پاکستان
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کروادی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق قرارداد سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد و دیگر خواتین اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار صحافیوں کو بھی رہا کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کے لیے قرارداد پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع کرادی تھی، قرارداد سابق اسپیکر اسد قیصرنے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جمع کرائی۔
قرارداد میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہٰی اور اعجاز چوہدری کے علاوہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کے خلاف غیرقانونی مقدمات ختم کرکے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
قبل ازیں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بنائے گئے مقدمات کو واپس لینے کے لیے قرارداد لارہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر غیرقانونی مقدمات بنائے گئے چنانچہ ہم قرارداد جمع کروا رہے ہیں کہ عمران خان پر جتنے مقدمات ہیں وہ واپس لیے جائیں اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر گرفتار خواتین اور کارکنوں کو بھی رہا کیا جائے۔
اسد قیصر نے مزید بتایا کہ اگلے اجلاس میں ہم اس قرارداد کو پاس کروائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 9 مئی واقعات کی ہمیشہ مذمت کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ایک طرف ہم پر ظلم ہورہا ہے تو دوسری طرف مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے متنبہ کیا کہ اگر ہمیں اپنا حق نہ ملا تو پھر سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل
اسلام آباد، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت آج دوبارہ ہوگی۔
ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بریک تھرو کا امکان ہے، الجزیرہ ٹی وی کے مطابق پاکستانی وفد ایران حکام سے ایٹمی پروگرام پر بات کر رہا ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران میں موجود ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب اور فیلڈ مارشل تہران میں موجود ہیں، پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں گزشتہ رات تہران پہنچا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایئرپورٹ پر گرم جوش استقبال کیا، اعلیٰ سطح پاکستانی وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فیلڈ مارشل کا دورہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ فریقین کو پھر مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور بھی اسلام آباد میں متوقع ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کہتے ہیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہوئی، پاکستان کی شان دار میزبانی گہرے اور عظیم دو طرفہ تعلقات کی عکاسی ہے، خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے ہمارا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستانی وفد کا دورہ ’اسلام آباد مذاکرات‘ کا تسلسل ہے، پاکستان تنہا ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے بعد سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایران اور امریکا میں پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے، اب مذاکرات مکمل جنگ بندی کے لیےہوں گے۔ انھوں نے کہا مذاکرات میں ایران سے پابندیاں ہٹانے پر بھی بات ہوگی، یورنیم افزودگی کی سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے میں دل چسپی نہیں رکھتا، ایران آبنائے ہرمز کا پاسبان اور نگہبان ہے، خطے میں کسی بھی قسم کی مداخلت قبول نہیں، جنگ کے بعد پڑوسی ملکوں کی مدد سے آبنائے ہرمز کی سلامتی یقینی بنائیں گے اور ایران لبنان کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے، مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، پاکستانی مذاکرات میں غیر معمولی ثالث ثابت ہوئے، صدر ٹرمپ مذاکرات میں پاکستان کا کردار جاری دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہم جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ! سعودی عرب کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان
اسلام آباد ،سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ میں توسیع کا اعلان کردیا، یہ رقم آئندہ ہفتے تک پاکستان کو منتقل ہونے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا بریفنگ کے دوران ملک کے لیے ایک بڑی معاشی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ برادر ملک سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم آئندہ ہفتے تک پاکستان کو منتقل ہونے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی مدد کے حوالے سے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے کہا 3 ارب ڈالر کے نئے ڈپازٹس پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں بھی توسیع کا اعلان کیا ہے، اب یہ رقم سالانہ رول اوور کے بجائے طویل مدت تک پاکستان کے پاس رہے گی۔
وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان سے ہونے والی ملاقات کو انتہائی سود مند قرار دیتے ہوئے کڑے وقت میں سعودی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی سمت کے حوالے سے واضح کیا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو 18 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس اگلے ہفتہ پاکستان کومل جائیں گے، بانڈز کی صورت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو کی جانے والی تمام ادائیگیاں وقت پر کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور ملکی کردار کو اب عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے اس اہم سفارتی اور معاشی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے تعاون کو بھی سراہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے پر
اسلام آباد، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، امریکہ۔ایران مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا چار روزہ سفارتی دورہ کریں گے۔
پاکستان وزارتِ خارجہ نے آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “وزیراعظم محمد شہباز شریف 15 سے 18 اپریل کی تاریخوں میں سعودی عرب، قطر اور جمہوریہ ترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے”۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے “دو طرفہ تعلقات کے تناظر” میں ہوں گے جبکہ ترکیہ میں وزیراعظم شہباز شریف ‘انطالیہ ڈپلومیسی فورم’ میں شرکت کریں گے اور صدر رجب طیب اردوعان سمیت دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ دوروں میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔
واشنگٹن اور تہران نےکئی دہائیوں کے بعد گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں پہلے رُو بہ رُو مذاکرات کئے ہیں۔ یہ ملاقات امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے شروع ہونے والی چھ ہفتوں سے زیادہ طویل جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصّہ ہے۔ ایران کے جوابی حملوں نے سعودی عرب اور قطر سمیت خلیج میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خطے سے توانائی کی برآمدات میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔ اگرچہ ‘اسلام آباد مذاکرات’ کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے تھے تاہم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا ہے کہ مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
امریکہ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کے احکامات کے باوجود فریقین کے درمیان نازک جنگ بندی اگلے ہفتے تک برقرار رہے گی۔ پاکستان وزارتِ خزانہ نے بدھ کے روز جاری کردہ اعلان میں دورہ سعودی عرب کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ ریاض، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اس امداد کا اعلان پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو اربوں ڈالر قرضہ واپس کرنے کے اعلان سے چند دن بعد کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی مدت میں بھی غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا4 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا











































































































