تازہ ترین
کیا کشمیر کے حالات نارمل ہیں ؟

۵ اگست کو لئے گیے فیصلے کے بعد وادی میں تذبذب اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے ۔ شہرودیہات میں جہاں محدودکاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق ہورہی تھیں ، وہیں سرینگر شہر میں میں بپلک ٹرانسپورٹ سے جڑی منی بسیں بھی معمول کے مطابق چل رہی تھیں ۔
تاہم گزشتہ بدھ کو اچانک سے دوپہر کو سرینگر میں دکانداروں نے اپنے شٹر اتارنے شروع کر دئے اور آج پانچویں دن تک دکانیں باکل بند ہیں ۔ شہرمیں کئی جگہوں پر دکانیں بند کرنے کی دھمکیوں کے پوسٹرس چسپاں کئے گئے تھے جبکہ جنوبی کشمیر کے اضلاع میں بھی ایسی ہی صورتحال پائی گئی ۔ تاہم منی بسیں سڑکوں پر ابھی بھی رواں دواں ہیں ،۔ دوسری جانب سرینگر انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایسے شر پسند عناصر کا مقصد لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنا ہے ،پولیس ایسے عناصر کے خلاف سخت قدم لے گی ۔
واضح رہے وادی میں حالات آہستہ آہستہ معمول پر آتے دیکھائی دے رہے تھے ، شہر سرینگر میں دکانیں بھی اب کئی علاقوں میں صبح سے شام تک کھلی دیکھی جا سکتی تھیں ۔
شٹ ڈاون کے ایک روز قبل ہی راجیہ سبھا میں کشمیر کے حالات کو لے کر زبردست ہنگامہ دیکھا گیا ، اپوزیشن نے حکومت سے یہاں انٹرنیٹ حدمات بحال کرانے کا مطالبہ کیا مزید فاروق عبداللہ کی رہائی کی بھی مانگ کی گئی ۔ وادی میں انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک پوسٹ پیڈ سروس کو ہی بحال کیا گیا ہے وہیں انٹرنیٹ اور برابینڈ سروس ابھی تک معطل رکھی گئی ہیں ۔ امیت شاہ نے کشمیر کے حالات کو نارمل قرار دیا وہیں انٹرنیٹ کی بحالی مقامی انتظامیہ کی حامی بھرنے پر چھوڑ دی ۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے جب کہا کہ وادی کے اسکولوں میں ۹۸ فیصد بچوں کی حاضری دیکھی گئی تو اس پر اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ امتحان میں شامل ہونے والے بچوں کی تعداد ہے نہ کہ اسکولوں کی حاضری ۔
امیت شاہ کے بیان کی سچائی جاننے کےلئے ۲۲ نومبر جمعہ کے روز کنسرنڈ سینئر سٹیزنز گروپ کا پانچ رکنی وفد سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی سربراہی میں وادی وارد ہوا۔ چار روزہ دورے پر آئے وفد کی سربراہی کر رہے سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ کشمیر کے حالات نارمل ے کوسوں دور ہیں ،جبکہ اسکے برعکس ہیں ۔ انہوں نے امیت شاہ کے بیان کو غلط قرار دیا۔
یہ پہلا کوئی ایسا ملکی گروپ ہے جس نے ۵ اگست کے بعد وادی کا دورہ کیا ہے ۔ آپ کو بتا دیں سنہا اس سے پہلے ۷۱ ستمبر کو سرینگر ائرپورٹ سے واپس بھیجے گئے تھے ۔
اب جب کہ اس وفد کی موجود گی کے دوران وادی اور خاص کر سرینگر شہر میں مکمل شٹ ڈاون ہے اور یعنی یہ چار دنوں تک رہ سکتا ہے جب تک وفد یہاں ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ جب یورپی یونین کا وفد وادی وارد ہوا تھا تو اس وقت بھی دو دنوں کےلئے مکمل بند دیکھا گیا تھا ۔
اب کیا یہ شٹ ڈاون امیت شاہ کے بیان کے بعد یا پھر وفد کا وادی وارد ہونے کی وجہ سے ہوا ۔ اس کے لئے کچھ دن اور انتظار کرنا پڑے گا جب یہ وفد دورہ ختم نہیں کرتا ۔
لیکن اتنا ضررو کہہ سکتے ہیں کہ بغیر کسی قسم کی پابندی کے اس وقت سرینگر ارو جنوبی کشمیر میں غیر اعلانیہ شٹ ڈاون پھر سے مکمل طور شروع ہو گیا ہے ۔
اور اس شٹ ڈاون سے اس وقت کاروبار سے جڑے افراد کو نقصا ن سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزز کے صدر شیخ عاشق نے ایک اندازے کے مطابق کہا ہے کہ کاروبار کو12ہزار کروڑ روپئے کا خسارہ اس غیر اعلانیہ بند سے ہوا ہے ۔ ا کے علاوہ موجودہ پر تناﺅ صورتحال سے واد ی کی عوام میں نقسیاتی امراض کا اضافہ بھی دیکھا گیا ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ چار ماہ میں وادی کے حالات معمول پر آئے گے ۔جو کہ اب تک نہیں دکھ رہا ۔
دنیا
