دنیا
مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے، امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔
مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر معقول شیخی بگھارنے اور بےبنیاد دھمکیوں کے مقابلے میں ہمارا مؤقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماراموقف ہے کہ فیصلہ سازی میں عقل و دانش اور انسانی وقار کو بنیاد بنایا جائے اور اقدامات کے وقت فیصلہ کن اور نڈر دفاع کا مظاہرہ کیا جائے۔
اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز کے اثاثے جَلد جاری کر دیے جائیں گے۔
ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز کی رقوم میں سے آدھی رقم واپس ایران منتقل کی جائے گی۔
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت موجودہ مذاکرات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سامنے آ رہی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ صورتِ حال مسلسل بدل رہی ہے اور معاملات پر پیش رفت جاری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں: ایران
تہران، ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، ہرمز میں بیرونی مداخلت مسئلے کو مزید پیچیدہ کرے گی۔
منگل کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ عارضی سمجھوتے پر عملدرآمد کے حوالے سے قطری ثالثوں سے بات چیت ہوگی۔
ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ عارضی سمجھوتے میں شامل منجمد اثاثوں کی واپسی پر بھی بات ہوگی۔انھوں نے کہا کہ قطری ثالث کاروں کے ساتھ دوحہ میں بدھ کو بات چیت کا امکان ہے، مفاہمتی یادداشت کے پہلے پیراگراف میں ہی لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا امریکی وعدہ موجود ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، لبنان سے متعلق ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے، امریکا کی جانب سے وعدوں کی پاسداری مفاہمتی یادداشت کے متن سےجانچی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ میں اگلے کچھ روز تک کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کا منصوبہ نہیں۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ رافیل گروسی سیاسی بیان بازی بند کریں، اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر دھیان دیں، ورلڈ کپ کو انتہائی سیاسی رنگ دیا گیا، امریکا نے میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کے چینل عسکری نہیں سیاسی ہیں، حتمی معاہدے کی بات چیت سے پہلےمفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب میں خلیج عرب ممالک کے ڈائیلاگ فورم کی تفصیلات نہیں ملی ہیں، آبنائے ہرمز کے انتظامات پر اپنے حقوق برقرار رکھنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
قطر میں امریکہ سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں: اسماعیل بقائی
تہران، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے دوحہ میں امریکہ ایران ملاقات کی تردید کر دی ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکہ سے ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کہا کہ ایرانی وفد دوحہ جائے گا لیکن اس کی توجہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد پر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندوں کے دورہ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے، حتمی معاہدے پر مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے۔
اس سے پہلے ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رواں ہفتے امریکہ کے ساتھ ورکنگ گروپس کی تکنیکی اجلاس کا کوئی منصوبہ نہیں۔
کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپس کا تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے پر ہوگا۔
دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے دوحہ میں امریکا سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق کوئی مذاکرات طے نہیں تاہم منجمد ایرانی رقوم کی واپسی کے لیے ایک ماہر وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
بنکاک، ہندوستان اور تھائی لینڈ نے منگل کو دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، رابطہ کاری کے اقدامات اور علاقائی مسائل پر بہتر تال میل پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تھائی لینڈ میں ہندوستانی سفیر پونیت اگروال نے بنکاک میں تھائی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ Sihasak Puangketkaew سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
سفارت خانے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “مذاکرات کا محور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو متوازن انداز میں بڑھا کر اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تھا۔ بات چیت میں مذہبی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے، روابط کے اقدامات اور علاقائی مسائل پر زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔”
ہندوستان اور تھائی لینڈ نے گزشتہ سال اپریل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بنکاک کے دورے کے دوران اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔
دونوں ممالک تجارت، دفاع، رابطے، سیاحت، تعلیم اور سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کرتے ہیں۔ سفارت خانے نے کہا کہ تھائی لینڈ کی “ایکٹ ویسٹ” پالیسی ہندوستان کی “ایکٹ ایسٹ” پالیسی کی تکمیل کرتی ہے۔
حال ہی میں، 16 جون کو بنکاک میں 10 واں تھائی لینڈ-ہندوستان دفاعی ڈائیلاگ منعقد ہوا جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مکالمے کی مشترکہ صدارت ایڈمرل ناٹاپول دیوانیچ، تھائی لینڈ کے ڈپٹی پرماننٹ سیکریٹری دفاع اور ستیہ جیت موہنتی، جوائنٹ سیکریٹری، وزارت دفاع، حکومت ہند نے کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
جموں و کشمیر6 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان1 day agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا







































































































