ضلع شوپیان میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی رہائشی مکانات سے راڈ جیسے اوزار برآمد کئے گئے جو بارودی مواد کے بالکل مشابہ تھے۔
دنیا
ایران نے 60 دن بعد روس اور چین کے لیے پروازیں بحال کر دیں
تہران، ایران نے تقریباً دو مہینے کے وقفے کے بعد روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 60 روز کے وقفے کے بعد ایران نے روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس سے ایک دن قبل قومی فضائی کمپنی ایران ایئر نے بھی اپنی پروازوں کی بحالی کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔
دوسری طرف امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ خبردار کر چکے ہیں کہ ایرانی فضائی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ غیر ملکی حکومتیں یقینی بنائیں کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیاں ایرانی طیاروں کو کوئی خدمات فراہم نہ کریں، جن میں ’طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی، کیٹرنگ سروسز، ہوائی اڈوں پر لینڈنگ فیس یا طیاروں کی دیکھ بھال‘ شامل ہیں۔
ایران جنگ اور امن معاہدے سے متعلق تمام خبریں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی وزارت خزانہ ’کسی بھی ایسے تیسرے فریق کے خلاف کارروائی میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی جو ایرانی اداروں کے ساتھ لین دین کرے یا انہیں سہولت فراہم کرے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف طویل مدتی ناکہ بندی کے لیے تیار رہیں: ٹرمپ کی قریبی معاونین کو ہدایت
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ناکہ بندی طویل عرصے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاونین کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی اور سفارتی ناکہ بندی کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی معاونین کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ طویل مدتی ناکہ بندی کے لیے تیار رہیں۔
اس حوالے سے امریکی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کھلی جنگ کے مقابلے میں ناکہ بندی ایک کم خطرناک راستہ ہے، تاہم صدر ٹرمپ ایران کے خلاف ‘یقینی فتح’ کے حصول تک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ کو جنگی صورتحال سے نکلنے کے لیے اب تک جو تجاویز پیش کی گئی ہیں، وہ انہیں قابلِ قبول نہیں لگی ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک ایران 20 سال تک یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کی تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا، تب تک کوئی نئی ڈیل نہیں کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی نظر ثانی شدہ تجاویز پر غور کرنے اور اپنے سپریم لیڈر سے مشاورت کرنے کے لیے چند دن درکار ہیں۔ ایران کی جانب سے حتمی جواب آنے تک امریکہ نے اپنا دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
اردو زبان کے ساتھ امتیازی سلوک نہایت افسوسناک اور تشویشناک؛۔
تہذیب، تاریخ اور شناخت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ناقابلِ برداشت۔۔۔ رفیق راتھر
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر اور ضلع صدر بارہمولہ محمد رفیق راتھر نے اپنے ایک بیان میں اردو زبان کے ساتھ جاری امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اردو نہ صرف ہماری تہذیب، تاریخ اور مشترکہ شناخت کی نمائندہ زبان ہے بلکہ ریاست جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں میں بھی شامل ہے، اس کے باوجود مختلف محکموں اور اداروں میں اسے نظر انداز کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکار اہم اور سنجیدہ معاملات پر افسوسناک حد تک بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔
محمد رفیق راتھر نے واضح کیا کہ اردو کے ساتھ ناانصافی دراصل ہماری تہذیبی وراثت اور اجتماعی شناخت کے ساتھ ناانصافی ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان صدیوں سے برصغیر کی ادبی، ثقافتی اور سماجی روایت کی امین رہی ہے اور اس کی ترویج و تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ریاستی حکومت کے حالیہ فیصلے پر بھی شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس کے تحت اردو کو ریونیو شعبے سے خارج کیا گیا ہے، وہ ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ، تہذیب اور تمدن کے ساتھ ایک کھلواڑ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ صرف عوامی جذبات کو مجروح کرتے ہیں بلکہ لسانی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اردو زبان کے وقار کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ سرکاری دفاتر میں اردو کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، تعلیمی اداروں میں اس کی ترویج کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے اور اردو اساتذہ و ماہرین کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ اس زبان کا فروغ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی نسل کو اردو سے جوڑنے کے لیے خصوصی مہمات چلائی جائیں اور نصاب میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
رفیق راتھر نے زور دے کر کہا کہ زبانوں کے ساتھ امتیازی رویہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اردو کو اس کا جائز مقام دلانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے، تاکہ ہماری ثقافتی شناخت اور لسانی وراثت محفوظ رہ سکے۔
جموں و کشمیر5 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر20 hours agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
ہندوستان4 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان4 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
دنیا5 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں









































































