ٹرمپ کا نیتن یاہو سے شام اور لبنان سے افواج نکالنے کا مطالبہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر شام اور لبنان سے افواج کی واپسی کے لیے دباؤ بڑھادیا۔ حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے لہٰذا اسرائیلی فوج کو کم کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب نیتن یاہو درپیش داخلی سیاسی چیلنجز اور قریب آتے انتخابات کے باعث کسی بڑے انخلا کے فیصلے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی لبنان معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے مطالبے کے حوالے سے اسرائیل کا مؤقف ہے کہ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی معاہدے کا نفاذ ایک اہم سنگِ میل: وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) اور سماجی تحفظ کے معاہدے کے نفاذ کو ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے پی ایم مودی نے بدھ کے روز وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل کی سوشل میڈیا پر اس معاہدے کے آج سے نافذ ہونے سے متعلق پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا نفاذ ہندوستان-برطانیہ شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ “یہ ہندوستان-یونائیٹڈ کنگڈم شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے اور سماجی تحفظ کے معاہدے کے نفاذ کے ساتھ ہی ہمارے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونے جارہے ہیں۔ یہ دونوں تاریخی معاہدے ہماری مشترکہ امنگوں کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے ٹھوس مواقع میں تبدیل کرتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ سی ای ٹی اے ہمارے کسانوں، کاروباریوں اور ایم ایس ایم ای کے لیے نئی رفتار لے کر آئے گا۔ کئی ابھرتے ہوئے شعبوں کو برطانیہ کی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ خدمات اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو بھی مزید مستحکم کرے گا، ساتھ ہی ہنر مند ہندوستانی صلاحیتوں کی نقل و حرکت کو بھی فروغ دے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی تحفظ کا معاہدہ برطانیہ میں عارضی طور پر کام کرنے والے ہندوستان پیشہ ور افراد کو انمول تعاون فراہم کرے گا اور ہندوستانی اداروں کی مسابقت کو مزید مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ “یہ کامیابی ہماری دونوں جمہوریتوں کے درمیان بھرپور اعتماد اور تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور اختراع پر مبنی مستقبل کی شراکت داری کی تعمیر کے تئیں ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ ہندوستان اور یونائیٹڈ کنگڈم مشترکہ خوشحالی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔” دونوں ممالک نے گزشتہ سال یہ تاریخی معاہدہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
بابا برفانی کے درشن کے لیے چھ ہزار سے زائد زائرین کا نیا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، جموں و کشمیر کے جموں میں واقع بھگوتی نگر یاتری نیواس آدھار کیمپ سے بدھ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 6,200 سے زائد عقیدت مندوں کا نیا جتھہ جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع شری امرناتھ گپھا کے دونوں آدھار کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ آج علی الصبح جموں میں واقع آدھار کیمپ سے 230 ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں کے قافلے میں 6,251 عقیدت مند روانہ ہوئے۔ ان میں 2,985 عقیدت مند بالٹال راستے اور 3,266 عقیدت مند پہلگام راستے سے بابا برفانی کی مقدس گپھا کی یاترا پر نکلے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا کے محفوظ، اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سیکورٹی فورسز اور شری امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے کثیر الجہتی سیکورٹی اور مربوط انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران، شری امرناتھ یاترا نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے محض 13 دنوں میں تین لاکھ عقیدت مندوں کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف رجسٹریشن کی تصدیق ہونے اور مقررہ تاریخ پر ہی یاترا کے لیے روانہ ہوں۔ بغیر رجسٹریشن والے کسی بھی عقیدت مند کو آدھار کیمپوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دو جولائی کو جموں سے شری امرناتھ یاترا کے پہلے جتھے کو روانہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان7 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا7 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا7 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا7 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان7 days agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
دنیا1 week agoاسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی ایرانی قیادت کو دھمکی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز








































































































