تازہ ترین
آئرلینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ

میلبورن، 28 اکتوبر (یو این آئی) میلبورن میں بارش کی وجہ سے ٹی20 ورلڈ کپ میں سپر-12 کے گروپ 1 میں آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان جمعہ کو ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں صبح سے ہورہی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ٹاس بھی ممکن نہیں ہو سکا دریں اثناء، آن فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور ایڈرین ہولڈسٹاک نے مقامی وقت کے مطابق شام 4.30 بجے کے قریب بارش کی رفتار کم ہونے پر میچ منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ اس میچ کی منسوخی کے بعد آئرلینڈ گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر تین میچوں میں تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان نے اتنے ہی میچوں میں دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ تھا۔ اس سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا تھا، حالانکہ اسے اپنے ابتدائی میچ میں سری لنکا کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ دوسری جانب افغانستان کو انگلینڈ نے شکست دی تھی، جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں اسے ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھولنے کا موقع ملا۔
موجودہ ورلڈ کپ میں اب تک پانچ بڑے اپ سیٹ ہو چکے ہیں جن میں کل یعنی جمعرات کو کھیلا جانے والا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بھی شامل ہے۔ پاکستان کو سنسنی خیزمقابلے میں صرف ایک رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑاتھا۔ اس لحاظ سے دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بہت اہم سمجھا جا رہا تھا۔
جموں و کشمیر
منوج سنہا نے آپریشن سندور کی سالگرہ پر ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز آپریشن سندور کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستانی مسلح افواج کی جرات اور قربانیوں کو سراہا۔
اپنے بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ “جب ہم آپریشن سندور کی سالگرہ منا رہے ہیں، تو ہم ان وردی پوش مردوں اور خواتین کو عقیدت سے سلام پیش کرتے ہیں جن کے غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی بہادری نے پہلگام میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔”
انہوں نے کہاکہ”آپریشن سندور اس عزم کا اعلان ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ”یہ ہندوستان کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے اور ہم دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
امن معاہدہ: ایران کا آج امریکی تجاویز پر جواب دینے کا امکان
واشنگٹن، ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر آج ردعمل ظاہر کئے جانے کا امکان ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی سی این کے مطابق ایران کی جانب سے آج جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر آج ردعمل دیے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی فریق جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ایران کی جانب سے ثالثوں کو امریکی تجاویز کا جواب دیا جائے گا۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی اہلکاروں نے بتایا اس معاملے پر دوبارہ غور شروع کر دیا ہے اور جب کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا تو ثالث کو مطلع کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ ختم کرنے کا بہترین موقع ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ ایران سے معاہدے کے قریب ہیں۔ ممکن ہے کہ اگلے ہفتے دورہ چین سے پہلے یہ معاہدہ ہو جائے۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ دیکھتے ہیں معاہدے سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے، وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو مذاکرات کے لیے بھیجنے کا امکان نہیں، ایران سے ڈیل نہیں ہوتی تو دوبارہ بمباری کر سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرا دی
تہران، ایران نے کہا ہے کہ اس کی بندرگاہیں آبنائے ہرمز اور علاقائی سمندروں میں موجود تجارتی جہازوں کو ہر قسم کی بحری خدمات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ تجارتی بحری جہازوں کو جہاز رانی سے متعلق خدمات، تکنیکی معاونت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی بندرگاہیں خصوصاً آبنائے ہرمز میں موجود جہازوں کو ضروری سپورٹ اور بحری سہولیات مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے متعلق امریکہ اور اس کے خلیجی اتحادیوں کی قرارداد کو مسترد کر دیں۔
ایرانی مشن کے مطابق یہ قرارداد بحران کے حل کے بجائے سیاسی مقاصد اور ناقص محرکات پر مبنی ہے۔
ایران نے مؤقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا واحد قابل عمل حل مستقل جنگ بندی اور سمندری ناکہ بندی کے خاتمے میں ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب











































































































