دنیا
ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کے پیش نظر ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم روکا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کی سمت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے مقصد سے شروع کیے گئے پروجیکٹ فریڈم کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ امن معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے یا نہیں۔
صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ “پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست، ایران کے خلاف مہم کے دوران ملی زبردست فوجی کامیابی اور اس کے علاوہ، ایران کے نمائندوں کے ساتھ مکمل اور حتمی معاہدے کی سمت میں ہوئی اہم پیش رفت کی بنیاد پر، ہم نے باہمی طور پر اتفاق کیا ہے کہ ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ رہے گی لیکن پروجیکٹ فریڈم (آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حرکت) کو کچھ وقت کے لیے روک دیا جائے گا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے یا نہیں۔”
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران کے ساتھ جامع اور حتمی معاہدے کی جانب بڑی پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک پروجیکٹ روکنے پر متفق ہیں، پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم نے ایران کے خلاف نمایاں جنگی کامیابیاں حاصل کی ہیں، پروجیکٹ فریڈم روکنے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ حتمی معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں یا نہیں، آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا تھا کہ ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈ لاک‘ ہے۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ پاکستان کی ثالثی میں جو مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس منصوبے سے اس میں ایک بار پھر ڈیڈ لاک واقع ہو جائے گا۔ پروجیکٹ فریڈم امریکہ کا ایک نیا منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے یا خطرے میں موجود تجارتی جہازوں کو گائیڈ اور اسکاٹ کرے گی، تاکہ وہ محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزر سکیں۔
پروجیکٹ فریڈم دراصل پروجیکٹ ڈیڈ لاک ہے، عباس عراقچی آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آئل روٹ ہے اور یہاں کشیدگی کے باعث ہزاروں جہاز متاثر ہوئے، امریکی منصوبے کا مقصد آزادانہ جہاز رانی بحال کرنا ہے، امریکہ کا الزام ہے کہ اس نے جہازوں پر حملے کیے، راستے محدود کیے یا کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور پروجیکٹ فریڈم اس صورت حال کے جواب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت امریکی بحری جہاز (ڈسٹرائرز) تجارتی جہازوں کے ساتھ چلیں گے، فضائی نگرانی، ڈرونز اور میزائل دفاعی نظام استعمال ہوگا، اور ہزاروں امریکی فوجی اور درجنوں جنگی وسائل تعینات کیے جانے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے: امریکہ
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔
واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے پھنسے ہوئے بحری جہازوں کے عملے کی زندگیوں کو خطرہ ہے، خلیج فارس میں پھنسے 23ہزار افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کا اعلان کیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پروجیکٹ فریڈم آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اہم قدم ہے،کسی پرحملہ نہیں کیا، آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا، ایرانی رجیم ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اقدام سے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کی اوّلین ترجیح امن ہے، ایرانی کشتیاں بحری جہازوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ آپریشن اکنامک ایپک فیوری میں ایران پر دباؤ جاری رکھیں گے، ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے، آبنائے ہرمز پر کسی کو ٹول ٹیکس لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے مطالبات تسلیم کرے یہ ان کے اور دنیا کے لیے اچھا ہوگا، ایران مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے، امید ہے اپنی عوام کے لیے اب بہتر فیصلہ کرے گا، صورتحال کوئی بھی ہو شکست ایران کی ہی ہوگی۔
امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ ابھی تک ہمارے پاس کوئی معاہدہ نہیں لیکن سفارتی حل نکالنا پڑے گا، پوری ٹیم کام کررہی ہے اور ہماری یہی ترجیح اور امید ہے کہ کوئی اچھی خبر آئے گی۔ مارکوروبیو نے کہا کہ صدرٹرمپ ایرانی عوام کے لیے فکر مند ہیں، ایرانی رجیم کئی دہائیوں سے ایرانی شہریوں کو قتل کرتی آرہی ہے، ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایرانی عوام کے پاس رجیم سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہو۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی طاقتور مسلح افواج تیار کھڑی ہیں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے خطے میں اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھیں تو امریکی افواج کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے صدر، وزیر جنگ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میں ایک بات مشترک ہے، وہ اپنے وہم کو کامیابی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج تیار کھڑی ہیں، امریکی افواج کے لیے جو کچھ منتظر ہے وہ نار منڈی یا سسلی جیسا نہیں بلکہ طبس اور اصفہان جیسا ہوگا۔ وہم میں نہ رہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔
واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے پھنسے ہوئے بحری جہازوں کے عملے کی زندگیوں کو خطرہ ہے، خلیج فارس میں پھنسے 23ہزار افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کا اعلان کیا۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پروجیکٹ فریڈم آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اہم قدم ہے،کسی پرحملہ نہیں کیا، آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا، ایرانی رجیم ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ ’ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے، اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ ختم ہو جاتا‘ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اقدام سے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کی اوّلین ترجیح امن ہے، ایرانی کشتیاں بحری جہازوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف









































































































