تازہ ترین
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش، دو سرگرم جنگجو اور خاتون معاون سمیت چار افراد گرفتار: پولیس

سری نگر،22نومبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے دو سرگرم ملی ٹینٹ اور خاتون معاون سمیت چار افراد کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹ عام شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ پولیس، 13آر آر اور سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد گنڈ بل نرسری کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران دو سرگرم ملی ٹینٹوں جن کی شناخت مصیب میر عرف مویا ساکن رکھ حاجن اور عرفات فاروق وگے عرف ڈاکٹر عادل ساکن گلشن آباد حاجن کے بطور ہوئی ہے کو حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹوں کے قبضے سے ایک اے کے 47رائفل ، ایک اے کے 56رائفل، چار اے کے میگزین ، گولیوں کے روانڈ، آر ڈی ایکس پاوڈر، بیٹریز ، ڈٹونیٹرس ، سرکٹ ، ریمورٹ کنٹرول اور آئی ای ڈی کے لئے درکار سازو سامان کو برآمد کیا گیا۔
موصوف ترجمان کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے اور ایک کارروائی کے دوران لشکر طیبہ کے انتہائی مطلوب ملی ٹینٹ معاون عمران مجید میر عرف جعفر بھائی ساکن وانگی پورہ سمبل اور سریا رشید وانی عرف سنتری عرف تابش ساکن وہاب پرے محلہ حاجن کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم لشکر کمانڈر سمامہ عرف بابر گرفتار شدگان کے ساتھ رابطے میں تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹوں کو عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرانے کا کام سونپا گیا تھا جبکہ اُنہیں بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقام پر ایک بڑے آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کا بھی کام سونپا گیا تھا تاکہ عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا یا جا سکے۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔
دنیا
آبنائے ہرمز سے تقریباً 700 بحری جہاز گزر رہے ہیں: صدر ٹرمپ
میری لینڈ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز غیر معمولی انداز میں گزرنے لگے ہیں اور تقریباً 700 بحری جہاز گزر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز سے اتنے جہاز گزر رہے ہیں کہ ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، جہاز گزرنے پر کمپنیاں بہت خوش ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور اب 60 دنوں میں حتمی ڈیل کرنی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ساٹھ روز میں حتمی معاہدہ نہ ہوا تو سخت اقدامات کریں گے، انھوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت میں حتمی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ ایسے اقدامات کرے گا جس سے ایران کو خوشی نہیں ہوگی اور مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ کرنا پڑے گا، حتمی ڈیل ہو جائے گی۔
جنگ بندی معاہدے پر ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یو اے ای کے صدر بہترین شخصیت ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے یوکرین جنگ پر بھی تبصرہ کیا اور بتایا کہ روس یوکرین جنگ میں 34 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں میں جنگ بندی ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے حوالے سے کہا کہ صدر شی جن پنگ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے، اور میں بھی دوبارہ چین کا دورہ کروں گا، وہاں بڑی کانفرنس ہوگی، میں نے چین کے صدر کو کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مداخلت نہ کریں، انھوں نے میری بات مان لی اور مداخلت نہیں کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے: صدر ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم ہیں، پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم آدمی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی، پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سمتبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے، ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار اداکیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا، رواں برس دوبارہ چین جاؤنگا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے تاہم ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور میں رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔
اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔
دوسری جانب امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف وینزویلا طرز پر کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی یقیناً ممکن ہے تاہم اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان7 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا7 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر7 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
ہندوستان5 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا3 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان


































































































