دنیا
ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ :ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران دیگر شرائط کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری پر متفق ہو گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو اور بعد ازاں اوول آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کسی معاہدے کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے دیگر شرائط کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہا ہے کیونکہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران میں ان عناصر سے رابطے میں ہیں جو معاہدہ چاہتے ہیں، تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ تہران حتمی طور پر اس ڈیل پر آمادہ ہوتا ہے یا نہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ امریکی میڈیا میں زیر گردش 30 روزہ ڈیڈ لائن حتمی نہیں کیونکہ سفارتی عمل میں کوئی مستقل مہلت نہیں ہوتی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدے پر رضامند ہو جاتا ہے تو آبنائے ہرمز ایران سمیت تمام ممالک کے لیے کھول دی جائے گی اور امریکی آپریشن ’’ایپک فیوری‘‘ بھی ختم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو اس پر پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ بڑے حملے کیے جائیں گے۔
ایک امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست امن مذاکرات یا مذاکراتی تیاریوں کے لیے اسلام آباد جانے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے دھمکیوں یا دباؤ کے بجائے خلوص نیت ضروری ہے، جبکہ امریکی تجاویز پر حتمی مؤقف اختیار کرنے کے بعد پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران
تہران، ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران میں حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق ایران پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں میں 260 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 6 بچے بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 222 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق حملوں میں شہید ہونے والوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے ترجمان نے شہداء کی مجموعی تعداد واضح نہیں کی تاہم جنوبی ایران میں 30 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں، برطانوی وزیراعظم
لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے سیاسی سفر کا اختتام ہے ہر وزیراعظم جب اقتدار کی مشعل تھامتا ہے تو وہ جانتا ہے ایک دن اسے یہ آگے منتقل کرنی ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 6سال کے دوران لیبر پارٹی نے تاریخی شکست سے شاندار فتح تک کا سفر طے کیا، دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
کیئراسٹارمر آئندہ دنوں میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد اینڈی برنم برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین
آبنائے ہرمز امریکہ کی شرارتوں کے خاتمے تک بند رہے گی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ کی شرارتوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے بہانے ایرانی فوجی اڈوں پر حملے کیے تاکہ اپنی ناکامی اور بے بسی کو چھپا سکے۔
بیان کے مطابق کوئی بھی بحری جہاز ایرانی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی افواج کا ساتھ دینے کی ہمت نہیں کر سکا، اس لیے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے آپریشن صاعقہ کے آٹھویں مرحلے کے تحت خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے اردن کے الازرق فضائی اڈے پر موجود امریکی ایف-18 لڑاکا طیاروں کی پوزیشنز اور بڑے فوجی ساز و سامان کے ہینگرز کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا7 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا6 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا5 days agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا6 days agoامریکی حملوں میں 14 افراد شہید، 78 زخمی ہوئے: ایرانی وزارتِ صحت








































































































