تازہ ترین
پی ڈی پی کرے گی باغی لیڈران کے خلاف کاروائی ،پارٹی میں انتشار پیدا کرنے کے ذمہ دار

خبر اردو :
پی ڈی پی میں ممبران کی بغا وت کے بعد پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے 21سے زائد ممبران سے ہوئی ملاقات کے بیچ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اب اُن چار لیڈران کے خلاف نظم وضبط کی خلاف ورزی کی بنا پر کاروئی کرے گی جو پارٹی میں بغاوت کرنے اور انتشار پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی صدر کے ساتھ ممبران کی ہوئی ملاقات میں لیا گیا ہے ،جہاں پر پارٹی میں چل رہے انتشار اور آگے کے لائحہ عمل پر تفصیل سے بات کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے نظم وضوابط کی خلاف ورزی پر ایم ایل اے پٹن عمران رضا انصاری ،ایم ایل اے زڈی بل عابد انصاری ، ایم ایل اے بارہ مولہ جاوید حسن بیگ اور ایم ایل اے ٹنگمرگ محمد عباس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔
جبکہ عابد انصاری جو عمران انصاری کے چچا ہیں ،پارٹی کے پہلے ممبر تھے ،جنہوں نے محبوبہ مفتی کے خلاف الزام لگایا کہ وہ پارٹی کے معاملات اپنے خاندان کے افراد تک محدود رکھتے ہیں ۔عمران رضا انصاری نے اپنے چچا کے الزامات کو درست ٹھراتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ یہ اب فیملی ڈیموکریٹک پارٹی ہے ،حساس معاملات میں سینئر لیڈران کو نظر انداز کیا جاتا ہے ،اس لئے میں پارٹی کو خدا حافظ کہتا ہوں ‘‘
وہیں پارٹی کے اندرونی افراد کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی کی طرف سے سارے ممبران کو میٹنگ میں بلایا گیا تھا جن میں باغی ممبران میں سے چار نے آنے سے صاف منع کیا تاہم جاوید بیگ نے فون پر بات کی ۔ایک سینئر پارٹی لیڈر نے خبر اردو کو بتا یا کہ ’’ اس فیصلے کو لینے سے پہلے تمام لیڈران کو اعتماد میں لیا گیا ،جلد ہی ہم ان چاروں ممبران کے خلاف پارٹی سے برترفی کاآڈر نکالے گے‘‘ ۔
بھاجپا کے ساتھ اتحاد توڑنے کے بعد پی ڈی پی ایک بڑے سیاسی بحران سے گزر رہی ہے ،جبکہ کئی ممبران پارٹی پر اقربا پروری کا الزام لگا چکے ہیں ۔اس سے پہلے یہ مانا جا رہا تھا کہ پی ڈی پی کے چودہ ممبران پارٹی کو چھوڑ کر بھاجپا کے ساتھ ریاست میں سرکار بنائے گے ۔لیکن کچھ دن پہلے رام مادھو نے ان تمام قیاس آراےؤں کو ردی ٹوکری میں ڈال کے کہا کہ وہ ریاست میں گورنر رول کو ہی جاری رکھنے کے حق میں ہیں ۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
ہندوستان1 week agoدس ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 24 نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو ہوں گے
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoہند- قبرص تعلقات اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل، ہندوستان میں سرمایہ کاری کو دوگنا کرے گا قبرص: مودی
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
































































































