تازہ ترین
دفعہ 370 کی منسوخی کا پہلا برس مکمل ہونے پر کشمیری خاتون نے لال چوک پر بندشوں کے درمیان لہرایا قومی پرچم

رومیسا نے جموں کشمیر میں دفعہ 370 اور خصوصی حیثیت کے خاتمے کا پہلا برس مکمل ہونے پر یہ قدم اٹھایا اور سخت ترین بندشوں و امتناعی احکامات کے بیچ لال چوک میں ترنگا لہرایا۔
پیرمدثر احمد
جنوبی کشمیر۔ جنوبی کشمیر کا دل کہلائے جانے والے تاریخی لال چوک پر بدھ کی صبح ایک کشمیری خاتون ترنگا تھامے اچانک نمودار ہوئیں اور لال چوک کے بیچوں بیچ ترنگے کو لہرایا اور سلامی بھی دی۔ یہ کشمیری خاتون بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہیلا مورچا ونگ کی جموں کشمیر کی نائب صدر رومیسا رفیق ہیں۔ رومیسا نے جموں کشمیر میں دفعہ 370 اور خصوصی حیثیت کے خاتمے کا پہلا برس مکمل ہونے پر یہ قدم اٹھایا اور سخت ترین بندشوں و امتناعی احکامات کے بیچ لال چوک میں ترنگا لہرایا۔

اگرچہ بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر کے نائب صدر صوفی محمد یوسف سمیت دیگر کئی لیڈران نے بھی مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرایا لیکن رومیسا نے صبح سویرے جنوبی کشمیر کے لال چوک میں سبھی لیڈران سے قبل ہی پرچم کشائی کر کے اپنے ساتھیوں پر سبقت حاصل کرلی۔ رومیسا کے مطابق انہوں نے یہ قدم دنیا کو یہ پیغام دینے کےلئے اٹھایا کہ کشمیری عوام بھی دفعہ 370 کے خاتمے کے حق میں ہیں جبکہ اس کے خاتمے سے جموں کشمیر کے ملک کے ساتھ رشتے کو مزید وسعت اور مضبوطی ملی ہے۔
رومیسا نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے ساتھ ہی جموں کشمیر کی خواتین کو مزید خود مختاری حاصل ہوئی ہے جبکہ تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلنے کے مزید مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ رومیسا نے کہا کہ لال چوک میں ترنگا لہرانا انکا ایک خواب تھا جو کہ اس وقت پورا ہو گیا جب وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے نئے کشمیر کی تعمیر نو کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔
رومیسا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک دیش، ایک پردھان اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے نے پورے کشمیر میں لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا ہے ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیر میں سرگرم کارکنان بھی ان نعروں کو عملی جامہ پہنانے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور راستے میں حائل ہر پریشانی و مصیبتوں کا جم کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ رومیسا نے امید ظاہر کی کہ آنے والا دور جموں کشمیر کا سنہری دور ثابت ہوگا جہاں پر ہر سو خوشحالی اور امن و محبت کا پرچم بلند رہے گا۔(ای ٹی وی)
دنیا
آبنائے ہرمز سے تقریباً 700 بحری جہاز گزر رہے ہیں: صدر ٹرمپ
میری لینڈ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز غیر معمولی انداز میں گزرنے لگے ہیں اور تقریباً 700 بحری جہاز گزر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز سے اتنے جہاز گزر رہے ہیں کہ ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، جہاز گزرنے پر کمپنیاں بہت خوش ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور اب 60 دنوں میں حتمی ڈیل کرنی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ساٹھ روز میں حتمی معاہدہ نہ ہوا تو سخت اقدامات کریں گے، انھوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت میں حتمی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ ایسے اقدامات کرے گا جس سے ایران کو خوشی نہیں ہوگی اور مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ کرنا پڑے گا، حتمی ڈیل ہو جائے گی۔
جنگ بندی معاہدے پر ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یو اے ای کے صدر بہترین شخصیت ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے یوکرین جنگ پر بھی تبصرہ کیا اور بتایا کہ روس یوکرین جنگ میں 34 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں میں جنگ بندی ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے حوالے سے کہا کہ صدر شی جن پنگ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے، اور میں بھی دوبارہ چین کا دورہ کروں گا، وہاں بڑی کانفرنس ہوگی، میں نے چین کے صدر کو کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مداخلت نہ کریں، انھوں نے میری بات مان لی اور مداخلت نہیں کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے: صدر ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم ہیں، پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم آدمی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی، پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سمتبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے، ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار اداکیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا، رواں برس دوبارہ چین جاؤنگا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے تاہم ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور میں رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔
اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔
دوسری جانب امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف وینزویلا طرز پر کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی یقیناً ممکن ہے تاہم اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان7 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا7 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
جموں و کشمیر7 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا3 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
ہندوستان5 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال


































































































