دنیا
ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے مختصر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جلی حرفوں میں لکھا ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، یہ ملاقات کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں، خام تیل کی قیمتیں بھی نیچے آرہی ہیں، خام تیل کی موجودہ قیمت ایران جنگ سے پہلے کی قیمت سے بھی کم سطح پر ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
قطر میں منجمد 12ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز کے اثاثے جَلد جاری کر دیے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز کی رقوم میں سے آدھی رقم واپس ایران منتقل کی جائے گی۔
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت موجودہ مذاکرات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سامنے آ رہی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ صورتِ حال مسلسل بدل رہی ہے اور معاملات پر پیش رفت جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایران کے کسی منجمد اثاثے کی حوالگی عمل میں نہیں آئی ہے۔
ادھر خلیجی علاقے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایران کی جانب سے بحرین اور کویت کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حملے جاری رہے تو مذاکرات مکمل طور پر روک دیے جائیں گے جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنی حد میں رہیں ! ایران کا بحرین کو سنگین انتباہ
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حد میں رہے اور اپنی قسمت سے نہ کھیلے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
تسنیم نیوز کی جانب سے کہا گیا کہ اپنے ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین اپنی حد میں رہے۔ اپنی قسمت سےنہ کھیلے اورایران کو سخت فیصلے لینے پرمجبورنہ کرے۔
علی اکبرولایتی نے بحرین کو خبردار کیا کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو تہران ملک پر زیادہ طاقت سے حملہ کرے گا۔
ولایتی نے بحرین کو سب سے زیادہ واشنگٹن سے تعاون کرنے والی خیلجی ریاست قرار دیا اور ایران کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔
ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر نے مطالبہ کیا کہ بحرین شیعہ شہریوں اورعلماء پر دباؤ ختم اور شیخ عیسیٰ قاسم کی بحرینی شہریت بحال کرے، تب ہی ایران اچھی ہمسائیگی کو برقرار رکھے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جموں و کشمیر: شیعہ تنظیموں کی جھڑپ کے معاملے میں ایف آئی آر درج
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مختلف شیعہ تنظیموں کے پیروکاروں کے درمیان مبینہ جھڑپ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے پیر کو بتایا کہ بڈگام کے ہاردپنجو گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ہوا دینے یا اس میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی تحقیقات غیر جانبدارانہ، شفاف اور پیشہ ورانہ انداز میں کی جائیں گی۔ پولیس کے مطابق، “واقعے کے ہر پہلو کی شواہد کی بنیاد پر جانچ کی جا رہی ہے اور جو بھی شخص قصوروار پایا گیا، خواہ اس کا تعلق کسی بھی تنظیم سے ہو، اسے بخشا نہیں جائے گا۔”
پولیس نے کہا کہ واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور غیر مصدقہ مواد کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، “اس طرح کی گمراہ کن معلومات غیر ضروری خوف و ہراس پھیلانے، امن و امان کو متاثر کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔”
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی پلیٹ فارم پر افواہیں، غیر مصدقہ دعوے یا اشتعال انگیز مواد تیار، شیئر یا فارورڈ نہ کریں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔
بڈگام پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ اگر کوئی شخص عوام کو گمراہ کرنے یا امن و امان میں خلل ڈالنے کی نیت سے جھوٹا یا اشتعال انگیز مواد تیار کرتا، پھیلاتا یا اس کے فروغ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
بڈگام پولیس نے معاشرے کے تمام طبقات سے امن برقرار رکھنے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور تحقیقات میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ شفاف، غیر جانبدار اور قانون کے مطابق تحقیقات کے ذریعے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ عوامی امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یواین آئی۔الف الف
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان5 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا6 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
جموں و کشمیر5 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا1 week agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
ہندوستان5 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا4 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ






































































































